ٹیکسٹائلز کی وزارت

مرکزی بجٹ 2023-24پر بجٹ کے بعد ویبینار


پی ایم  وشوکرما کوشل سمان (پی ایم وکاس)

Posted On: 11 MAR 2023 9:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 'پی ایم ویشوکرما کوشل سمان' پر بجٹ  کے بعد منعقد ہونے والے  ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ ویبینار نئی اعلان کردہ اسکیم پی ایم وکاس کے لیے وقف تھا تاکہ کاریگروں اور دستکاروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا سکے جو اب تک حکومت ہند کی کسی بھی اسکیم سے فیضیاب نہیں ہوئے ہیں۔

  وزیر اعظم کے خصوصی خطاب کے بعد چار متوازی  الگ الگ اجلاس ہوئے: (i) سستی مالیات تک رسائی، بشمول ڈیجیٹل لین دین اور سماجی تحفظ کے لیے مراعات، (ii) اعلیٰ مہارت کی تربیت اور جدید آلات اور ٹیکنالوجی تک رسائی، (iii)  گھریلو اور عالمی منڈیوں کے ساتھ رابطہ کاری مارکیٹنگ اور (iv) اسکیم کا ڈھانچہ، فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت اور نفاذ کا فریم ورک۔ پینل میں متعلقہ شعبوں کے ماہر کاریگر، مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے اہلکار اور بینکوں، دیگر مالیاتی اداروں، نجی تنظیموں، ایسوسی ایشنز اور ای کامرس پلیٹ فارم کے نمائندے شامل ہوئے۔

’ملکی اور عالمی منڈیوں کے ساتھ روابط کے لیے مارکیٹنگ سپورٹ‘ کے موضوع پر تیسرے  علیحدہ اجلاس کی نظامت محترمہ شبھرا، ڈیولپمنٹ کمشنر، دستکاری اور ہینڈلوم، ٹیکسٹائل کی وزارت نے کی۔ اس سیشن میں گھریلو اور عالمی منڈیوں کے لیے مارکیٹنگ سپورٹ کے فریم ورک پر توجہ مرکوز کی گئی جو کہ نئی تصور شدہ اسکیم میں فراہم کی جائے گی۔ اس میں کاریگروں کے لیے مارکیٹ کے راستوں کو بہتر بنانے، پسماندہ اور آگے روابط پیدا کرنے، پبلسٹی، اشتہارات، کوالٹی سرٹیفیکیشن، پیکجنگ اور لاجسٹک سپورٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پینل میں شامل افراد میں  ماہر کاریگر جناب شبھم ستپوتے (چمڑے کے ماہر)، جناب بہاری لال پرجاپتی (ماہر کمہار) اور جناب ایم منی کندن (ماہر مجسمہ ساز) شامل تھے۔ دیگر پینلسٹ میں جناب ابھیشیک چندر (اسپیشل سکریٹری، حکومت تریپورہ)، جناب عرفان عالم (ڈائریکٹر، کھادی انڈیا پورٹل)، محترمہ  پراچی بھوچر (میشو ای کامرس پلیٹ فارم)، جناب پی گوپال کرشنن (چیئرمین، ایچ ای پی سی) اورجناب راجکمار ملہوترا (چیئرمین، ای پی سی ایچ) شامل تھے۔ سیشن میں مختلف قیمتی تجاویز پیش کی گئیں جو اسکیم کے ڈھانچے کی بامعنی تشکیل کے قابل ہوں گی۔

'اسکیم کا ڈھانچہ اور نفاذ کے فریم ورک' پر چوتھے  بریک آؤٹ سیشن کی نظامت  ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ  کی گئی جس میں بنیادی طور پر اسکیم کے نفاذ کے فریم ورک، اسٹیک ہولڈرز کے کردار، شرح سود، گارنٹی کوریج، دیگر اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی، شناخت کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پینلسٹ میں ماہر کاریگر  جناب وی کے  وی کے منوسامی (ماہر مٹی کے برتن اور ٹیراکوٹا آرٹسٹ)، جناب  وشوناتھن آچاری (روایتی کاریگروں کے لیے اختراع کار اور کوآرڈینیٹر) اور محترمہ کیویزیڈینو مارگریٹ زینیو (ماہر ڈیزائنر) شامل تھے۔  دیگر پینلسٹ میں جناب امت موہن پرساد (ایڈیشنل چیف سکریٹری، یو پی)، محترمہ مودیتا مشرا (ایڈیشنل کمشنر دستکاری، وزارت ٹیکسٹائل)، جناب مکیش کمار بنسل (جے ایس، ڈی ایف ایس)، جناب جی کرشن کمار دویدی (جے ایس اینڈ سی وی او، ایم ایس ڈی ای)، جناب ونیت کمار(کے وی آئی سی،سی ای او) اور محترمہ شالینی پانڈے (ڈائریکٹر، ایم او ایچ یو اے) شامل تھے۔

بریک آؤٹ سیشن کے بعد ایک اختتامی سیشن ہوا جس کی صدارت محترمہ رچنا شاہ، سکریٹری (وزارت ٹیکسٹائل) اور جناب بی بی سوائی، سکریٹری ( ایم ایس ایم ای) نےکی۔ بریک آؤٹ سیشن کے ناظمین میں ڈاکٹر رجنیش اے ایس اینڈ ڈی سی،  (ایم ایس ایم ای) ،جناب نیلمبج شرن (سینئر اقتصادی مشیر،ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت )، محترمہ شبھرا (تجارتی مشیر اورڈی سی (ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم،وزارت  ٹیکسٹائل) اور جناب مکیش کمار بنسل، جے ایس (محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت خزانہ) شامل تھے۔ پینلسٹ نے متعلقہ اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے نکلنے والے نکات کا خلاصہ  پیش کیا۔

اختتامی اجلاس کے بعد ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح حکومت کی طرف سے بجٹ کے بعد منعقد کیے جانے والے ویبینار پالیسی سے متعلق  بات چیت  کی اہمیت بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ایم وکاس اسکیم کو دیگر وزارتوں/محکموں میں موجودہ اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس اسکیم کے نفاذ میں  رکاوٹوں کوختم کرنے  کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ سیشن میں ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ساتھ ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت اور محترمہ درشنا وکرم جردوش، وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔

**********

ش  ح۔ ق ت۔ ج

UNO-2589



(Release ID: 1906247) Visitor Counter : 99


Read this release in: Tamil , English