سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرانسپورٹ کے   ماحولیات کے موافق وسائل کو بڑھاوا دینے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ڈی کاربونائز کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی گئی

Posted On: 15 MAR 2023 4:10PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری  جواب میں یہ معلومات دی کہ ٹرانسپورٹ کے ماحولیات کے موافق وسائل کو بڑھاوا دینے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کاربن سے پاک کرنے کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہو ں کی وزارت نے متبادل ایندھنوں کو پیش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اخراج معیارات کو نوٹیفائیڈ کیا ہے، جیسے گیسولین کے ساتھ ایتھنول کی آمیزش (ای-10، ای-12، ای -15، ای -20)، فلیکس –ایندھن(ای-85)یا (ای-100)اور ڈیزل گاڑیوں کے لئے ایتھنول آمیزش (ای ڈی -95)،      بایو ڈیزل، بایو-سی این جی، لیکویڈ میں مادہ میں تبدیل قدرتی گیس(ایل این جی)، میتھنول ایم 15 یا ایم 100 اور میتھنول ایم ڈی 95، دوہرا ایندھن، ایم 85 اور ڈی-میتھائل ایتھر (ڈی ایم ای اور ڈی 100)،ہائیڈروجن ایندھن سیل گاڑی اور ہائیڈروجن سی این جی۔

ملک بھر میں الیکٹرک موبلٹی کو اپنانے کے لئے سڑک    ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ)کے ذریعے   اٹھائے گئے قدم اس طرح ہیں:۔

  1. ایم او آر ٹی ایچ نے خالص الیکٹرک اور ہائی برِڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ریٹرو –فِٹ مینٹ کے توسط سے تبدیلی کے لئے جی ایس آر 167(ای)بتاریخ یکم مارچ 2019کو نوٹیفائی کیا ہے اور ان پر عمل آوری اے آئی ایس 123 کے مطابق ہوگی۔
  2. ایم او آر ٹی ایچ نے ایس او 5333(ای) بتاریخ 18 اکتوبر 2018 کے توسط سے پرمٹ کی ضرورتوں سے ایتھنول اور میتھنول ایندھن پر بیٹری  سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو رعایت مہیا کی ہے۔
  3. ایم او آر ٹی ایچ نے جی ایس آر 749 (ای) بتاریخ 7؍اگست 2018 کے ذریعے بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لئے سبز رنگ کے پس منظر پر پیلے رنگ میں اور دیگر تمام معاملوں کے لئے ہرے رنگ کے پس منظر پر سفید رنگ میں رجسٹریشن نشان کے لئے نوٹیفائی کیا ہے۔
  4. ایم او آر ٹی ایچ نے جی ایس آر 525(ای)بتاریخ 02اگست 2021کے تحت بیٹری  سے چلنے والی گاڑیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے یا تجدید کرنے اور نئے رجسٹریشن نشان کے اسائنمنٹ کے لئے فیس کی ادائیگی سے چھوٹ لی ہے۔
  5. ایم او آر ٹی ایچ نے  17جولائی 2019 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور عوامی ٹرانسپورٹ  چلانے میں الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے کے بارے میں ایک صلاح جاری کی ہے۔
  6. ایم او آر ٹی ایچ نے بغیر بیٹری والی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت اور رجسٹریشن کے سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 12؍اگست 2020 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
  7. ایم او آر ٹی ایچ نے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں تما م ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 16جون 2021 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
  8. ایم او آر ٹی ایچ نے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے صفر لاگت کے کل ہند سیاحتی پرمٹ جاری کرنے کے لئے جی ایس آر 815(ای)، 11نومبر 2022 کے توسط سے ایک مسودہ نوٹیفکیشن  جاری کیا۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کو کم کرنے اور گاڑیوں کے کاربن اخراج کے ایشوز کو دور کرنے کے مقصد سے 2015 میں فاسٹر اڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف (ہائی بِرڈ اینڈ) الیکٹرک وہیکل اِن انڈیا(فیم انڈیا)اسکیم شروع کی۔ موجودہ وقت میں فیم انڈیا اسکیم مرحلہ -IIیکم اپریل 2019 سے پانچ سال کی مدت کے لئے مجموعی بجٹ 10ہزار کروڑ روپے امداد کے ساتھ لاگو کیا جارہا ہے۔ یہ مرحلہ عوامی اور مشترکہ ٹرانسپورٹ کی بجلی کاری کی حمایت کرنے پر مرکوز ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے گاڑی اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے، جس میں پرانی ، نامناسب، آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کے لئے ایک ایکو سسٹم کی تعمیر کے تعلق سے حوصلہ افزائی کا ایک سسٹم شامل ہے۔ پالیسی کے التزامات کو نافذ کرنے کے لئے موٹر گاڑی ایکٹ 1988 اور مرکزی موٹر گاڑی ایکٹ 1989 کے دائرے کے تحت ضابطے جاری ؍ترمیم کئے گئے ہیں۔

