وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرپروشتم روپالاکا لداخ کے سرحدی گاؤوں کا دورہ

Posted On: 12 MAR 2023 9:22PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H3F7.jpg

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے لداخ کے سرحدی گاؤوں کا دورہ کیا ،جہاں گاؤوں کے نمائندوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔جناب  پرشوتم روپالا نے  گاؤں کے مقامی لوگوں  کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی ایک ویٹرنری ایمبولینس کی خدما ت شروع  کی جائیں گی  اور مزید  بتایا کہ واٹر لفٹنگ کی تجویز تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  کےمحکموں /ایجنسیوں کے   ساتھ دیگرمطالبات پر بھی غور کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029MBL.jpg

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا یاک کاٹنے والی مشین تقسیم کر رہے ہیں

مرکزی وزیر نے مستفدین میں یاک کاٹنے والی مشینیں، یاک کے بالوں سے بنے ریبو خانہ بدوش خیمے اور مویشیوں کا چارہ بھی تقسیم کیا۔ بعد میں، انھوں نے دوسرے چرواہوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ اسی طرح مرکزی وزیر نے ساتو گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ساتو، کرگیام  اور پرما کے لوگوں کے ساتھ  بات چیت کی۔ مرکزی وزیر نے  غورسے سنتے  ہوئے ان کے مطالبات  پر غوروفکر کی یقین دہانی کرائی ۔

معززین کو ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کے تحت منعقدہ فروزن پینگونگ لیک میراتھن کی میمینٹوز فراہم کی گئیں۔

مرکزی وزیر نے ساتو گاؤں کے تاشی سیرنگ کے سرمائی ریزرو چراگاہ کا دورہ کیا اور یاک کے ریوڑ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ فوبرانگ جاتے ہوئے وزیر نے 24 آئی ٹی بی پی بٹالین کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کی اور کام کی تعریف کی۔ فوبرانگ میں وزیرکا  کاکجنگ، فوبرانگ اور یوروگو کے دیہاتیوں نے پرتپاک روایتی استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LBHR.jpg

جناب  پرشوتم روپالا  لداخی خانہ بدوش جھونپڑی کا دورہ کرتے  ہوئے

گاؤں والوں کے ساتھ دوبدو بات چیت میں، فوبرانگ گاؤں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں چراگاہ کی ترقی، یاک کی افزائش کا مرکز، دیہی بینکنگ کی سہولیات،  جنگلی کتوں کے  کنٹرول کا پروگرام، بڑے سائز کے یاک یونٹس کی فراہمی، خانہ بدوشوں کا آگہی  دورہ  ، اورپشمینہ میں ویلیو ایڈیشن کے لئے فوبرانگ گاؤں خواتین کی اپنی مدد آپ کے گروپ کے لئے آلات اورتربیت شامل ہیں۔ انہوں نے کون چوک اسٹوک گائس کے ساتھ بھی بات چیت کی جو پشمینہ  میں ویلیو ایڈیشن کے لئے کام کرنے والی ایک خاتون  ایس ایچ جی چلاتی ہیں اور انھوں  گاؤں کے دستکاری کے مرکز کادورہ کیا اوران کے  سخت محنت کے کاموں کی تعریف کی ۔

************

(ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U -2586


(Release ID: 1906260) Visitor Counter : 115


Read this release in: English