ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے 2030 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کار بن جائے گی
Posted On:
15 MAR 2023 5:56PM by PIB Delhi
ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرونک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے 2030 تک صفر کاربن اخراج کار بننے کا ہدف رکھا ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے اپنے کاربن اخراج کو کم کرنے کے لئے کئی پہل کی ہیں، جن میں توانائی کی صلاحیت سے لیس ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔جیسے دوبارہ پیداکرنے والی سہولتوں کے ساتھ تین مرحلے والے الیکٹرک لوکوموٹیو کی تیاری پر پوری طرح سے انحصار کرنا، ہیڈ آن جنریشن (ایچ او جی)ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا، عمارتوں اور کوچوں میں ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال، اسٹار ریٹیڈ آلات اور شجرکاری ۔ اس کے علاوہ خالص صفر کاربن اخراج ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جن اہم حکمت عملیوں کی شناخت کی گئی ہے، وہ ہیں قابل تجدید توانائی کے توسط سے بجلی کی خرید، ڈیزل سے الیکٹرک کی طرف منتقلی ، توانائی کی صلاحیت کو بڑھاوا دینا اور شجرکاری۔
30-2029 میں ہندوستانی ریلوے کی تخمینہ توانائی مانگ تقریباً 8200میگاواٹ ہونے کی امید ہے۔ خالص صفر کاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے 30-2029 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کی مطلوبہ ضرورت تقریباً 30000میگاواٹ ہوگی۔ فروری 2023 تک تقریباً 147 میگاواٹ کے سولر پلانٹوں (زمین اور چھت پر نصب دونوں)اور تقریباً 103میگاوات وِنڈ پاور پلانٹ شروع کئے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ تقریباً 2150 میگاواٹ قابل تجدید توانائی صلاحیت کے لئے بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اِنڈین ریلوے نے اپنی مستقبل کی توانائی ضرورتوں کے لئے مختلف بجلی خرید موڈ سے قابل تجدید توانائی کی مسلسل خرید کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2751)
(Release ID: 1907312)
Visitor Counter : 147