وزارت کی ویب سائٹ پر درج ذیل نوٹیفیکیشن جاری اور اَپ لوڈ کئے گئے ہیں:

  1. جی ایس آر نوٹیفیکیشن 653(ای) بتاریخ 23 ستمبر 2021 رجسرڈ وہیکل اسکریپنگ سہولت (آر وی ایس ایف)کے قیام کے لئے موٹر گاڑی قانون 2021موجود ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن 25ستمبر 2021 سے لاگو ہوگیا ہے۔
  2. جی ایس آر نوٹیفیکیشن 652(ای) بتاریخ 23 ستمبر 2021 خود کار تجرباتی  اسٹیشنوں کی منظوری ضابطہ اور کنٹرول فراہم کرتا ہے۔نوٹیفیکیشن 25 ستمبر 2021 سے نافذ ہے۔
  3. جی ایس آر نوٹیفیکیشن 714(ای) بتاریخ 04 اکتوبر 2021 گاڑیوں کی ای رجسٹریشن فیس ، فٹنس  جانچ فیس  اور فٹنس سرٹیفکیٹ فیس میں ترمیم کا التزام کرتا ہے۔نوٹیفیکیشن یکم اپریل 2022 سے لاگو ہوگیاہے۔
  4. جی ایس آر نوٹیفیکیشن 720 (ای) بتاریخ 05 اکتوبر 2021 ’’جمع کرنے کا سرٹیفکیٹ ‘‘جمع کرنے کے خلاف رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے موٹر گاڑی ایکٹ میں رعایت کا التزام کرتا ہے۔نوٹیفیکیشن یکم اپریل 2022 سے نافذ ہوچکا ہے۔
  5. جی ایس آر نوٹیفیکیشن 272(ای) بتاریخ 05اپریل 2022 کے تحت سینٹرل موٹر گاڑی قانون 1989کے ضابطہ 175 کے مطابق رجسٹرڈ خود کار جانچ اسٹیشن کے توسط سے ہی موٹر گاڑیوں کی لازمی فٹنس کا التزام ہے، جو درج ذیل ہے:
  1. یکم  اپریل 2023 سے نافذ بھاری مال گاڑیوں؍بھاری مسافر موٹر گاڑیوں کے لئے اور
  2. درمیانی  مال گاڑیوں ؍درمیانی مسافر موٹر گاڑیوں اور ہلکی موٹر گاڑیوں (ٹرانسپورٹ)کےلئے یکم جون 2024 سے نافذ۔

Vii     جی ایس آر نوٹیفکیشن 695 (ای) بتاریخ 13 ستمبر 2022 موٹر گاڑی قانون 2021 میں ترمیم کے لئے التزام مہیا کرتا ہے، جو پہلے جی ایس آر 653(ای) بتاریخ 23 ستمبر 2021 کے ذریعے شائع کیا گیا تھا۔

viiiجی ایس آر نوٹیفیکیشن 797 (ای) بتاریخ 31 اکتوبر 2022’’خود کار جانچ اسٹیشنوں کی منظوری ضابطہ اور کنٹرول‘‘کے ضابطوں میں ترمیم فراہم کرتا ہے، جو پہلے جی ایس آر 652 (ای) بتاریخ 23ستمبر 2021 کے ذریعے شائع کیا گیا تھا۔

Ix   جی ایس آر نوٹیفیکیشن 29(ای) بتاریخ 16 جنوری 2023 میں مرکز ،ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاستی سرکاروں  اور ان کے محکموں ، مقامی اداروں(میونسپل کارپوریشن یا پنچایت)پی ایس یو اور مرکزی سرکار کے ساتھ دیگر خود مختار اِکائیوں کی ملکیت والی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ مہیا کی جاتی ہے ، 15 سال کی مدت  کے خاتمے کے بعد تجدید نہیں کی جائے گی۔

جی ایس آر نوٹیفیکیشن 29(ای) بتاریخ 16 جنوری 2023 میں مرکز ،ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاستی سرکاروں  اور ان کے محکموں ، مقامی اداروں(میونسپل کارپوریشن یا پنچایت)پی ایس یو اور مرکزی سرکار کے ساتھ دیگر خود مختار اِکائیوں کی ملکیت والی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ مہیا کی جاتی ہے ، 15 سال کی مدت  کے خاتمے کے بعد تجدید نہیں کی جائے گی۔

ہندوستان کی عزت مآت سپریم کورٹ نے ڈبلیو پی نمبر 13029؍1985(ایم سی مہتہ بنام   یو او آئی)بتاریخ 29 اکتوبر2018 میں این سی آر کے ٹرانسپورٹ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ 10 سال سے زیادہ کی پرانی تمام ڈیزل گاڑیاں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پیٹرول گاڑیاں این سی آر میں نہیں چلیں گی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2749)

 


(Release ID: 1907285) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi , Tamil