شہری ہوابازی کی وزارت
149 مسافروں کو ایک مدت کے لیے‘نو فلائی لسٹ’ میں رکھا گیا ہے
Posted On:
13 MAR 2023 3:14PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ سال 2020 سے آج تک گزشتہ تین سالوں کے دوران ایئر لائن کی طرف سے قائم کی گئی متعلقہ داخلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 149 مسافروں کو ایک مدت کے لیے ‘نو فلائی لسٹ’ میں رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پچھلے تین سالوں میں ایسا کوئی کیس واپس نہیں لیا گیا۔
شہری ہوابازی کے تقاضوں (سی اے آر)، سیکشن 3-فضائی ٹرانسپورٹ، سیریز ایم اور حصہ VI کے مطابق ‘‘بے قاعدہ / خلل ڈالنے والے مسافروں سے نمٹنے’’کے تحت معیاری طریقہ کار (ایس او پی) درج ذیل چیزیں فراہم کرتا ہے:
ایئر لائنز کے پائلٹ-ان-کمان کی طرف سے غیر مناسب رویے کی شکایت کو ایئر لائن کی طرف سے تشکیل کردہ اندرونی کمیٹی کے پاس بھیجی جاتی ہے۔
داخلی کمیٹی 30 دنوں کی مدت کے اندر اس معاملے کا فیصلہ کرے گی جس کے ساتھ ہی غیر مناسب رویہ والے مسافر کے زمرے کی سطح اور سی اے آر کی دفعات کے لحاظ سے ان کے لئے پرواز پر پابندی کی مدت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
داخلی کمیٹی کے زیر التوا فیصلے، متعلقہ ایئر لائن ایسے مسافر کو 30 دن سے زیادہ کی مدت کے لیے پرواز کرنے پر پابندی لگا سکتی ہے۔
داخلی کمیٹی کے فیصلہ کی پابندی متعلقہ ایئر لائن پر واجب ہے۔ داخلی کمیٹی کے ذریعے 30 دنوں میں فیصلہ نہ لینے کی صورت میں مسافر پرواز کے لیے آزاد ہوگا۔
ایئر لائنز تمام غیر مناسب رویہ رکھنے والے مسافروں کا ڈیٹا بیس رکھیں گی (داخلی کمیٹی کے فیصلے کے بعد) اور ڈی جی سی اے/ دیگر ایئر لائنز کو اس کی اطلاع دیں گی۔
ایئر لائنز کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ‘نو فلائی لسٹ’ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کے ذریعہ برقرار رکھی جاتی ہے۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک پائلٹ کا لائسنس تین ماہ کی مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے۔ کیس کا نہ تو جائزہ لیا گیا اور نہ ہی اسے منسوخ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2614)
(Release ID: 1906533)