خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وزیراعظم کا ‘‘خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ناری شکتی ہندوستان کی ترقی کے سفر میں پیش پیش رہی ہے۔ حکومت خواتین کی قیادت والی ترقی کو ہندوستان کی ترقی اور طاقت کا مرکز سمجھتی ہے
‘‘ہندوستان نے عورتوں کی قیادت والی ترقی کے نظریئے کو عالمی اسٹیج پر پہنچا یا ہے۔ خاص طور سے اس سال ہندوستان کی جی ٹوئنٹی کی سربراہی میں ’’
وزیراعظم نے اس حقیقت پر توجہ دلائی کہ گزشتہ چند برسوں میں بہت سی سرکاری اسکیموں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ آج کی خواتین محض مستفید ہونے والی نہیں ہیں، بلکہ اب قائدانہ رول میں ابھر رہی ہیں
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مارچ 2014 سے 7 کروڑ دیہی خواتین کو منظم کیا ہے اور خواتین ایس ایچ جیز کے ذریعے 6.25 لاکھ کروڑ روپے کے بینک قرضوں کی رسائی حاصل ہوئی ہے
پی ایم مدرا یوجنا اور پی ایم آواس یوجنا جیسی اسکیموں نے ملک کی خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی کے لئے ایک بنیاد فراہم کی ہے: وزیراعظم
ویبینار میں تین اہم اجلاس ہوئے، جن میںسرگرم بحث و مباحثہ اور تبادلۂ خیال ہوا، اپنی مدد آپ گروپوں کو بڑے کاروباری ادارے بنانا، ٹیکنالوجی اور مالیات کو متحرک کرنا اور مارکٹ اور بزنس توسیع
Posted On:
10 MAR 2023 11:05PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے موضوع پر پوسٹ یونین بجٹ ویبینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کا اہتمام خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت نے آج یہاں مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یہ ویبنار حکومت کی جانب سے ہونے والے ویبینار سلسلے کا حصہ تھا، جو مالی سال 2023-24 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کئے گئے اقدامات کی عمل آوری پر صلاح لینے اور رائے حاصل کرنے کے مقصدسے ہوئے۔
وزیراعظم نے اس جانب توجہ دلائی کہ گزشتہ چند برس کے دوران حکومت کی بہت سی اسکیموں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ آج کی خواتین محض اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والی خواتین نہیں ہیں، بلکہ قائدانہ رول میں ابھر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ کی شاخوں میں اندراج کرانے والے طلبہ میں 43 فیصد خواتین ہیں اور یہ نظیر بہت سے ترقی یافتہ ملکوں مثلاً امریکہ، برطانیہ اور جرمنی میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم مدرا یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا جیسی اسکیموں میں 70 فیصد کے قریب قرضوں سے خواتین کی سربراہی میں چلنے والے ادارے فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور پی ایم آواس یوجنا سے خواتین کو اپنے گھر کی ملکیت حاصل ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال بجٹ کا ویژن امرت کال میں ترقی کی بنیاد ڈالنا ہے اور گزشتہ برسوں کی ترقی کی کہانی کو آگے لے کر جانا ہے۔ اس جانب یہ ضروری ہے کہ اپنی مدد آپ گروپوں کو اپنے طور پر یونیکورن میں تبدیل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بینک شکتی، کرشی شکتی اور پشو شکتی پروگرام دیہی زندگی میں ترقی کی نئی سمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2014 سے 7 کروڑ دیہی خواتین کو منظم کیا گیا ہے اور خواتین کےاپنی مدد آپ گروپوں کو 6.25 لاکھ کروڑ روپے کے قرضوں تک رسائی حاصل ہے۔
وزیراعظم نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے یوم خواتین کے موقع پر تحریر کردہ مضمون کا حوالہ دیا، جہاں کہا گیا ہے کہ ’’ یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم ترقی کی رفتار کو تیز کریں۔ لہذا آج میں آپ سب پر زور دیتی ہوں کہ آپ میں سے ہر کوئی اپنے خاندان، پڑوس اور کام کی جگہ پر کوئی ایک تبدیلی لانے کا عہد کرے، ایسی تبدیلی جو بچیوں کے چہرے پر مسکراہٹ لائے، ایسی تبدیلی جو لڑکیوں کو ان کی زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع دے، یہ میری درخواست ہے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے یہ درخواست کر رہی ہوں۔ ’’
خواتین اور بچوں کی کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے وزیراعظم کا ان کے حوصلہ افزا کلمات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں جناب گری راج سنگھ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی، خواتین اور بچوں کی بہبود اور آیوش کے مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، دیہ ترقی، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراد، مالیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری، وزیر مملکت برائے فائنانس، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، خوراک کو ڈبہ بند کرنے والی وزارت میں وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، تعاون کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش ، کامرس اور انڈسٹری کے وزیر مملکت اور محترمہ ورشنا وکرم جردوش، ریلوے اور ٹیکسٹائلز کی وزیر مملکت شامل ہیں۔
وزیراعظم نے خصوصی خطاب کے بعد خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت میں سکریٹری جناب اندیور پانڈے نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے بجٹ تجاویز اور گنجائش کا خاکہ پیش کیا۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کے سکریٹری نے کہا کہ دین دیال انتودیہ یوجنا، قومی دیہی روزگار مشن، خواتین کا دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ پریزنٹیشن میں مختلف ریاستوں؍ مرکزی انتظام والے علاقوں میں اپنی مدد آپ گروپوں کے بہترین طور طریقوں کو دکھایا گیا۔
جناب اندیور پانڈے نے زور دے کر کہا کہ ایس ایچ جیز کو اگلی سطح تک لے جانے کا ویژن ہے۔ ویبینار کا مقصد خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کو اگلی سطح لے جانے کے لئے حکمت عملی اور تفصیلی خاکہ تیار کرنا ہے۔
افتتاحی اجلاس کے بعد تین علیحدہ اجلاس ہوئے۔ اپنی مدد آپ گروپوں کو بڑے تجارتی اداروں میں تبدیل کرنا، ٹیکنالوجی اور مالیات کو متحرک کرنا اور تیسرا اجلاس مارکیٹ اور بزنس کے موضوع پر تھا۔
تینوں بریک آؤٹ اجلاس میں سرگرم مذاکرات ہوئے، جس میں 63 مقررین اور 569 شرکاء موجود تھے۔
نظامت کرنے والوں اور مقررین میں مختلف ممتاز اداروں سے اعلیٰ افسران اور ماہرین شامل تھے۔ پرائیویٹ کمپنیوں، کوآپریٹیو انجمنوں، سول سوسائٹی، تنظیموں، مشاورتی فرموں وغیرہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Address of the Prime Minister can be viewed at this link:
https://webcast.gov.in/mwcd
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1905897)
Visitor Counter : 125