سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
خود انحصار ہندوستان کی تعمیر میں دیویانگ جنوں کا کردار اہم ہے: وریندر کمار
انیس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایک سو سے زائد دیویانگ دستکار / فنکار اور کاروباری افراد تیسرے دیویہ کلا میلے میں اپنی مصنوعات اور منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے
حکومت دیویانگ جنوں کی مساوی شرکت کے لیے ہمہ جہت اور مجموعی ترقی کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے: وریندر کمار
Posted On:
12 MAR 2023 8:02PM by PIB Delhi
مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے اتوار کو یہاں بھوپال ہاٹ میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور ریاستی وزیر کماری پرتیما بھومک کی موجودگی میں تیسرے دیویہ کلا میلے کا افتتاح کیا۔
گورنر پٹیل نے 10 روزہ میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دیویانگ جنوں کو کاروباری اور دستکار بننے کے قابل بنانے کا یہ ایک بڑا موقع ہے۔ ان میلوں اور نمائشوں میں دیویانگ جنوں کومفت اسٹال فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا بڑے شہروں اور بڑے پلیٹ فارم پر مظاہرہ کر سکیں۔
اس موقع پر سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر وریندر کمار نے کہا، "ہم دیویانگ جنوں کو ایک اہم انسانی وسائل کے طور پر دیکھتے ہیں، اور وزیر اعظم نریندر مودی قومی ترقی کے ایجنڈے میں دیویانگ جنوں کے خدشات کو اہمیت دیتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ حکومت کا نعرہ ہے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس اور سب کا وشواس‘‘۔
"ہماری حکومت کا مقصد ہمہ گیر اور مجموعی ترقی حاصل کرنا ہے تاکہ معذور افراد اس عمل میں یکساں طور پر حصہ لے سکیں۔ اس موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی ریاستی وزیر پرتیما بھومک نے کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے معاشرے کے تمام حصوں کی شمولیت بہت ضروری ہے، اور "ہم سب کو معذوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے"۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ قوم کے زمرے میں لانے کے لیے ہمیں معاشرے کے کمزور طبقے کی ترقی کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
میلے میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت ملک بھر سےمتعدد اشیاء نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ 19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ دیویانگ دستکار / فنکار اور کاروباری افراد اپنی مصنوعات اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا، "اس کے ساتھ ساتھ، ملک بھر سے شاندار پکوان میلے میں نمونے کے لیے دستیاب ہوں گے، اور متحرک ثقافتی سرگرمیاں شام کی خاص بات ہوں گی۔"
حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے زیر اہتمام، یہ غیر معمولی آرٹ میلہ 12 سے 21 مارچ تک چلے گا، جس میں مفت داخلہ صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا۔ پہلا دیویہ کلا میلہ دسمبر 2022 میں کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا، جس میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نےشرکت کی تھی ۔ اس کے بعد ممبئی کے بی کے سی گراؤنڈ میں ایک کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
2583
(Release ID: 1906224)
Visitor Counter : 133