اسٹیل کی وزارت

قومی اسٹیل پالیسی

Posted On: 13 MAR 2023 5:33PM by PIB Delhi

ملک کی خام اسٹیل کی صلاحیت 18-2017 میں 137.97 ملین ٹن (ایم ٹی) سے بڑھ کر 2021-22 میں 154.06 ایم ٹی ہو گئی ہے اور 2030-31 تک 300 ایم ٹی تک پہنچنے کا قیاس لگایا گیا ہے۔ نجی اور سرکاری شعبے 300 ایم ٹی کی پیداواری صلاحیت اپنی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے حاصل کریں گے۔ قومی اسٹیل پالیسی، 2017 کا مقصد اسٹیل کی پیداوار کرنے والوں کو پالیسی سپورٹ اور رہنمائی فراہم کرکے اس مقصد کے حصول کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں مشن پوروودیہ کے لیے کوئی مخصوص فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

پبلک سیکٹر میں، ایک گرین فیلڈ پلانٹ ناگرنار، چھتیس گڑھ میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ معلومات اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-2665



(Release ID: 1906674) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Telugu