سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب  نتن گڈکری نے اتر پردیش کے شہر مہوبہ میں 3,500 کروڑ روپے کے قومی شاہراہ کے 9 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 13 MAR 2023 8:00PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش کے شہر مہوبہ، میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور تمام ممبران پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور افسران کی موجودگی میں 3,500 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے قومی شاہراہوں کے 9 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ بہادر جنگجوؤں کی سرزمین مہوبا کی ایک بھرپور تاریخ ہے۔ جھانسی-کھجوراہو سڑک کی تعمیر سے میہار-سنگرولی-رانچی صنعتی ڈویژن اور جھانسی-اورچھا-کھجوراہو میں ٹریفک میں آسانی پیدا ہوگی اور ریاست کی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش-اتر پردیش سرحد پر کبرائی سیکشن کی تعمیر سے بھوپال-کانپور انڈسٹریل ڈویژن میں لکھنؤ تک ٹریفک میں  وقت کی بچت ہو گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جھانسی-پریاگ راج کے درمیان روڈ اوور برج کی تعمیر سے بندیل کھنڈ خطہ میں ٹریفک کو سہولت ملے گی۔

آج اس پروگرام کے موقع پر جناب گڈکری نے چترکوٹ میں 258 کلومیٹر رامونگمن سڑک کو 4 لین کرنے، 200 کروڑ کی لاگت سے 15 کلومیٹر 4 لین بائی پاس، مہوبہ میں 18 کلومیٹر 4 لین بائی پاس اور ارتارہ میں 15 کلومیٹر 4 لین بائی پاس کے ساتھ 4 لین کا اعلان کیا۔

 ۔۔۔

ش ح ۔ اس ۔ ت ح                                               

U 2641



(Release ID: 1906616) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi