مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
این وائی سی 2023 - شہری ترقیات میں نوجوان: خیالات کو عملی جامہ پہنانا
نوجوانوں پر مرکوز ہندوستان کی کوششوں کی مثال دینے کے لئے یوتھ 20 انڈیا سربراہ کانفرنس کا انعقاد
Posted On:
12 MAR 2023 5:34PM by PIB Delhi
- نوجوان اذہان کو اکٹھا کرنے کے لیے ہندوستان کا سب سے بڑا یوتھ سمٹ
- ہندوستانی شہروں میں نوجوانوں کو مشغول کرنے کے بارے میں غور و خوض اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے
ہندوستان کا سب سے بڑا یوتھ سمٹ – ‘قومی یوتھ کنکلیو’ کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز (این آئی یو اے) نے اسمارٹ سٹیز مشن، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور نوجوانوں کے امور کے محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے اشتراک سے کیا ہے۔ یہ پروگرام 2023 میں ہندوستان کی جی20 صدارت کے زیراہتمام اربن 20 اور یوتھ 20 شراکتی گروپوں کے ساتھ مل کر منعقد کیا گیا ہے۔ 13 تا 14 مارچ 2023 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والے اس 2 روزہ کنکلیو میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت دونوں ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ یہ نوجوان اذہان کو یوتھ 20 اور وائی 20 کے ترجیحی شعبوں اور آنے والے کل کے ذہین رہنماؤں کے بارے میں سوچنے کے لیے اکٹھا کرے گا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے احمد آباد، گجرات میں منعقدہ اربن 20 ابتدائی میٹنگ میں کہا کہ ‘‘اربن 20 کو عالمی سطح پر ہم رتبہ سیکھنے کے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے’’۔ سیکھنے کے اس پرجوش عزم کو زندہ رکھتے ہوئے یہ پروگرام پورے ملک کے نوجوانوں، قومی رہنما، ماہرین، طلباء محققین اور اختراع کاروں کو کچھ اہم خدشات پر بات چیت کرنے اور ایک دوسرے سے یہ سیکھنے کے لئے کہ شہروں اور کمیونٹیز کو بہتر جگہ پر کیسے بنایا جائے گا اور کیسے ترقی کی جائے گی، ان تمام امور پر بات چیت کے لئے اکٹھا کرے گا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے ہمارے شہروں میں کیا ہوتا ہے اس کا تعین کرنے میں منصوبہ بندی، مالیات اور حکمرانی کے ساتھ ساتھ پائیداری اور آبادیاتی تبدیلیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے احمد آباد، گجرات میں یوتھ 20 ابتدائی اجلاس میں کہا کہ ‘‘ہندوستان اس وقت 35 فیصد شہری ہے، جو 2047 تک 53 فیصد تک جانے کی امید ہے اور تقریباً 400 ملین مزید آبادی کے شہروں میں جانے کے ساتھ ہماری شہری آبادی دوگنی ہونے والی ہے۔ لہٰذا ہمارے لیے شہرکاری کا مستقبل اور ہندوستان کی خوشحالی کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ شہر میں کیا ہوتا ہے اور ہم اپنے شہر کاری کے عمل کو کس حد تک منظم کرتے ہیں، چاہے اس سے شہروں کا پھیلاؤ ہو یا ایک منظم شہر ہو’’۔ ان سب کی روشنی میں سربراہ اجلاس میں پریزنٹیشنز، مباحثے، گفتگو کے سیشنز اور دیگر سرگرمیاں ہوں گی جو دونوں شراکتی گروپوں کے ذریعے شناخت کیے گئے ترجیحی شعبوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
کنکلیو کے چند اہم پروگرام میں شامل ہوں گے:
- اجراء - ایس اے اے آر خلاصہ 1.0
ملک کے 15 اہم کالجوں نے ایس اے اے آر پروگرام (اسمارٹ سٹیز اینڈ اکیڈمک ٹو ایکشن ریسرچ) کے تحت جدید شہری منصوبوں کے 75 سے زیادہ کیس اسٹڈیز کو دستاویزی شکل دی ہے۔
- دیگر اجراء - یہ پروگرام پرجاتنتر، انڈین اسمارٹ سٹیز فیلو پروگرام (آئی ایس سی ایف پی)، نیشنل اربن ڈیجیٹل مشن (این یو ڈی ایم)دی اربن لرننگ انٹرن شپ پروگرام(ٹی یو ایل آئی پی) اور نیشنل اربن لرننگ پلیٹ فارم (این یو ایل پی) کے مضامین، کیس اسٹڈیز اور معلومات کے مجموعے کے اجراء کا بھی ایک میدان ہوگا۔
- اجراء –ایس اے اے آر پروگرام 2.0
ہر سمارٹ سٹی کو کم از کم ایک تعلیمی/تحقیقاتی ادارے کے ساتھ اشتراک کرنے اور لاگو شدہ پروجیکٹوں کی کم از کم 3 کیس اسٹڈیز تیار کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ یہ اختراعی شہری اقدامات کی نقل کے لیے حوالہ دستاویز بن جائیں گے۔
