زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
قدرتی کھیتی کو فروغ
Posted On:
14 MAR 2023 7:00PM by PIB Delhi
ززاعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بڑے پیمانے پر قدرتی کھیتی کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے حکومت نے بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی کو بڑھاوادے کر قدرتی کھیتی سے متعلق قومی مشن تشکیل دیا ہے تاکہ ملک میں قدرتی کھیتی کو فروغ دیا جاسکے ۔قدرتی کھیتی سے متعلق قدرتی مشن این ایم این ایف ، حکومت ہند کے 1584 کروڑروپے کے کل بجٹ تخمینے کے ساتھ اگلے چار برسوں میں 15000 کلسٹر س کو فروغ دے کر 7.5 لاکھ ہیکٹئر اراضی کا احاطہ کرسکے گا۔این ایم این ایف کے ساتھ حکومت ملک کے گنگا بیلٹ اور دیگر بارش والے علاقوں کے ساتھ ایک کروڑکسانوں کو رابطے میں رکھنے کی تجویز رکھتی ہے۔ جیوا مرت ، گھنا جیوا مرت ، نیمسترا جیسے بایو وسائل تک آسانی سے رسائی بنانے کے لئے حکومت 15000 بھارتیہ پراکرتک گھیتی بایو ان پٹ وسائل سینٹر قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کسانوں کو قدرتی کھیتی اپنانے کے لئے جیوا مرت ، گھنا جیوا مرت ، نیمسترا وغیرہ جیسے بایو وسائل تک آسان رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ، جہاں گائے کا گوبر ،پیشاب ، نیم اور بایو کلچر ایک اہم رول ادا کرتے ہیں، حکومت، بھارتیہ پراکرتک کھیتی بایو ان پٹس وسائل مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ بایو ان پٹس تیار کئے جاسکیں اور انہیں سپلائی کیا جاسکے ،جس سے انفرادی کسانو ں کے بغیرقدرتی کھیتی کو اپنانے کی راہ ہموار ہوسکے ، جو اپنے ہی وسائل سے قدرتی کھیتی تیار کرتے ہیں۔یہ بایو ان پٹس وسائل مراکز 50 ہیکٹئر اراضی پر قدرتی کھیتی کے 15000 موڈل کلسٹرس کے ساتھ قائم کئے جائیں گے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ قدرتی کھیتی کی تکنیک پر کسانوں کے طورطریقے اور ماہر کسانوں کے علاوہ ماسٹرٹرینرس کی بڑی پیمانے پر تربیت کا کام انجام دے رہا ہے اور یہ تربیت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ اور نیشنل سینٹر آف آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ کے ذریعہ کیا جارہا ہے ۔22 علاقائی زبانوں میں اسٹڈی میٹریل تیار کیا گیا ہے ، 697 ماسٹر ٹرینرس کو قدرتی کھیتی کے لئے تیار کیا گیا ہے اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ کے ذریعہ 56952 گرام پردھانوں کے لئے قدرتی کھیتی سے متعلق 997 تربیت کے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل نے 20 مقامات میں تحقیق شروع کی ہے تاکہ قدرتی کھیتی کی تکنیک کو ویلیڈیٹ کیا جاسکے ۔اس کے علاوہ قدرتی کھیتی کے فائدوں کو نمایاں کرنے کے لئے 425 کے وی کے کو استعمال کیا جاسکے ۔
قدرتی کھیتی کے فروغ کے لئے ایک ڈجیٹل ویب پورٹل (naturalfarming.dac.gov.in) کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ نفاذ کے فریم ورک ، وسائل ،نفاذ کی پیش رفت ،کسانو ں کے رجسٹریشن اور بلاگ کے بارے میں معلومات کو ظاہر کیا جاسکے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-2723
(Release ID: 1907054)
Visitor Counter : 112