نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پنے میں وائی-20 مشاورتی میٹنگ میں وکاس سیاست پر اجلاس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ہندوستان میں ترقی کی سیاست کے لئے شہریوں کی شمولیت کس قدر ضروری ہے

Posted On: 11 MAR 2023 8:40PM by PIB Delhi

پنےمیں لولے کی سمبوسس انٹر نیشنل (ڈیمڈ یونیورسٹی میں وائی -20 کی مشاورتی میٹنگ کے پانچویں اجلاس میں آج مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہندوستان میں ترقی کی سیاست کے لئے شہریوں کی شمولیت ضروری ہے۔

مقررین نے بیوروکریسی اور شہریوں کے درمیان کی خلیج کو پاٹنے پر زور دیا۔ انہوں نے مناسب کرایوں والی نقل و حرکت کے پائیدار متبادل پر بھی بات کی اور بتایا کہ حکومت کس طرح اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ ترقی کی سیاست پیچیدہ نوعیت کی ہے اور اس کے لئے امن اور تال میل ضروری ہے۔ مصالحت امن کا راستہ کھولتی ہے اور یہ بہت اہم ہے۔

مقررین نے مزید کہاکہ ہماری ترجیحات میں اضلاع کی بنیادی ترقی اور ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہونی چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک چھوٹی سی پالیسی بھی بڑے نتائج سامنے لاتی ہے، جیسا کہ کیرالہ میں خواتین میں غریبی کے انسداد کی پالیسی بڑے پیمانے پر شمولیت لائی اور خواتین کی مجموعی صورتحال میں بہت بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ترقی کی سیاست کے لئے عام شہریوں کی شمولیت لازمی ہے۔

محترمہ کیروی کھیم جی، ڈائرکٹر کھیم جی رام داس ایل ایل سی، سلطنت آف عمان نے بتایا کہ فیصلہ ساز جو پروجیکٹ لے کر سامنے آتے ہیں اور جو پالیسیاں وضع کرتے ہیں، وہ نہ صرف ان پر منحصر ہوتی ہیں، بلکہ متعلقہ فریقوں کا بھی اس میں ساتھ ہوتا ہے۔ ترقی اس وقت تک ممکن نہیں ہے، جب تک کہ شہری کسی پالیسی کے بارے میں مطمئن نہ ہوں۔

یہ سوال اٹھا کہ جب اساتذہ کے لئے مخصوص پیمانے کی تعلیمی استعداد لازمی ہے، تو سیاستدانوں کے لئے کوئی تعلیمی پیمانہ کیوں نہیں ہونا چاہئے، جو الیکشن لڑنے کے لئے لازمی ہو۔ محترمہ کیروی نے کہا کہ وہ لوگ جو فیصلہ سازی کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی صلاحیت اور اہلیت عملی زندگی سے جڑے ان کے تجربات و مشاہدات ہیں۔ تعلیم کی اپنی اہمیت ہے، لیکن پالیسی سازی کے لئے عملی تجربہ اور مشاہدہ زیادہ ضروری ہے۔

اجلاس میں جن نکات پر خاص طور سے توجہ دی گئی، ان میں وسائل تک مساویانہ طور سے رسائی، ترقی کی سیاست پر توجہ اور اس میں شہریوں کی شمولیت اور کوئی پالیسی کرتے وقت مطلوبہ سامعین پر توجہ نیز بیداری پیدا کرنے کے نکات شامل ہیں۔

اجلاس کی نظامت جناب آکاش شاہ نے کی، جو ایکشن فار پنے ڈیولپمنٹ کے بانی اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ہیں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1906092) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Marathi