زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

قومی بانس مشن (این بی ایم) نے نئی دہلی میں بانس کے شعبے کی ترقی اور بانس کی نمائش کی قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا


بانس سے متعلق معلومات کے لیے خصوصی ویب سائٹ کا آغاز

Posted On: 10 MAR 2023 8:35PM by PIB Delhi

قومی  بانس مشن (این بی ایم) نے 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں ‘‘بانس  شعبے  کی ترقی کی  قومی ورکشاپ’’ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا افتتاح وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے  ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھی لکش لکھی نے کیا۔  انہوں نے قومی بانس مشن کو ویلیو چین کو مضبوط بنانے، پروڈیوسروں کو ترغیبات کے ذریعے فعال کرنے اور سرکاری اسکیموں کے آخری میل کی تاثیر کے لیے وزارت کی کوششوں پر بات کی اور تقریب کے انعقاد میں انویسٹ انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی سیشن کی صدارت میانمار کے سفیر جناب مو کیوا آنگ ، سربیا کے سفیر، جناب سنیسا پیوک، نیپال کی وزیراقتصادیات  محترمہ نیتا پوکھرل آریال، اور زراعت اور کسانوں کی بہبودکے محکمے کے باغبانی کے کمشنر  ڈاکٹر پربھات کمار نے انجام دیا۔ افتتاحی اجلاس میں بانس ٹیکنیکل سپورٹ گروپ ساؤتھ زون، کیرالہ فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(بی ٹی ایس جی –کے ایف آرآئی) کی طرف سے بانس سے متعلق معلومات کی ویب سائٹ https://www.bambooinfo.in/default.asp کے اجراء کا مشاہدہ کیا گیا - یہ بانس کی معلومات کے لیے ایک خصوصی ویب سائٹ ہے جس میں بانس کی اقسام، کاشت کاری، بی ٹی ایس جی –کے ایف آرآئی کی سرگرمیاں اور کاریگروں، محققین، کسانوں، باغات اور بی ٹی ایس جی –کے ایف آرآئی کے ذریعہ برقراررکھے ہوئے  نرسریوں کا ڈیٹا بیس شامل ہے۔ اس کے بعد فاؤنڈیشن برائے ایم ایس ایم ای کلسٹرز کی طرف سے  تصنیف کردہ‘‘مختلف ماحول دوست بانس پروڈکٹس اور کاروبارکے مواقع’’  کے نام سے ایک کتاب کا اجراء کیاگیااور این بی ایم  کی ایک مختصر فلم جس میں ہندوستانی بانس کے شعبے کے دائرہ کار کو دکھایا گیا،کی نمائش کی گئی۔ جناب نوین کمار پاٹلے، ایڈیشنل کمشنر (باغبانی) نے‘‘بھارت کے وژن برائے بانس’’ کے سیشن کے لیے کلمات تشکر پیش کیا، جس میں انویسٹ انڈیا، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میڈیا ہاؤسز اور ورکشاپ کے مندوبین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ورکشاپ کا سیاق و سباق باغبانی کمشنر ڈاکٹر  پربھات کمار نے ترتیب دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پائیدار اور ماحول دوست مصنوعات کے استعمال کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور پائیدار تعمیراتی مواد کا استعمال بانس کی ترقی کے بڑے محرک ہیں۔ بحث کی مزید وضاحت کے لیے، 5 تکنیکی سیشن منعقد کیے گئے جن میں بانس کی صنعت کے ماہرین کی جانب سے پریزنٹیشنز کے ساتھ ساتھ مندوبین کے ساتھ بات چیت کی ہدایات بھی شامل تھیں۔

مہاراشٹرکے وزیر زراعت، جناب عبدالستار نے اس موقع پر موجودتھے اور اس شعبے کے دائرہ کار اور صلاحیت کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے نمائش کا بھی دورہ کیا اور کاریگروں اور تاجروں سے بات چیت کی۔

ورکشاپ کا اختتام بانس کے ترقی پسند کسان، جناب  پاشا پٹیل کے تبصروں  سے ہوااوروزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے باغبانی کے کمشنر ڈاکٹرپربھات کمار نے  خلاصہ  پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G2M8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019FM5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BFWM.jpg

************

(ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U -2604



(Release ID: 1906327) Visitor Counter : 104