وزارتِ تعلیم

حکومت جنگلات، پانی اور مٹی کے تحفظ کے نصاب کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ اور فطرت کی تعلیم کو فروغ دے رہی ہے

Posted On: 15 MAR 2023 6:55PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 اسکول کے نصاب میں ماحولیاتی آگاہی اور اس کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں حساسیت کے مناسب انضمام پر زور دیتی ہے۔ ماحولیات کی تعلیم کو اسکول کے نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے لیے این ای پی 2020 کی کچھ سفارشات میں شامل ہیں:  ماحولیاتی آگاہی بشمول پانی اور وسائل کے تحفظ کو شامل کرنا؛ متعلقہ مراحل پر ایک عصری مضمون کے طور پر ماحولیاتی تعلیم کا تعارف؛ روایتی ہندوستانی علمی نظاموں کو شامل کرنا اور ماحولیات کے حوالے سے ہندوستان کی مستقبل کی خواہشات؛ ماحول کے لئے احترام کی حوصلہ افزائی؛ تمام بی ایڈ پروگراموں میں ماحولیاتی بیداری اور اس کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں حساسیت کا مناسب انضمام۔

این سی ای آر ٹی نے قومی نصاب کے فریم ورکس کے فروغ کا عمل شروع کیا ہے، جہاں سبھی حصص داروں یعنی مختلف وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نچلی سطح سے معلومات طلب کی جاتی ہیں۔

مشن لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کا آغاز کیا گیا ہے، جو وسائل کے شعوری اور قصداً استعمال پر مرکوز ہے اور اس کا فلسفہ پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔ اس مشن میں شروع کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی مختلف سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں، جیسے کوئز مقابلے، ویبینار، نمائشیں، پوسٹر/پینٹنگ مقابلے، ریلیاں، سیمینار، ورکشاپ اور ماہرین کے ساتھ گفت و شنید شامل ہے، اور جس کے توسط سے جنگل کا عالمی دن، ورلڈ واٹر ڈے، ارتھ ڈے، بین الاقوامی دن برائے حیاتیاتی تنوع، عالمی یوم ماحولیات وغیرہ جیسی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔  لائف پر سیشنز بھی مختلف پی ایم ای ودیا چینلز میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کے حصے کے طور پر شامل ہیں۔

موجودہ اسکول کے نصاب میں پانی اور اس کے تحفظ سے متعلق خدشات، تصورات اور مسائل کو پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے۔ اس طرح، این سی ای آر ٹی کی طرف سے تیار کردہ نصابی مواد میں اسکولی تعلیم کے تمام مراحل پر تمام مضامین میں اس طرح کے خدشات کو مناسب طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کلاس VI - XII کی سائنس کی نصابی کتابوں میں ایسے ابواب ہیں جو ماحولیاتی خدشات، تصورات اور مسائل سے متعلق ہیں۔ سماجی سائنس اور زبان کی نصابی کتابیں ماحولیات سے متعلق خدشات پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ این سی ای آر ٹی نے ماحولیاتی تعلیم سے متعلق طلباء اور اساتذہ کے لیے اضافی مواد بھی تیار کیا ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انا پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2768



(Release ID: 1907346) Visitor Counter : 275


Read this release in: English , Telugu