وزارت دفاع

بین الاقوامی سمندری مشق/کٹلاس ایکسپریس 23 (آئی ایم ایکس/سی ای23-) میں آئی این ایس تری کند کی شرکت

Posted On: 10 MAR 2023 3:06PM by PIB Delhi

آئی این ایس تریکند نے خلیج میں 05 سے 09 مارچ 2023 تک منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم مشق/ کٹلاس ایکسپریس 2023 (آئی ایم ایکس/سی ای-23) کے سی مرحلہ-I میں حصہ لیا۔ اس عرصے کے دوران جہاز نے، میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے، شپنگ لین کو کھلا رکھنے اور نیویگیشن کی حفاظت کو یقینی بناناےکے مشترکہ مقصد کے ساتھ، بحرین، جاپان،عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کے بحری یونیٹوں کے ساتھ مشقیں کیں۔

آئی این ایس تری کند، ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے اور مغربی بحریہ کی کمان کے تحت کام کرتا ہے جس کا صدر دفتر ممبئی میں ہے۔ وہ ایک جدید جنگی جہاز ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی ہے جو اسےجنگجو، تیزرفتار اور مضبوط بناتا ہے۔ طویل رسائی اور جدید ترین جنگی سہولیات کے ساتھ، جہاز کو وسیع پیمانے پر بحری کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)PARTICIPATIONOFINSTRIKANDININTERNATIONALMARITIMEEXERCISECUTLASSEXPRESS23(IMXCE-23)PU3U.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)PARTICIPATIONOFINSTRIKANDININTERNATIONALMARITIMEEXERCISECUTLASSEXPRESS23(IMXCE-23)NV9H.jpeg

*****

U.No. 2520

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1905716) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Marathi