وزارت دفاع

جاپان کی میریٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ بحری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس)

Posted On: 13 MAR 2023 5:41PM by PIB Delhi

متعدد دوست ممالک کے ساتھ بحری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس)کو جاری رکھتے ہوئے آئی این ایس سہادری  جہاز نے 11مارچ 2023 کو بحر عرب میں میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف)سے اکی زکی  زمرے کے تباہ کن جنگی جہاز جے ایس سوزوت سوکی کے   ساتھ بحری مشق کی۔

 اس  مشق میں خطہ  جاتی و عالمی تحفظاتی  چیلنجوں کے تئیں مشترکہ   عہد بندی کا اظہار کیا گیا ۔مربوط ہیلی کاپٹروں ، ضرورت کے مطابقب جنگی مشق اور جنگی جہازوں کے ذریعے ایک روایتی اسٹیم پاسٹ کے توسط سے کراس ڈیک لینڈنگ منعقد ہوئی۔  ہندوستانی بحریہ و جے ایم ایس ڈی ایف مختلف محاذ پر قربت سے آپسی تعاون میں اضافہ کررہے ہیں اور بین الاقوامی بحری تجارت کے   تحفظ کو یقینی بنانے اور عالمی مفاد کے سمت میں کام کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔اس مشق نے بحری شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بحریہ سے بحریہ تعلقات اور اعلیٰ سطح کے تال میل کو اجاگر کیا۔

 

02.jpg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 2626)



(Release ID: 1906575) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi