زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کی جانچ

Posted On: 14 MAR 2023 7:04PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986کے تحت "خطرناک مائکروآرگینزمز، جینیاتی طور پر انجینئرڈ آرگینزمز یا سیلز، 1989 کی تیاری/استعمال/درآمد/برآمد اور ذخیرہ کرنے کے قواعد" کے مطابق جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم) فصلوں کی منظوری کے لیے ایک اچھی طرح سے قائم کردہ ریگولیٹری فریم ورک موجود ہے۔

صحت، ماحولیات، خوراک اور فیڈ سیفٹی اسسمنٹ اسٹڈیز کی مکمل جانچ کے بعد جی ایم فصل کے ہر اطلاق کی تشخیص لازمی طور پر طے شدہ رہنما خطوط، دستورالعمل اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق منظم اور سائنسی انداز میں مختلف ریگولیٹری ایجنسیوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً قواعد 1989 کے تحت کی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان کے ذریعہ تیار کردہ ڈیٹا کا جی ایم فصلوں کی ترقی کے عمل میں مختلف قانونی کمیٹیوں کے ذریعہ قواعد 1989 کے تحت جائزہ لیا جاتا ہے جیسے ادارہ جاتی حیاتیاتی تحفظ کمیٹی، جینیاتی ہیرا پھیری پر نظرثانی کمیٹی اور جینیاتی انجینئرنگ اپریزل کمیٹی۔

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ حیاتیات اور ان کی مصنوعات سے متعلق بایو ٹیکنالوجی کے محکمے اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے ہدایات اور پروٹوکولز کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا ہے  جو حسب ذیل ہے:

  1. ریکومبیننٹ ڈی این اے سیفٹی گائیڈ لائنز، 1990
  2. ٹرانسجینک پودوں میں تحقیق کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط، 1998
  3. جینیاتی طور پر انجینئرڈ پلانٹس سے اخذ کردہ خوراک کی حفاظتی تشخیص کے لیے رہنما خطوط 2008
  4. ریگولیٹڈ، جینیاتی طور پر انجینئرڈ (جی ای) پلانٹس کے محدود فیلڈ ٹرائلز کی نگرانی کے لیے رہنما خطوط 2008 
  5. ریگولیٹڈ، جینیاتی طور پر انجینئرڈ (جی ای) پلانٹس کے محدود فیلڈ ٹرائلز کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) 2008
  6. جی ای فصلوں کے فوڈ اینڈ فیڈ سیفٹی اسسمنٹ کے لیے پروٹوکول، 2008
  7. ادارہ جاتی بائیو سیفٹی کمیٹیوں (آئی بی ایس سیز) کے لیے رہنما خطوط اور ہینڈ بک، 2011
  8. جینیاتی طور پر انجینئرڈ پلانٹس کے ماحولیاتی خطرے کی تشخیص: اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک گائڈ، 2016
  9. جینیاتی طور پر انجینئرڈ پلانٹس کے ماحولیاتی خطرے کی تشخیص کے لیے رہنما خطوط، 2016۔
  10. رسک اینالیسس فریم ورک 2016۔

 

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

 

U. No. : 2721


(Release ID: 1907049)
Read this release in: English