وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ساحلی سلامتی کے لیے مشترکہ مواصلاتی منصوبہ

Posted On: 13 MAR 2023 2:57PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر سونل مان سنگھ کو دیے گئے ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کی گئی کہ ملک کے ساحلی علاقوں کی سلامتی کے لیے مختلف ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل پیدا کرنے کی غرض سے سرحدی انتظام کاری کے محکمے (بی ایم- IIڈیویژن)/ وزارت داخلہ کے ذریعہ ساحلی سلامتی کے لیے ایک مشترکہ مواصلاتی منصوبہ (کومپلین) جاری کیا گیا ہے۔اس کومپلین کے تحت مندرجہ ذیل  ایجنسیاں اپنا تعاون دے رہی ہیں:

  1. بھارتی ساحلی محافظ دستہ
  2. بھارتی بحریہ
  3. ریاستی بحری پولیس/ ریاستی پولیس
  4. کسٹمز/امیگریشن
  5. سی آئی ایس ایف / بی ایس ایف
  6. ڈی جی شپنگ
  7. ماہی پروری کا محکمہ (ایم او ایف اے ایچ ڈی)
  8. بندرگاہیں/ ریاستی بحری بورڈس
  9. جنگلات اور ماحولیات کا محکمہ
  10. ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ
  11. خفیہ ایجنسیاں
  12. آئل ہینڈلنگ ایجنسیاں
  13. نارکوٹکس کنٹرول بیورو
  14. لائٹ ہاؤس اور لائٹ شپ کا ڈائرکٹوریٹ جنرل
  15. شپنگ  کا ڈائرکٹوریٹ جنرل

بھارتی ساحلی سلامتی کو لاحق چند بڑے خطرات میں غیر قانونی نقل مکانی، منشیات، اسمگلنگ، آئی ایم بی ایل میں ماہی گیروں کی خلاف ورزی، سمندر میں ٹرمنلس کی حفاظت اور سلامتی وغیرہ شامل ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2611


(Release ID: 1906601)
Read this release in: English , Telugu