کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سکم کی فروغ پذیر نامیاتی کاشتکاری کو اجاگر کرنے کے لئے گنگٹوک میں کل سے بی 20 کانفرنس کا آغاز
عالمی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم ،جس میں بھارت تیسرا سب سے طاقت ور ملک بن کر ابھرا ہے ،کو مضبوط بناناے کے طریقوں پر غور و خوض کرنے کےلئے گنگٹوک میں اسٹارٹ اپ 20 کا انعقاد
Posted On:
14 MAR 2023 6:46PM by PIB Delhi
سکم کے شہر گنگٹوک میں کل سے 17 مارچ 2013 تک منعقد کئے جارہے تیسرے بی 20 کانفرنسوں کے ذریعہ سکم کی فروغ پذیر نامیاتی کاشتکاری کو دنیا کے سامنے اہمیت کے ساتھ اجاگر کیا جائےگا۔ یہ سیاحت، مہمان نوازی اور فارماسیوٹیکل میں کثیرالطرفہ کاروباری شراکت داری کے مواقع کو بھی اجاگر کرے گا۔ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی ) شمال مشرقی خطہ میں چار بی 20 کانفرنسوں کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ خطے کے اندر غیر استعمال شدہ امکانات اور مواقع کو ظاہر کیا جا سکے جن میں سے دو پہلے ہی امپھال اور ایزول میں منعقد ہو چکے ہیں اور تیسری اور چوتھی کانفرنسیں بالترتیب گنگٹوک اور کوہیما میں منعقد کی جائیں گی۔
صنعت و تجارت کی وزارت کے ڈی پی آئی آئی ٹی کی سینئر مشیر محترمہ روپا دتا نے آج ایک پریس کانفرنس میں بزنس 20 اور اس کی حکمت عملی پر ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ٹیکنولوجی کی دنیا میں آگے بڑھنے کےلئے افرادی قوت اور ہنرمندی کی تعمیر نو اور اپ اسکیلنگ کےلئے حکمت عملی،سبھی ملکوں میں سبز توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور موسمیاتی مالیاتی اختیارات اور غیر مالیاتی انکشافات کو بہتر بنانا اختراع اور تحقیق و ترقی کےلئے ایک جامع ایکوسسٹم کی ترقی ،علاقائی ویلیو چینز بنانے کےلئے اعلی نجی شراکت داری اور افریقہ کی صنعت کاری کو فروغ دینا وغیرہ جیسے اہم اقدامات کے بارے میں بتایا۔سکم کے گنگٹوک میں آئندہ بی 20 کانفرنس پر خصوصی توجہ کے ساتھ اہم بی 20 پروگراموں کی تفصیل بھی پیش کی گئی ہے۔سکم میں بی 20 کانفرنس کی میزبانی ریاست کی فروغ پذیر نامیاتی کاشت کاری کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کےلئے اہم ہے۔اس کے علاوہ ،گنگٹوک میں بی 20 پروگرام بھی س کی نشاندہی کرے گا۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کے صدر اور نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے اسٹارٹ اپ 20 پر پیش کش دی جو بھارت کی 2023 کی قیادت کے تحت نیا باضابطہ تعاون گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ گنگٹوک میں اسٹارٹ اپ 20عالمی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم ،جس میں بھارت تیسرا سب سے طاقت ور ملک بن کر ابھرا ہے،کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور و خوض کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح مختلف شراکت داروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے لئے ایک عالمی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کی آواز کے طورپر کام کرنے کےلئے اس کا تصور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ زبردست طورپر بن کر ابھرتے ہیں ،وہ بحران کی صورت میں پنپتے ہیں اور وہ مواقع کے طور پر عالمی چیلنجوں اور روکاوٹیں کو دیکھتے ہیں۔ محترمہ روپا دتہ نے مزید کہا کہ سٹارٹ اپس نے ہندوستان میں ملازمت کے متلاشیوں کی نہیں بلکہ نوکری تخلیق کرنے والوں کی ایک نسل تیار کی ہے۔
G20 کے دو ٹریک ہیں- شیرپا ٹریک اور فنانس ٹریک۔ شیرپا ٹریک میں 13 ورکنگ گروپس اور 11 انگیجمنٹ گروپس ہیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی دو گروپوں اسٹارٹ اپ 20 اور بزنس 20 کےلئے نوڈل وزارت ہے ۔انگیجمنٹ گروپس جی 20 کے ہر رکن کے غیر سرکاری شرکاء پر مشتمل ہوتے ہیں جو جی 20 لیڈروں کو سفارشات فراہم کرتے ہیں اور پالیسی سازی کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
بزنس 20 کی تشکیل 2010 میں ہوئی تھی اور یہ عالمی کاروباری برادری کے ساتھ باضابطہ جی 20 ڈائیلاگ فورم ہے۔ بی20 کا مقصد اقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہر گھومنے والی صدارت کی ترجیحات پر ٹھوس قابل عمل پالیسی سفارشات فراہم کرنا ہے۔ بی 20 نے کل 100 میٹنگز کا شیڈول بنایا ہے جس میں ذاتی ملاقاتوں کی تعداد 65 ہے اور ہائبرڈ میٹنگز کی تعداد 35 ہے۔
اسٹارٹ اپ 20 ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ڈائیلاگ فورم کے طور پر کام کرنا ہے اور جی 20 لیڈروں کے ساتھ کاروباری افراد کو درپیش میکرو اکنامک خدشات اور چیلنجوں کو بڑھانے کے لیے عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی کل 60 میٹنگز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں سے 5 ذاتی ملاقاتیں ہیں۔ آنے والی تقریب ا سٹارٹ اپ 20 گنگٹوک، سکم18 اور 19 مارچ 2023 کو ہوگی۔
بی 20 سمٹ نئی دہلی میں 26 سے 27 اگست 2023 تک اور اسٹارٹ اپ 20 چوٹی کانفرنس 2 سے 4 جولائی 2023 تک گروگرام میں ہونے والی ہے۔
**********
ش ح۔ ا م ۔
U. No.2724
(Release ID: 1907055)
Visitor Counter : 106