وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے ملک میں ماہی گیری کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے مقصد سے لیہہ (لداخ) کا دورہ کیا

Posted On: 13 MAR 2023 8:03PM by PIB Delhi

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے جائزہ میٹنگ پروگرام کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لیہہ (لداخ) کا دورہ کیا۔ یہ دورہ 11 مارچ 2023 کو لیہہ (لداخ) سے شروع ہوا اور 12 مارچ 2023 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لیہہ (لداخ) سے کرگیم ساتو اور فوبرنگ پر اختتام پذیر ہوا۔ دورے کا وژن اور مقصد دیگر کاموں سمیت ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کو مضبوط بنانا تھا۔ جائزہ میٹنگ پروگرام کا سفر پہلے ہی ملک کے دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ ریاستوں میں بھی شروع کیا جا چکا تھا، جہاں جناب  پرشوتم روپالا نے ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے سلسلے میں استفادہ کنندگان اور دیگر متعلقہ فریقین سے بات چیت کی۔

جائزہ اجلاس کے پروگرام کے بنیادی مقاصد ہیں (i) استفادہ کنندگان، مچھلی کاشتکاروں، ماہی گیروں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت میں سہولت فراہم کرنا تاکہ ماہی گیری سے متعلق مختلف اسکیموں اور حکومت کی طرف سے نافذ کیے جانے والے پروگراموں کی معلومات کو عام کیا جا سکے۔ (ii) تمام ماہی گیروں،  ماہی پروروں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ آتم نربھر بھارت کی روح کے طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا؛ (iii) ماہی گیری کے وسائل کے استعمال کے درمیان پائیدار توازن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذمہ دار ماہی گیری کو فروغ دینا، خوراک کی حفاظت اور ماہی گیر برادریوں کی روزی روٹی کے لیے: (iv) ایکو سسٹم طریقہ کار کے ذریعے پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور تخلیق ۔

جناب  پرشوتم روپالا نے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اسکیم اور سمندری معیشت کے انقلاب کی دیگر کثیر جہتی سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا جس میں ماہی گیری کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ (اندرونی اور سمندری دونوں کے لیے) اور اس سے منسلک سرگرمیوں بشمول بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مارکیٹنگ، برآمدات اور ادارہ جاتی انتظامات وغیرہ اس سلسلے میں کرگیام ساتو میں ان کے زیر صدارت جائزہ میٹنگ ہوئی۔ جناب پرشوتم روپالا نے معززین/ افسران، پی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی کے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مزید، انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں روشنی ڈالی اور استفادہ کنندگان، مچھلی کاشتکاروں اور ماہی گیروں کے لیے پی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی جیسی اسکیموں کے نفاذ کے ذریعے ماہی گیری کی ویلیو چین میں اہم خلا کو ختم کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

جناب پرشوتم روپالا نے ماہی پروری کے محکمے کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی جیسے کہ 4 نئی ٹراؤٹ فش ہیچریوں کا قیام، 200 نئے ریس ویز کی تعمیر، 4 آر اے ایس کے قیام کی منظوری، 4 آرائشی افزائش اور پرورش یونٹ کی منظوری، 5 فش کیوسک کی تعمیر اور فصل کے بعد نقل و حمل کے یونٹوں کے تحت برف کے ڈبوں والی 20 موٹر سائیکلیں۔

انہوں مزید کہا کہ بلیو ریوولیوشن، پی ایم ایم ایس وائی، کے سی سی کے لیے ماہی گیری کے شعبے کے تحت مالیاتی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں کل 47 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 30 کروڑ روپے کے مرکزی فنڈ مختص کیے گئے تھے۔

جناب پرشوتم روپالا نے مذکورہ پروجیکٹ کے نفاذ میں تیزی لانے اور اس مقصد کے لیے جاری کردہ فنڈز کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اگلے دو سال (24-2023 اور 25-2024) کے لئے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت اپنا سالانہ ایکشن پلان تیار کرنے اور اسے پیش کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔ وزیر موصوف نے فوبرنگ میں عوامی میٹنگیں کیں اور محکموں کے اندر مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا، ماہی پروروں اور ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت کا سیشن منعقد کیا گیا، اجلاس میں مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ بات چیت کے اس اجلاس سے درپیش مسائل کو سامنے لانے میں مدد ملی اور ماہی گیری کی ترقی میں بہتری کے لیے بھی اسی پر کام کیا جائے گا۔

جائزہ میٹنگ کے ان پروگراموں کا اثر آنے والی نسلوں پر دیرپا اثر پڑے گا اور ماہی گیری کے شعبے پر دور رس اثرات کے ساتھ جامع انداز میں متعدد ترقیاتی مسائل کو حل کریں گے۔

 ۔۔۔

ش ح ۔ اس ۔ ت ح                                               

U 2642


(Release ID: 1906617) Visitor Counter : 128
Read this release in: English , Hindi