وزارت دفاع
بنگلورو میں ایل سی اے تیجس پر ڈی آر ڈی او کے مقامی پاور ٹیک آف شافٹ کا پہلا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ
Posted On:
14 MAR 2023 6:51PM by PIB Delhi
پاور ٹیک آف (پی ٹی او) شافٹ کا پہلا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ 14 مارچ 2023 کو بنگلورو میں لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (ایل سی اے تیجس) لمیٹڈ سیریز پروڈکشن (ایل ایس پی) - 3 طیاروں پر کیا گیا۔ پی ٹی او شافٹ، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، چنئی کے وہیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (سی وی آر ڈی ای) کے ذریعہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
پی ٹی او شافٹ، جو ہوائی جہاز کا ایک اہم جزو ہے، مستقبل کے لڑاکا طیاروں اور ان کے اقسام کی ضروریات (ویرینٹ) کو پورا کرے گا اور مسابقتی لاگت کی پیشکش کرے گا اور دستیابی کے وقت میں کمی لائے گا۔ اس کامیاب ٹیسٹ کے ساتھ، ڈی آر ڈی او نے پیچیدہ تیز رفتار روٹر ٹیکنالوجی کو حاصل کرکے ایک بڑا تکنیکی کارنامہ انجام دیا ہے، جسے صرف چند ممالک نے حاصل کیا ہے۔
پی ٹی او شافٹ کو منفرد اختراعی پیٹنٹ شدہ ’فریکوئنسی اسپیننگ ٹکنیک‘ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا، جو اسے مختلف آپریٹنگ انجن کی رفتار پر بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ہلکے وزن کا تیز رفتار، لیوبریکیشن فری پی ٹی او شافٹ ہوائی جہاز کے انجن گیئر باکس اور ایئر کرافٹ ماونٹیڈ ایکسیسری گیئر باکس کے درمیان زیادہ طاقت منتقل کرتا ہے، جو ڈرائیو لائن میں پیدا ہونے والے مِس الائنمنٹ کو ایکوموڈیٹ کرتا ہے۔
ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی، سینٹر فار ملٹری ایئر ورتھینیس اینڈ سرٹیفکیشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے اس کارنامے کو انجام دینے کے لیے سی وی آر ڈی ای کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ پی ٹی او شافٹ ٹیکنالوجی کو پہلے ہی گودریج اینڈ بوائس، ممبئی اور لکشمی ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ، کوئمبٹور کو منتقل کیا جا چکا ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او ، پی ایس یو اور صنعت کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی او شافٹ کا کامیاب حصول ’آتم نربھر بھارت‘ کی طرف ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کہا کہ اس کامیابی نے ملک کی تحقیقی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے اور یہ کامیابی آزمائشی طیاروں کے پروگراموں میں سرگرم تعاون دے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2699
(Release ID: 1906937)
Visitor Counter : 150