بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں کےطفیل  عمل میں  آنے والی ترقی  کی بدولت ’آتم نر بھر بھارت‘کی راہ ہموار ہورہی ہے


دین دیال بندرگاہ ، کانڈلا، گجرات میں ، پی پی پی موڈ کے تحت ،کثیر المقاصد آب و ہوا کے لئے ساز گار صاف  ستھرے تجارتی سامان  کو رکھنے اور اٹھانے کی غرض سے ’گودی نمبر 13‘ کی ترقی کو منظوری دی گئی ہے

75,000 ڈی ڈبلیو ٹی وزن  تک کے بحری جہازوں کے تجارتی سامان کو رکھنے اٹھانے کے لئے 168 کروڑ روپے کی  لاگت سے گودی تیار کی جائے گی

"وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بندرگاہوں میں پی پی پی ماڈل کا وژن، ہماری بندرگاہوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ یہ پروجیکٹ دین دیال بندرگاہ کی  تجارتی سامان  کی ڈھلائی کی صلاحیت کو کافی حد تک بڑھا دے گا، جس سے بالآخر گجرات، شمالی اور مغربی ہندوستان کی تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔ : جناب سربانند سونووال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2023 4:28PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت(ایم او پی ایس ڈبلیو) نے سرکاری اور نجی ساجھے داری (پی پی پی) موڈ کے تحت ،ڈیزائن، تعمیر، سرمایہ کی فراہمی ،  چلاؤ اور منتقل کرو (ڈی بی ایف او ٹی) کے مطابق دین دیال پورٹ، کانڈلا، گجرات میں کنٹینر کارگو سمیت کثیر مقصدی  اور آب وہوا کے لئے ساز گار  تجارتی سازو سامان کو رکھنے اور اٹھانے  کے لیے گودی نمبر13  تیار کرنے کے ایک پرجوش منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ ، یہ منصوبہ 167.88 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ ایم او پی ایس ڈبلیو کے ذریعہ اس پروجیکٹ کی ترقی اس کے متعلقہ فریقوں کو عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور خدمات فراہم کرنے اور اندرونی علاقوں کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018JHD.jpg

مجوزہ سہولت کی، 75,000 ڈ ی ڈبلیو ٹی وزن   یا اس کے مساوی ٹی ای یوز تک کے  وزن کے جہازوں کو ہینڈل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں کثیر مقصدی  اور آب و ہوا کے لئے ساز گار صاف ستھرے تجارتی سامان کے لیے 4.20  ایم ایم ٹی پی اے اور کنٹینر کارگو کے لیے 0.10 ملین ٹی ای یو (بیس فٹ  کے مساوی یونٹ) ہے۔

یہ سہولت ،کثیر مقصدی صاف  ستھرے تجارتی سامان کو رکھنے اور اٹھانے کے لئے استعمال کی جائے گی،جن میں ،  غذائی اناج ، چینی، نمک، سلیکا کلے، آر او-آر او کارگو، عمارتی لکڑی کے لاگز وغیرہ شامل ہیں۔ پروجیکٹ کارگو میں  پی پی پی موڈ پرکنٹینر کارگو پروجیکٹ کارگو شامل  ہیں۔جنہیں کہ  پی پی موڈ کے تحت  ڈی بی ایف او ٹی کے ذریعہ'جیسی ہے جہاں ہے‘ کی بنیادی پر  کامیاب بولی لگانے والوں کو گودی الاٹ کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RFW4.jpg

واضح رہے کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ملک میں بندرگاہ کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنی عہدبندی کے تحت گجرات میں ساگرمالا پروگرام کے تحت 57,000 کروڑ روپے کی مالیت کے بقدر 74 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DUMT.jpg

ان  پروجیکٹوں میں سے،  9,000 کروڑ روپے مالیت  کے 15 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 33 پراجیکٹس زیر نفاذ ہیں اور 22,700 کروڑ روپے کی مالیت  26 پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ متعلقہ مرکزی  وزارتیں، بڑی بندرگاہیں، سمندر سے متعلق  ریاستی میری ٹائم بورڈ اور دیگر ریاستی ایجنسیاں مشترکہ طور پر ان منصوبوں کو نافذ کر رہی ہیں۔

**********

ش  ح۔ع م  ۔ ج

UNO-2666


(ریلیز آئی ڈی: 1906670) وزیٹر کاؤنٹر : 139
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu