وزارت سیاحت
ہندوستان کی صدارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے ٹورزم ایکسپرٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ آج کاشی (وارنسی) میں شروع ہوئی
Posted On:
14 MAR 2023 7:17PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دوسرے ٹورزم ایکسپرٹ ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس آج کاشی (وارنسی) میں شروع ہوا۔ سال 2023 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے صدر کے طور پر ہندوستان 14 سے 15 مارچ 2023 کو ’کاشی‘ (وارنسی) میں سیاحت کے ماہر ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کی صدارت کر رہا ہے۔ ہندوستان کی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی صدارت میں ماہر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 31 جنوری 2023 کو ہوئی تھی۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک بین حکومتی تنظیم ہے جس میں آٹھ رکن ممالک چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان، چار مبصر ممالک اور چھ ”ڈائیلاگ پارٹنر“ شامل ہیں۔
ای ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ میں ایس سی او کے رکن ممالک کی حکومتوں کے درمیان سیاحت میں تعاون کی ترقی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے ماہرین نے تعاون کے شعبوں کے تحت مختلف سرگرمیوں کو ترجیح دی جیسا کہ ایس سی او ٹورزم برانڈ کا فروغ، سیاحت میں ایس سی او کے رکن ممالک کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا، سیاحت میں معلومات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اشتراک اور تبادلہ۔ طبی اور صحت کی سیاحت میں باہمی تعاون، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا۔
ای ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کی صدارت مسٹر راکیش کمار ورما ایڈیشنل سکریٹری وزارت سیاحت، حکومت ہند نے کی جس میں ایس سی او کے رکن ممالک کی وزارت سیاحت اور سیاحت کے محکموں کے سینئر حکام، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ اور وزارت خارجہ امور، حکومت ہند کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایس سی او کے تمام رکن ممالک کی طرف سے مکمل غور و خوض اور ان پٹ کے بعد ماہرین کی طرف سے تیار کردہ اس ایکشن پلان کو ایس سی او ٹورزم منسٹرز میٹنگ (ٹی ایم ایم) کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔ سیاحت کے وزرا کی میٹنگ، جو 17 سے 18 مارچ 2023 کو وارانسی میں منعقد ہونے والی ہے، ہندوستان کی ایس سی او کی صدارت میں ٹورزم ٹریک پر ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کا اختتام کرے گی۔
’کاشی‘ (وارنسی) جہاں ایس سی او ممالک کی سیاحت سے متعلق میٹنگ ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی، اس کو ایس سی او خطے کا پہلا ثقافتی دارالحکومت نامزد کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے کی ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنا اور اس کی نمائش کرنا اور ثقافت کی قدر کو خطے کی سماجی اقتصادی ترقی کے وسائل کے طور پر تسلیم کرنا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
14-03-2023
U: 2703
(Release ID: 1907004)
Visitor Counter : 234