شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب آگستے کومے اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی ، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے درمیان میٹنگ


عالمی بینک کو آخری میل تک ترقی کو پہنچانے  اور شمال مشرق کے لوگوں کی خاطر  پائیدار معاش کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور  تعاون کے متعدد شعبوں کی کھوج بین کرنی چاہئے: عالمی بینک، کنٹری ڈائریکٹر

Posted On: 13 MAR 2023 9:55PM by PIB Delhi

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  جناب آگستے کومے نے آج شمال مشرقی  خطے کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی سے  ملاقات کر کے  شمال مشرقی خطے میں بڑے پیمانے پر  تعاون  سے متعلق  بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ECR1.jpg

جناب جی کشن ریڈی نے  جناب آگستے کومے  کی  قیادت والے  عالمی بینک کے وفد  کا استقبال کیا اور  خطے میں ترقیاتی کاموں کو  آگے بڑھانے اور شمال مشرقی  خطے کی  ترقی کے لئے عالمی بینک کی طرف سے مسلسل امداد فراہم کرنے کے خاطر ان کی تعریف کی۔ جناب ریڈی نے کہا کہ  عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی جی  کی  قیادت میں  شمال مشرقی خطہ  اس پورے علاقے کی ترقی  کو  آگے بڑھانے کا  ایک انجن  بن چکا ہے۔ عالمی بینک  اس  مشن میں  ایک اہم پارٹنر  ہے  اور  آئندہ بھی رہے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KKRI.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035I6U.jpg

 میٹنگ  کے دوران  جناب  کومے نے  شمال مشرقی خطے میں  ہندوستانی حکومت  کی  پائیدار کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور عالمی بینک کو  ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے اور  امداد باہمی کے متعدد  شعبوں کی کھوج بین کرنی چاہئے تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  ترقی کے فوائد آخری میل تک پہنچیں اور  شمال مشرق کے لوگوں کے لئے پائیدار معاش کے مواقع  پیدا ہوسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-2653


(Release ID: 1906644) Visitor Counter : 119
Read this release in: English , Hindi , Manipuri