وزارت دفاع

رکشا منتری نے نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران شمالی سرحدپر مختلف بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا


تمام زی التوا پروجیکٹوں کو اعلیٰ ترجیح کی بنیاد پر پورا کیا جائے:جناب راجناتھ سنگھ

پروجیکٹوں کو فاسٹ- ٹریک پر لانے کے لئے سیکریٹریوں پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل

Posted On: 14 MAR 2023 7:52PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 14مارچ 2023 کو نئی دہلی میں شمالی سرحدی علاقوں میں مختلف بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی تعمیر کے تعلق سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ رکشا منتری نے قومی سلامتی کے معاملوں میں ’مکمل ملک‘ وژن اپنائے جانے کی بات کہتے ہوئے تمام زیر التوا پروجیکٹوں کو اعلیٰ ترجیح کی بنیاد پر جلد مکمل کئے جانے پر زور دیا۔ زیر التوا پروجیکٹوں کو تیزی سے ٹریک پر لانے کے لئے سیکریٹریوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جو مستقل وقفےپر میٹنگ کرے گی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری ، ریلوے ، مواصلات، الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو ، بجلی اورنئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپندر یادو ، رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ ، قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو، اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر)بی ڈی مشرا(سبکدوش)، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی ایئر ااسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری ،   چیف آف دی آر می اسٹاف جنرل منوج پانڈے، دفاعی سیکریٹری جناب گردھر آرمنے اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 2706)



(Release ID: 1906963) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Tamil