وزارتِ تعلیم

بھارت اور آسٹریلیا، 21ویں صدی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے، دو طرفہ نقل و حرکت کے ذریعے تعلقات کو گہرا کر رہے ہیں – جناب دھرمیندر پردھان


دو آسٹریلوی یونیورسٹیاں جلد ہی گجرات کے گفٹ سٹی میں کیمپس قائم کریں گی – جناب دھرمیندر پردھان

تعلیم کی طاقت، نہ صرف افراد کی زندگی بدلتی ہے بلکہ قوموں کو بھی بدل دیتی ہے: آسٹریلوی وزیر تعلیم جیسن کلیئر

Posted On: 01 MAR 2023 7:31PM by PIB Delhi

وزیر تعلیم جناب جیسن کلیئر کی قیادت میں دورہ کرنے والے آسٹریلوی وفد نے، آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر تعلیم، ہنر مندی اور اینٹر پرونیور شپ جناب دھرمیندر پردھان کی قیادت میں ہندوستانی وفد کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور طلباء کی مشغولیت کے پروگراموں میں شرکت کی۔ دونوں فریقین نے تعلیمی شعبے میں اپنی شراکت داری کو اسکول، اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم اور ہنر کے شعبے کو مزید متحرک بنانے کے لیے مصروفیات کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے اعلیٰ تعلیم، ہنر اور تحقیق کے شعبوں میں بین الاقوامی تعلیم کی فراہمی کی جستجو کرتے ہوئے ادارہ جاتی تعاون اور دو طرفہ نقل و حرکت کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم مسٹر جیسن کلیئر 28 فروری سے 4 مارچ 2023 تک ہندوستان کے 5 روزہ دورے پر ہیں تاکہ تعلیم کے میدان میں ہندوستان-آسٹریلیا کےتعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

1.jpg

دونوں وزراء نے، آج صبح دہلی یونیورسٹی کے سری وینکٹیشورا کالج میں ’’دو طرفہ نقل و حرکت کے ذریعے تعلقات کو گہرا کرنا‘‘ کے طلبہ کی مشغولیت کے پروگرام میں شرکت کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں، ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فیرل، سابق انٹرنیشنل کرکٹر ایڈم گلکرسٹ، جو یونیورسٹی آف وولونگونگ کے گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں، شامل تھے۔ آسٹریلیا کی 21 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز/ پرووسٹ پر مشتمل وفد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا،21ویں صدی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے دو طرفہ نقل و حرکت کے ذریعے تعلقات کو گہرا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم تمام تبدیلیوں کی کلید ہے۔ لہذا، تعلیم تمام تبدیلیوں اور شراکتوں کے لیے فطری ’ماں‘ ہے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے سے دونوں ممالک کے طلباء کو متنوع ثقافتی ماحول میں سیکھنے اور نئے تجربات حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے، اس طرح واقعی ’’واسودھائیو کٹمبکم‘‘ یا ’’ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل‘‘ کی اقدار کو برقرار رکھا جائے گا، جو ہندوستان کی جی20 صدارت کا بھی موضوع ہے۔ جناب پردھان نے بتایا کہ دو آسٹریلوی یونیورسٹیاں، جلد ہی گجرات کے گفٹ سٹی میں کیمپس قائم کریں گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان معیاری تعلیم کو مزید قابل رسائی اور سستی بنانے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ شراکت کے لیے پابند عہد ہے۔

WhatsApp Image 2023-03-01 at 6.35.00 PM.jpeg

مسٹر جیسن کلیئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی سازوں اور یونیورسٹی کے انتظامی شراکت داروں پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ہے جو ہندوستان کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہوتا ہے وہ دنیا کو بدل سکتا ہے کیونکہ تعلیم کی طاقت نہ صرف افراد کی زندگی بدلتی ہے بلکہ قوموں کو بدل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے آسٹریلیائی باشندے، جنہوں نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے، اب دنیا میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ آسٹریلیا آج، 50 سال پہلے کے مقابلے میں، مختلف ملک ہے اور اس کی وجہ تعلیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی یونیورسٹی کی 3 آسٹریلوی یونیورسٹیوں، وولونگونگ یونیورسٹی، میکوری یونیورسٹی اور میلبورن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل 10 نئے مفاپمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔ آسٹریلوی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے تعلیمی مفاہمت نامے پیشہ ورانہ مہارت کی باہمی شناخت کے لیے ایک طریقہ کار کے قیام کی راہ ہموار کریں گے۔

وزیر موصوف کلیئر نے بھی، وزیرموصوف پردھان کے خیر مقدم اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والی آسٹریلیا-انڈیا ایجوکیشن اینڈ اسکلز کونسل میں دوبارہ ان کی میٹنگ کے منتظر ہیں۔

4.jpg

ایڈم گلکرسٹ نے تعلیم کے میدان میں, ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، اپنے این ای پی کے ذریعے، دنیا کی مستقبل کی تعلیمی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کے لیے میدان بن سکتا ہے۔ علم، تعلیم اور مہارت, باہمی فائدے کے ہیں اور آج کے نوجوان اس مستقبل کے زندہ دریچے ہیں کیونکہ تعلیم دونوں ممالک کا مشترکہ جذبہ ہے۔

سری وینکٹیشورا کالج کی پرنسپل پروفیسر سی شیلا ریڈی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تروملا تروپتی دیواستھانمس کےچیرمین جناب وائی وی سبا راؤ نے اجتماع کو بتایا کہ سری وینکٹیشورا کالج، متتوع شعبوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور سرٹیفکیٹ کورسز پیش کرتا ہے۔

اس کے بعد ایک تعاملی اجلاس ہوا جہاں طلباء نے دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم سے اپنے سوالات کیے، جن کے معززین نے تفصیلی جوابات دیے۔ انہوں نے ایک ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا جس میں مختلف ہندوستانی ریاستوں کے ہندوستانی رقص دکھایا گیاجس میں ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کو دکھایا گیا تھا۔ سری وینکٹیشورا کالج میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی منعقد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی جناب ایڈم گلکرسٹ تھے۔

بعد میں، دونوں وزراء نے کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، دہلی چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں آسٹریلوی وزیر نے اسکول کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔اسکول کے احاطے میں پرائمری کلاس I اور II، اٹل ٹنکرنگ لیبز، سائنس لیبارٹریز اور کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایک ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا جس میں ’ایک بھارت شریسٹھ بھارت‘کے موضوع پر رقص کی کارکردگی اور یوگا پریزنٹیشن کی نمائش کی گئی تھی۔ نوجوان طلباء اور نویاتی اختراع کاروں نے ہمارے کلاس رومز میں سرگرمی پر مبنی، خوشی اور تجسس سے چلنے والی تعلیم کی ایک جھلک دکھائی، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی2020 میں تصور کیا گیا ہے۔

جناب جیسن کلیئر نے اسکول کے طلباء کی منفرد تخلیقی صلاحیتوں، خاص طور پر اٹل ٹنکرنگ لیب میں نمائش کیے گئے قابل ذکر ماڈلز پر بہت خوشی کا اظہار کیا، جہاں طلباء نے اپنے بنائے ہوئے ماڈلز کا مظاہرہ کیا۔

دورہ، اسکول کے احاطے میں شجر کاری مہم کے ساتھ، اختتام پذیر ہوا۔

2.jpg

3.jpg

*****

U.No. 2515

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1906067) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi