سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

عالمی بینک کے مالی تعاون کے ساتھ سبز قومی شاہراہ راہداری پروجیکٹ چار ریاستوں میں نافذ کیا جائے گا

Posted On: 15 MAR 2023 4:09PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری  نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ حکومت ہند نے اور عالمی بینک نے 1288.24 ملین امریکی ڈالر (7662.47 کروڑ روپئے) کی مجموعی لاگت کے بالمقابل 500 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کی قرض امداد کے ساتھ ہماچل پردیش، راجستھان، اترپردیش اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں 781 کلو میٹر کی مجموعی طوالت میں سبز قومی شاہراہ گلیارے پروجیکٹ (جی این ایچ سی پی) کی تعمیر کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جی این ایچ سی پی کا مقصد موسمیاتی لچک  اور سبز تکنالوجیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محفوظ اور سبز شاہراہ تیار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سیمنٹ ٹریٹڈ سب بیس/ ری کلیمڈ ایسفالٹ سے تیار پختہ راہ گزر، مقامی/مارجینل مٹیریئل جیسے چونا ، فلائی ایش، فضلہ پلاسٹک، ڈھلان کی حفاظت کے لیے ہائیڈروسیڈنگ، کوکو/جوٹ فائبر وغیرہ  جیسے بایو انجینئرنگ اقدامات کے ذریعہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تجاویز کو شامل کیا  جائے گا۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2746



(Release ID: 1907296) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu