نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھوٹان کی شاہی حکومت میں داخلہ اور ثقافتی معاملوں کے وزیر جناب ایچ ای اگین دورجی نے وائی -20 کی پنے میں ہونے والے چوتھے مشاورتی اجلاس کی ما قبل شام منعقد ثقافتی شام کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جی 20 کی صدارت، بھوٹان سمیت پورے جنوبی ایشیا کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے
دنیا بھر کے مندوبین نےبھارتی دستکاری کی نمائش کا مشاہدہ کیا اور شاندار ثقافتی کارکردگی سے محظوظ ہوئے
Posted On:
10 MAR 2023 9:09PM by PIB Delhi
وائی 20 کا چوتھا مشاورتی اجلاس، امور نوجوان اور کھیلوں سے متعلق وزارت، حکومت ہند کے تعاون سے،11 مارچ 2023 کو، پنے میں ،سمبیوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی (ایس آئی یو)، لاولے میں منعقد کیاجائےگا۔ مشاورتی اجلاس کی ماقبل شام سمبیوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک ثقافتی شام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھوٹان کی شاہی حکومت میں داخلہ اور ثقافتی معاملوں کے وزیر جناب ایچ ای اگین دورجی نے ‘آدرش گرام- سمبیوسس کلا گرہ کا افتتاح کیا۔ دنیا بھرکے وائی 20 مندوبین کو بہت سے دلکش ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ بھارتی دستکاری کی نمائش کے لئے بنائے گئے ‘ماڈل ولیج’ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
پیش خدمت ہیں اس دلکش اور رنگین شام کی کچھ جھلکیاں -
پنے ،لاولے میں سمبیوسس انٹرنیشنل (ڈیمڈ یونیورسٹی)، ثقافتی شام کا آغاز کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے
سمبیوسس اسکول،پربھات روڈ کے طلباء،مہمانوں کا استقبال کرنے کے لئے مہاراشٹر کے روایتی فن لیجھم اور ڈھول تاشہ پیش کرتے ہوئے۔
بھوٹان کی شاہی حکومت میں داخلہ اور ثقافتی امور کے وزیر عزت مآب اگین دورجی ، سمبیوسس کے بانی اور صدر پروفیسر ڈاکٹر ایس بی مجمدار اور سمبیوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر ودیا یروڈیکر نے اس ثقافتی شا م کا افتتاح کیا۔ سمبیوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی کی نائب چانسلر محترمہ مجمدار اور ڈاکٹر انیتا پاٹنکر بھی ساتھ میں موجود ہیں۔
‘ماڈل ولیج- سمبیوسس کلا گرہ’ میں مختلف دستکاریوں، کاروباری افراد، این جی اوز، خود مددگار گروپس اور مہاراشٹر کے کھانوں کی نمائش اور فروغ دیا گیا۔ مہمانوں نے روایتی پیٹھانی ساڑیوں کی تاریخ اور اس کی خصوصیت کی سراہنا کی۔
مہمان کرام پنے کے بوہری علی کے ہاتھ سے بنی ہوئی بانس کی ٹوکری کی پیچیدہ دستکاری اور قیمت سے حیران رہ گئے۔
مہمان کرام پنے کے تانبت علی کی تمبت (تانبے) کی دستکاری کی تعریف کرتےہوئے ۔ مہمانوں نے تانبے ی مصنوعات کی اہمیت اور ڈیزائن کی کافی سراہنا کی۔
دنیا بھر کے طلبا کی ‘ماڈل ولیج- سمبیوسس کلا گرہ’ میں پرجوش شرکت
ڈاکٹر ایس بی مجمدار، ڈاکٹر ودیا یروڈیکر اور ڈاکٹر رجنی گپتے کے ساتھ ایچ وی یوگین دورجی کا اعزاز و اکرام کرتے ہوئے۔
حکومت شاہی بھوٹان میں امور داخلہ اور ثقافتی معاملوں کے وزیر جناب ایچ ای اگین دورجی نے کہا کہ بھارت کی جی 20 کی صدارت بھوٹان سمیت جنوبی ایشیا کےلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ انھوں نے بھوٹان کی آسودہ مجموعی قومی پالیسی کے بارے میں وضاحت کی اور جی 20 ممالک سے چھوٹے ملکوں کے مفادات کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔
تقریب کے اختتام پر، سمبیوسس کے طلبا کے ذریعے مہاراشٹر کی عکاسی کرنے والے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔
وائی20 مشاورتی اجلاس کی افتتاحی تقریب 11 مارچ 2023، بروز ہفتہ صبح 11 بجکر 45 منٹ پر منعقد ہوگی۔ یوتھ 20 (وائی 20) تما م جی 20 ملکوں کے نوجوانوں کے لئے ایک باضابطہ مشاورتی فورم ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کرسکیں۔ وائی 20 کے چوتھے اجلاس کا موضوع ہے ‘‘امن سازی اور مصالحت:جنگ نہیں دور کا آغاز-وسودیوا کٹمبکم کا فلسفہ’’ اور کام کا مستقبل۔ اس کے علاوہ سمینار کے پانچ ذیلی موضوعات ہیں (i) تنازعات کے حل کے لئے بھارت میں ‘وکاس پالیٹکس’ (ii) موسمیاتی کارروائی (iii) صنف سے متعلق تنازعات اور اصلاحات (iv) تعلیم اور (v) قانونی اصلاحات، سماجی تبدیلی کے لئے ضروری۔ مشاورت کے مقررین میں، ایسے بین الاقوامی اور قومی سطح کے نوجوان ہیں، جنھوں نے، صنفی مساوات، انسانی حقوق کی وکالت، تعلیمی شعبے میں تبدیلی کے لئے یونیسکو کے ایس ڈی جی 4 یوتھ نیٹ ورک میں نمائندگی کی ہے اورجمہوری قیادت کے ذریعے کمیونٹیز کی تعمیر کے لئے وقف نوجوان نیز امن قائم کرنے کے تئیں قانونی اصلاحات کے میدان میں مثالی کام انجام دیا ہے۔ مشاورتی اجلاس کے شرکاء میں نوجوان مندوبین، مقابلوں کے فاتحین،مدعو مہمان کرام اور بھارت و جی 20 ممالک کے طلبا شامل ہیں۔ امید ہے کہ ان مباحثوں کے ذریعے نوجواں ذہنوں کو تحریک ملے گی اور بین الاقوامی تعاون و افہام و تفہیم کو فروغ حاصل ہوگا۔
******
ش ح۔ ن ر
U NO:2539
(Release ID: 1905870)
Visitor Counter : 134