- نمائش –ایس اے اے آر اوراین ایم سی جی (صاف گنگا کے لیے قومی مشن) کے تحت جدید شہری منصوبوں پر دو نمائشیں پروگرام کے مقام پر 2 دنوں کے لیے لگائی جائیں گی۔
- مکمل سیشنز - موسمیاتی تبدیلیوں کی لچک، گورننس اور منصوبہ بندی کے فریم ورک کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی جو بہتر شہری مستقبل کے لیے مہارتوں اور اختراعات کو متحرک کرتی ہیں۔
اسمارٹ سٹیز مشن کے جوائنٹ سکریٹری، ایم او ایچ یو اے، جناب کنال کمار نے کہا کہ ‘‘یہ کنکلیو ہندوستانی نوجوانوں کی اہمیت اور ہندوستان کی شہری ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ پروگرام کے دوران ہندوستانی نوجوانوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کی نمائش کی جائے گی۔ ہمارے شہر ان کی پرجوش شمولیت سے مزید اسمارٹ بنیں گے’’۔
این آئی یو اے کے ڈائریکٹر جناب ہتیش ویدیا نے کہا کہ ‘‘نوجوانوں کا اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کا جوش اور جذبہ حیرت انگیز ہے۔ نیشنل یوتھ کانکلیو، جو ملک کے نوجوانوں اور حکومتی قیادت کو اکٹھا کرتا ہے، کراس لرننگ کا ایک موقع ہے۔ جہاں یہ نوجوانوں کو گورننس میں ہونے والی خرابیوں کے بارے میں جاننے اور قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے انتہائی ضروری تحریک فراہم کرتا ہے، وہیں قیادت جوش اور اختراعی خیالات کے ساتھ نوجوانوں کے ذریعے حاصل کرے گی’’۔
اربن 20 کے بارے میں
اربن 20(یو20)، جی20 کے تحت ایک شراکتی گروپ،جی20 کے بڑے شہروں کے میئروں کو جی20 میں قومی رہنماؤں کی بات چیت سے آگاہ کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے اور شہروں کے لیے جی20 مذاکرات کو اجتماعی طور پر آگاہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرتا ہے۔ اس سال یو20 مذاکرات پر زور دیا جائے گا۔ دنیا کے لیے طویل مدتی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لیے شہری شعبے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور شہر کی سطح پر مربوط سرگرمیوں کا راستہ طے کرنا ہے۔یو20 کے تحت ہونے والے مباحث چھ ترجیحی شعبوں پر مرکوز ہوں گے جو پیچیدہ عالمی شہری ایجنڈوں کو قابل عمل شہر کی سطح کے اقدامات میں ڈھالنے کے لیے اہم ہیں۔
یوتھ 20 کے ترجیحی علاقے ہیں:
- ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ طرز عمل کی حوصلہ افزائی کرنا
- پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا
- موسمیاتی مالیات کو تیز کرنا
- ‘مقامی’ شناخت کو فروغ دینا
- اربن گورننس اور منصوبہ بندی کے لیے فریم ورک کو از سر نو ایجاد کرنا
- ڈیجیٹل اربن فیوچرز کا محرک
یوتھ 20 کے بارے میں
یوتھ 20 (وائی20) شراکتی گروپ، جس کی 2010 میں پہلی وائی 20 کانفرنس منعقد ہوئی تھی، ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو نوجوانوں کو جی20 کی ترجیحات کے بارے میں اپنے وژن اور خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے اور سفارشات کی ایک سیریز کے ساتھ آتا ہے جو جی20 لیڈروں کو پیش کیا جاتا ہے۔ اپنی اقدار اور پالیسی اقدامات کو ظاہر کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے تاکہ اس سربراہ اجلاس میں ہندوستان کی قیادت نوجوانوں کے درمیان کھڑی ہوسکے۔ سربراہ اجلاس کے لیے منتخب کیے گئے ترجیحی شعبے ان مسائل پر ہندوستانی قیادت کو عالمی اور گھریلو سامعین کے سامنے ظاہر کریں گے اور جی20 سربراہ اجلاس کو صحیح معنوں میں بنانے کے ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔
وائی 20 کے ترجیحی علاقے ہیں:
- کام کا مستقبل: صنعت 4.0، اختراع، اور 21ویں صدی کی مہارتیں
- موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: زندگی کا پائیدار طریقہ
- امن کی تعمیر اور مفاہمت: غیر جنگ کا آغاز
- مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان
- صحت، بہبود اور کھیل: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا۔
نیشنل یوتھ کنکلیو، 2023 کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: https://niua.in/youthengagement
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2579)
(Release ID: 1906221)
Visitor Counter : 214