بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے اسٹار ریٹیڈ ایپلائینسز پروگرام کا آغاز کیا اور بی ای ای کی پی اے ٹی اسکیم کی ایک دہائی کی تکمیل کے لئے ستائش کی


بھارت 2030 سے پہلے سی او پی21 میں طے شدہ این ڈی سی ہدف کو حاصل کر لے گا: جناب آر کےسنگھ

جناب سنگھ کا کہنا ہے کہ تمامایم ایس ایم ایز کی برقی کاری اور بجلی کو سبز بنانا، خام تیل کی درآمدات کو کم کرنے اور اخراج کے اہداف کو حاصل کرنے کا طریقہ ہے

Posted On: 01 MAR 2023 10:00PM by PIB Delhi
  1. جناب آر کے سنگھ نے بی ای ای پر زور دیا کہ وہ مزید اقدامات کے لیے، ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے روڈ میپ کو تشکیل دینے میں، زیادہ کردار ادا کرے۔
  2. اس پروگرام سے 2030 تک تقریباً 11.2 ارب یونٹ بجلی کی بچت اور سی او2 کے اخراج کو 2030 تک 9 ملین ٹن کے قریب کم کرنے کی امید ہے۔
  3. رضاکارانہ اسٹار لیبلنگ پروگرام، ملٹی ڈور ریفریجریٹرز، میز اور دیوار کے پنکھوں، پیڈسٹل پنکھوں اور انڈکشن ہوبس کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
  4. بجلی کے وزیر نے آئی ڈی ای ای کے ایس ایچ اے پورٹل کا آغاز کیا؛ ایک پلیٹ فارم جس کو توانائی کی کارکردگی اور توانائی سے بھرپور ہندوستانی صنعتوں کی ڈیکاربونائزیشن کی تمام ضروریات کے لیے ایک اسٹاپ شاپ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  5. بی ای ای توانائی کی بچت کی کئی دیگر جدید اسکیموں اور قومی پروگراموں جیسے پی اے ٹی اسکیم، توانائی کے موثر آلات کے لیے معیارات اور لیبلنگ، توانائی کے تحفظ کے بلڈنگ کوڈز(ای سی بی سی)، ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ وغیرہ کو نافذ کر رہا ہے۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے، توانائی کی بچت کرنے والی معیشت کی تعمیر میں بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے، بدھ کے روز اسٹار ریٹیڈ ایپلائینسز پروگرام کا آغاز کیا اور PAT سکیم کی دہائی تکمیل کی ستائش کی۔ وہ آج نئی دہلی میں بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر نے، بی ای ای پر زور دیا کہ وہ مزید اقدامات کے لیے، ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے روڈ میپ کی تشکیل کے لیے، زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے اور کہا کہ بی ای ای اور ای ای ایس ایل نے ہمارے ملک کو اخراج میں کمی کے حوالے سے اپنے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا ’’ہمارا فی کس اخراج، عالمی اوسط کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ہم دنیا کی اوسط کا ایک تہائی ہیں۔ ہم سی او پی 21 میں این ڈی سی کے تحت طے شدہ 33فیصد کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، اسی لیے ہم نے سی او پی26 میں اپ ڈیٹ کردہ این ڈی سی میں 2030 تک 45فیصدتک کمی کے ہدف کو بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو تمام ایم ایس ایم ایز کی برقی کاری کا ہدف بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا ’’ہمارے پاس بڑی تعداد میں ایم ایس ایم ای ہیں، جو کوک، تیل اور دیگر فوسل ایندھن استعمال کرتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ان سب کو برقی بنایا جائے اور پھر بجلی کو سبز کیا جائے۔ یہ اخراج میں کمی کے اہداف کو حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے‘‘۔

بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے بی ای ای کے بہترین کام کے لیے ان کی تعریف کی اور کہا کہ بی ای ای،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے شروع کردہ لائف مشن کو نافذ کرنے میں ایک اہم کھلاڑی ہے۔ انہوں نے بی ای ای کو عوام تک پہنچنے اور رویے میں تبدیلی لانے کے لیے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھانے کو کہا۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ فخر کی بات ہے، بی ای ای کی کوششوں نے 50 فیصد نتائج حاصل کیے ہیں جو اب ہندوستان، دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ ہندوستان کے اخراج کی شدت میں 50فیصدکمی، بی ای ای نے 120 افراد کے عملے کے ساتھ حاصل کی ہے‘‘۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے، بی ای ای کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، ملٹی ڈور ریفریجریٹرز، ٹیبل اور دیوار کے پنکھے، پیڈسٹل پنکھے اور انڈکشن ہوب کے لیے رضاکارانہ اسٹار لیبلنگ پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام سے 2030 تک تقریباً 11.2 بلین یونٹ بجلی کی بچت متوقع ہے جبکہ 2030 تک سی او2 کے اخراج کو 9 ارب ٹن کے قریب کم کرنے کے قابل بنائے گا اور ہندوستان کو کم کاربن پائیدار ترقی کی طرف منتقلی اور 2070 تک خالص صفر کی اپنی خواہش کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ پی اے ٹی کے اثرات کو بڑھانے کے لیے،(ڈی ای ای پی انرجی ایفیشینٹ پروجیکٹ کا مظاہرہ) کے نام سے ایک پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ پی اے ٹی کی دہائی کا جشن مناتے ہوئے، نامزد صارفین (ڈی سیز) نے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے تھے۔ اس مدت کے دوران 1000 سے زیادہ نامزد صارفین سمیت، کل 13 توانائی کے شعبے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ شعبے اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 24 ایم ٹی او ای توانائی کی بچت کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جو کہ 106 ایم ٹی سی او2 کے اخراج میں کمی کے برابر ہے۔۔

مختلف سطحوں پر ملک کے اقدامات کی سربراہی کرتے ہوئے، توانائی کے تحفظ کے قانون2001 کے تحت بی ای ای کی طرف سے تیار کردہ اسٹار لیبلنگ پروگرام، چار نئے شامل کیے گئے توانائی کی بچت کے آلات سمیت اب 34 آلات کا احاطہ کرتا ہے۔ بی ای ای کے ڈائریکٹر جنرل جناب ابھے باکرے کے مطابق، ان نئے شامل کیے گئے آلات کا رضاکارانہ پروگرام یکم مارچ 2023 سے لاگو ہوگا۔

بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے آئی ڈی ای ای کے ایس ایچ اے پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ انڈسٹریل ڈیکاربونائزیشن اور ای ای نالج شیئرنگ پلیٹ فارم،آئی ڈی ای ای کے ایس ایچ اے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ایکسلریٹنگ اسمارٹ پاور اینڈ رینیوایبل انرجی (اے ایس پی آئی آر ای) ٹیکنیکل 1 اسسٹنس پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مزید آئیڈیکشا نیوز لیٹر اور ایک فلائر بھی معزز وزراء کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔اے ایس پی آئی آر ای ایک دوطرفہ پروگرام ہے جسے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس، حکومت برطانیہ نے وزارت پاور اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے اشتراک سے نافذ کیا ہے۔

آئی ڈی ای ای کے ایس ایچ اے ہندوستانی توانائی پر مبنی صنعتوں کی تمام توانائی کی کارکردگی اور ڈیکاربونائزیشن کی ضروریات کے لیے ون اسٹاپ شاپ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد معلومات، علم اور تجربے اور صنعتوں، صنعتی انجمنوں، ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے والے، اور تحقیقی اداروں وغیرہ جیسے شراکت داروں کے وسیع پہلوؤں سے متعلق بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

بی ای ای توانائی کی بچت کی کئی دیگر جدید اسکیموں اور قومی پروگراموں کو نافذ کر رہا ہے، جنہیں کامیابی کے ساتھ ڈیزائن اور لاگو کیا گیا ہے جیسےپی اے ٹی اسکیم، توانائی کے موثر آلات کے معیارات اور لیبلنگ، توانائی کے تحفظ کے بلڈنگ کوڈز (ای سی بی سی)، ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ وغیرہ۔

بی ای ای کے بارے میں

بی ای ای، حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے۔ یہ ہندوستانی معیشت کی توانائی کی شدت کو کم کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ، پالیسیاں اور حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔بی ای ای توانائی کے تحفظ کےقانون کے تحت اس کو تفویض کردہ کاموں کو انجام دینے میں، موجودہ وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی شناخت اور استعمال کرنے کے لیے نامزد صارفین، نامزد ایجنسیوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم کرتا ہے۔

*****

U.No. 2516

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1906069) Visitor Counter : 106


Read this release in: English