محنت اور روزگار کی وزارت

جنوری 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 16.27 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا


جنوری 2023 کے مہینے میں تقریباً 22,800 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے

جنوری 2023 میں 44 مخنث ملازمین تک ای ایس آئی اسکیم کے فوائد پہنچائے گئے

Posted On: 15 MAR 2023 7:17PM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 کے مہینے میں 16.27 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔ پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ جنوری 2022 کے مقابلے جنوری 2023 میں ای ایس آئی  اسکیم میں 17.88 لاکھ ملازمین کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے تحت جنوری 2023 کے مہینے میں تقریباً 22,800 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے ہیں جو اپنے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 16.27 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال تک کی عمر کے 7.52 لاکھ ملازمین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو ملک میں روزگار کے اچھے مواقع مل رہے ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنف کے لحاظ سے تجزیہ بتاتا ہے کہ جنوری 2023 میں خالص خواتین ممبران کا اندراج 13.22 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جنوری کے مہینے میں کل 44 مخنث ملازمین نے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2772)



(Release ID: 1907347) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi