وزارت دفاع
دفاعی سودوں میں آف سیٹ معاہدے
Posted On:
13 MAR 2023 2:59PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب سنجے سنگھ کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران دفاعی سودوں میں 15 آف سیٹ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
نمبر شمار
|
سال
|
آفسیٹ معاہدوں کی تعداد
|
1
|
2017
|
04
|
2
|
2018
|
05
|
3
|
2019
|
03
|
4
|
2020
|
02
|
5
|
2021
|
01
|
2017 سے لے کر 2022 تک 9 غیر ملکی وینڈرس کے ساتھ 15 آفسیٹ معاہدوں کے تحت کیے مجموعی معاہدوں کی آفسیٹ قیمت 1.86 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہے۔ ا س سلسلے میں مزید معلومات حساس اور کلیدی نوعیت کی حامل ہیں ، اس لیے انہیں ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ 15 آفسیٹ معاہدوں میں سے مکمل کیے گئے دعوؤں کا مجموعی فیصد 175.48 فیصد کے بقدر ہے۔ تاہم، تاہم، ان میں سے کچھ آفسیٹ معاہدوں میں ابھی بھی زیر التوا مخصوص واجبات کی قیمت 89.08 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
مذکورہ مدت کے دوران، تین آفسیٹ معاہدوں میں، وینڈرس نے اپنے آفسیٹ واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ قابل اطلاق دفاعی خریداری ضابطے کے تحت دفاعی آفسیٹ رہنما خطوط کی متعلقہ دفعات کے مطابق نامکمل واجبات کے لیے خاطی وینڈرس پر پینل کاروائی کی گئی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2610
(Release ID: 1906579)