بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جواہر لعل نہرو پورٹ اسپتال کو پی پی پی موڈ پر 100 بستروں والے ملٹی اسپیشلٹی اسپتال  کے طور پرجدید بنایا جائے گا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہمیشہ  ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں علاج ایک خدمت ہے اور تندرستی صدقہ ہے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ یہ اسپتال بندرگاہ کے ملازمین، سی آئی ایس ایف اہلکاروں ان کے زیر کفالت  افراداور رائے گڑھ ضلع کے اران کے  باشندوں کومعیاری خدمات فراہم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا:جناب سربانند سونووال

Posted On: 11 MAR 2023 8:12PM by PIB Delhi

پورٹ ہیلتھ کیئریعنی بندرگاہ،صحت نگہداشت طبی پریکٹس میں ایک مناسب مقام ہے۔بندرگاہوں، بحری جہازوں اور جہاز میں سوار افراد کی قربت صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مخصوص مطالبات کاسبب بنتی ہے۔ اس پر غور کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے پی پی پی موڈ کے تحت موجودہ 50 بستروں کے دوسرے درجہ کی دیکھ بھال   کےجواہر لال نہرو بندر گاہ اسپتال کوجدید بناکر اسے 100 بستروں والا کثیر اسپیشلٹی اسپتال میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

موجودہ 50 بستروں والے دوسرے درجے ک نگہداشت کے اسپتال کو دو مرحلوں میں ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں تبدیل کرکے اسے جدید بنایا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت تقریباً48 کروڑروپے ہوگی ۔ مذکورہ  پروجیکٹ  سرکاری اور نجی شراکتداری (پی پی پی) موڈ کے تحت منتخب کئے گئے  بولی دہندگان کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

 ملٹی اسپیشلٹی اسپتال بہت سی مختلف قسم کی بیماریوں اور اس سے متعلق کنڈیشنز کا علاج کرنے کی صلاحیت کے ساتھ طبی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرے گا۔ڈاکٹر زاپنے شعبے کے ماہر ہوں گے اور جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور تمام ترسہولیات اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ مریضوں کوایمرجنسی دیکھ بھال، تشخیص، علاج، سرجری اور او پی ڈی خدمات ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں۔

جناب سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہمیشہ ہمیں  اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں علاج ایک خدمت ہے اور تندرستی ایک صدقہ ، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے اس بات کاپورایقین ہے کہ یہ اسپتال بندرگاہ کے ملازمین، سی آئی ایس ایف کے اہلکار، ان کے زیر کفالت افراد اور اران، رائے گڑھ ضلع کے باشندوں کوصحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017IBN.jpg

جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) فی الحال 50 بستروں پر مشتمل اسپتال چلا رہی ہے جو نہ صرف یہ کہ جے این پی اے کے ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کوطبی امداد فراہم کرتا ہے بلکہ قریبی گاؤوں کے مریضوں کو ہنگامی کیسز کی صورت حال میں اور ان افراد کو جو بندرگاہ سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کے لئے بندرگاہ کادورہ کرتےہیں بھی طبی امداد فراہم کرتا ہے۔یہ ایک  ایسی بڑی بندرگا ہ ہے جس نے اسپتال میں پردھان منتری  بھارتیہ جن اوشدھی پری  یوجنا شروع کی تھی تاکہ عام لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری ادویات فراہم کی جاسکیں۔ اس اسپتال میں پہلے سے ہی ایک ٹراما کیئر سنٹر موجود ہے جو آس پاس کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے سےآراستہ ہے۔

*************

ش ح۔   ش م  ۔ م ش

U. No.2596



(Release ID: 1906270) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi