وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آنجہانی جنرل بپن راوت کی یوم پیدائش کی یاد میں

Posted On: 15 MAR 2023 6:42PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 16 مارچ 2023 کو ہندوستانی مسلح افواج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہانی جنرل بپن راوت کو ان کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر پیار سے یاد کر رہی ہے۔ جنرل راوت، جو ایک صاحب بصیرت رہنما، ایک ماہر سپاہی اور ایک فوجی اصلاح کار تھے، اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اصولوں، یقین اور فیصلہ کن صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے تھے۔ چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں جنرل راوت کی کامیابیاں فوجی اور قومی سلامتی کے تمام شعبوں میں قابل ذکر تھیں۔

پہلے سی ڈی ایس اور سکریٹری ڈی ایم اے کے طور پر، جنرل راوت نے مسلح افواج کو مربوط کرنے کے لیے تنظیمی اور ساختیاتی اصلاحات کے لیے کام کیا۔ ان کی طرف سے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات اور سول ملٹری ہم آہنگی کے سلسلے میں ان کی کوششیں ان کی وراثت ہیں۔ جنرل راوت کے جوش نے مسلح افواج کو اگنی پتھ کو ایک خیال سے حقیقت میں بدلنے کی ترغیب دی۔ اگنی پتھ آزادی کے بعد مسلح افواج کی طرف سے انسانی وسائل کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

یکسر تبدیلی لانے والے اگنی پتھ منصوبے میں جنرل راوت کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے اور تینوں افواج کے مابین ہم آہنگی اور مشترکہ صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، ہندوستانی بحریہ کی طرف سے درج ذیل دو ٹرافیاں قائم کی جا رہی ہیں:-

(اے) جنرل بپن راوت رولنگ ٹرافی برائے ’ویمن اگنی ویر ٹرینی اسٹینڈنگ فرسٹ اِن اوور آل آرڈر آف میرٹ‘۔ یہ ٹرافی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے 28 مارچ 2023 کو اپنے پریمیئر سیلر ٹریننگ سینٹر، آئی این ایس چلکا میں نیول اگنی ویروں کے پہلے بیچ کی ’پاسنگ آؤٹ پریڈ‘ کے دوران پیش کی جانی ہے۔

(بی) نیول وار کالج (این ڈبلیو سی)، گوا میں نیول ہائیر کمانڈ کورس (این ایچ سی سی) کرنے والے ’سب سے زیادہ حوصلہ مند افسر‘ کے لیے جنرل بپن راوت رولنگ ٹرافی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTOGRAPHOFTHETROPHYINSTITUTEDATINSCHILKAPQ2H.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2767


(Release ID: 1907348) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi