صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جسمانی اعضاء کے عطیہ کے بارےمیں تازہ ترین صورت حال


عطیہ کرنے والے وفات یافتہ شخص کے جسمانی اعضا حاصل کرنے کی غرض سے  اندراج کے لئے 65سال کی عمر کی اہلیت سے متعلق معیارکی بالائی حدختم کی گئی

Posted On: 14 MAR 2023 4:53PM by PIB Delhi

حکومت  کے نئے رہنماخطوط  کے مطابق ، وفات یافتہ عطیہ کنندگان کے جسمانی اعضاء حاصل کرنے کے لئے اندراج کی غرض سے اہلیت کے لئے 65سال کی عمرکی بالائی حد ختم کردی گئی ہے ۔ اب ، کسی بھی عمرکاکوئی بھی شخص  عطیہ کرنے والے  وفات یافتہ شخص کے جسمانی اعضاءحاصل کرنے کے لئے اپنا اندراج کراسکتاہے ۔ حکومت نے وفات یافتہ شخص کے جسمانی اعضاء         اپنے جسم میں لگوانے کے خواہشمند مریضوں کے اندراج کے لئے ریاست کے رہائشی  سرٹیفکیٹ  کی ضرورت کو بھی ختم کردینے کا فیصلہ کیاہے ۔

حکومت ، ملک میں جسمانی اعضاء کو عطیہ کرنے کے سلسلے میں بیداری میں اضافہ کرنے کی خاطرکئی اقدامات بھی کررہی ہے ۔ ان میں این اوٹی ٹی او   یعنی جسمانی اعضاء اورٹشو کی پیوندکاری سے متعلق علاقائی تنظیموں (روٹوس ) کے ذریعہ  اطلاعات کی تشہیر ، جسمانی اعضاکی پیوندکاری  سے متعلق قومی پروگرام (این اوٹی پی) کے تحت قائم تین مرحلوں والے ڈھانچہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ لنک : www.notto.gov.in, کے ساتھ ایک ویب سائٹ کابھی آغاز کیاگیاہے  ،  معلومات فراہم کرنے کی غرض سے ٹول فری ہیلپ  لائن نمبر (180011770)ہے،کےساتھ  اس کے علاوہ جسمانی اعضاء کے عطیہ کی فرض سے تال میل قائم کرنے کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی مشاورت کا بھی انتظام کیاگیاہے ،ایک دن رات کام کرنے والا کال سینٹربھی قائم کیاگیاہے ۔

جسمانی اعضا کے عطیہ کے سلسلے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے پورے ملک میں بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کیاجارہاہے ۔ ان میں ہرسال انڈین آرگن ڈونیشن ڈے منانا ، سمینار س ، ورک شاپس ، بحث ومباحثہ ، کھیل کو دسے متعلق تقریبات ، واکاتھن اورمیراتھن میں شرکت ، نکڑناٹک ، بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے 2022میں بیداری پیداکرنے  سے متعلق اسٹال کا قیام وغیرہ شامل ہیں ۔

صحت اورخاندانی بہبود  کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوارنے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

**********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -2741



(Release ID: 1907109) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Tamil