امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے حقوق کا عالمی دن 2023، 15 مارچ 2023 کو منایا جائے گا
عالمی یوم حقوق صارفین 2023 کا موضوع ہے: ’’صاف توانائی میں منتقلی کے ذریعہ صارفین کو با اختیار بنانا‘‘
صارفین کی قومی ہیلپ لائن کو مستحکم کیا گیا، صارفین کے شکایات کے تیز تر ازالے کے لئے ای- داخل پورٹل ، اور صارفین کو با اختیار بنانے کے لئے مرمت کا حق کا پورٹل
Posted On:
14 MAR 2023 6:58PM by PIB Delhi
صارفین کے امور کا محکمہ 15 مارچ 2023 کو عالمی یوم حقوق صارفین 2023 کو منائے گا۔ صارفین کے امور کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے اس سلسلے میں آج یہاں میڈیا کے افراد سے بات چیت کی اور بتایا کہ عالمی یوم حقوق صارفین 2023 کا موضوع ہے: ’’صاف توانائی میں منتقلی کے ذریعہ صارفین کو با اختیار بنانا‘‘۔
اس موضوع کے تعلق سے بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا جائے گا تاکہ معدنی ایندھن جیسے توانائی کے روایتی سرائے پر انحصار کو کم کیا جاسکے اور صاف توانائی میں تیزی سے منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے، جس سے طویل مدت میں صارفین کے لئے پائیداری ، سکیورٹی اور رسائی کو فروغ دیا جاسکے۔
ای- کامرس صارفین کی خریداری کے لئے ایک سب سے ترجیحی ذریعہ کے طور پر تیزی سے ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی صارفین کی قومی ہیلپ لائن (این سی ایچ) پر ای- کامرس سے متعلق صارفین کی شکایات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے این سی ایچ کو ٹیکنالوجی کی سطح پر مستحکم کیا جا رہا ہے ، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس پر مزید شکایتیں دستیاب ہوں، بلکہ رقم کی واپسی ، سامان کی تبدیلی اور تیز تر سروس میں کمی جیسی صارفین کی عام شکایات کو حل کیا جاسکے۔
این سی ایچ قانونی چارہ جوئی سے پہلے شکایات کے ازالے کا ایک متبادل نظام کے طو رپر کام کرتا ہے، جہاں پر صارفین 1915 پر کال کر کے یا موبائل ایپ کے ذریعہ آسانی کےسات اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ این سی ایچ 17 زبانوں میں دستیاب ہے ، جس میں حال ہی میں بڑھائی گئی میتھلی، کشمیری اور سنتھالی زبانیں بھی شامل ہیں۔ یہ اومنی چینل سسٹم کے ذریعہ ساتوں دن 24 گھنٹے دستیاب ہے، جس میں این سی ایچ ایب ، ای- میل، ایس ایم ایس اور ٹیلی کال شامل ہیں۔ این سی ایچ پر سامان کی فہرستوں (ڈاکٹس ) سے متعلق شکایات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹس کی تعداد ، جو 2017 میں ماہانہ 37062 تھی، 2022 میں بڑھ کر 86674 ہو گئی ہے۔
صارفین کی شکایت آن لائن داخل کرنے کی سہولت کے لئے ای- داخل پورٹل قائم کیا گیا ہے، جو صارفین کے متعلقہ فورم تک بلا رکاوٹ ، تیز تر اور سستی رسائی فراہم کرتا ہے اور اس طرح سفر کرنے کی ضرورت یا شکایت درج کرانے کے لئے بذات خود جانے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف تک رسائی کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل طور پر فراہم کرنا ہے۔ انہیں خطوط پر ای- عدالت پروجیکٹوں کے ذریعہ صارفین کی شکایتوں کے ازالے کے لئے ہر طرح کی درخواستوں ، نظر ثانی ، اپیل وغیرہ کو کسی رکاوٹ کے بغیر تیز تر طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل بنایا جا ئے گا۔ قانون کے تحت ثالثی کو بھی، جسے تنازع کو حل کرنے کا ایک متبادل نظام تسلیم کیا گیا ہے، آن لائن طریقے سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
محترم وزیراعظم کے ذریعہ شروع کی گئی ’لائف‘ (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) کے خطوط پر محکمہ نے صارفین کو منصوبہ بند فرسودگی یعنی مصنوعات کو اس طرح ڈیزائن کرنا کہ وہ ایک محدود مدت تک ہی کار آمد رہ سکے، مرمت کا حق کا پورٹل قائم کرنے کا آ غاز کیا گیا ہے، تاکہ ای- کچرے میں اضافے سے بھی بچا جاسکے۔ امید ہے کہ پورٹل فاضل پرزوں کی قیمت، ان کے اصلی ہونے اور وارنٹی جیسی شکایات کو دور کرے گا۔ اس سے صارفین فاضل پرزوں کی درستگی کو چیک کرنے کے دیئے گئے طریقوں کو استعمال کر کے مصنوعات کے بارے میں بہتر جانکاری حاصل کرسکیں گے اور ان پرزوں کو کس ملک میں بنایا گیا ہے، اس کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔ اس پورٹل کا لنک ہے: https://righttorepairindia.gov.in/
یہ پورٹل ایسی معلومات بھی فراہم کرے گا، جس سے صارفین خود مرمت کرسکیں، مجاز مرمت کرنے والوں کے بارے میں جان سکیں گے اور تیسرے فریق کے ذریعہ مرمت کو فروغ حاصل ہو گا۔ اس کوشش کا مقصد مینو فیکچرر کے ذریعہ وعدہ کردہ وارنٹی کی مدت کے دوران اصلی فاضل پرزوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا ماحول قائم کرنا ہے۔
محکمہ چارجنگ کے آلات کے ڈیزائن کے لئے ، جو الیکٹرانک اور الیکٹرک کچرے (ای- کچرا) کو کم کرنے پر زور دینے کی خاطر ایک ہیکاتھون کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ ایک زیادہ پائیدار صارفین کے ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔ بغیر تاروں کے چارجنگ کے طریقوں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے ، جو ای- کچرے میں اضافے کو کم کرنے میں خاص طور پر مدد گار ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ وا۔ ق ر۔
U- 2718
(Release ID: 1907045)
Visitor Counter : 214