ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘مربوط نقل و حمل کے لیے اعداد وشمار کے  تجزیے کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انڈین ریلویز کی نئی شبیہ سازی ’’ کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد


ہندوستانی ریلوے کی تیز رفتار انقلابی تبدیلی کے لیے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی:  جناب  اشونی ویشنو

ریلوے کو جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کو اپنا کر تبدیلی کی قیادت کرنی چاہئے:  جناب  اشونی ویشنو

سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹم نے ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم پروجیکٹ کے تحت ٹرینوں کی لائیو ٹریکنگ کے لیے آئی ایس آراو کے ساتھ تعاون کیا ہے: ایم ڈی، سی آر آئی ایس

Posted On: 03 MAR 2023 5:32PM by PIB Delhi

ریلوے نیٹ ورک کو تبدیل کرنے کی غرض سے اعداد وشمار کے تجزیے کو  مربوط کرنے کے   متبادلات   کو تلاش کرنے کے لیے وزارت ریلوے کے لیے ایک تکنیکی سیمینار کا آج نیشنل ریل میوزیم، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹم(سی آر آئی ایس) کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ریلوے کے وزیر جناب  اشونی ویشنو کے ساتھ ریلوے ، زونل اور ڈویژنل ریلوے بورڈ کے سینئر افسران اور صنعتی شراکت داروں نے شرکت کی۔

 

ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ تکنیکی سیمینار مختلف شعبوں کے لیے منعقد کی گئی تکنیکی کانفرنسوں کا حصہ تھا۔ وزیر موصوف نے  مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی ریلوے کی تیز رفتار تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو باقی دنیا کے ساتھ ساتھ چلنے  کے لیے تیزی سے تبدیلی کی ضرورت ہے اور ہندوستانی ریلوے کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو اپنا کر تبدیلی کے میدان میں آگے آناچاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت اپنے مقصد میں واضح توجہ، ارادے، لچک، کھلے ذہن اور ان کاموں کو کرنے کے مقصد کے احساس کے سلسلے میں واضح رویہ رکھتی ہے جو ‘‘دیش کے مفاد  میں اور ریلوے کے مفاد میں’’ ہیں۔

سیمینار کے دوران سی  آر آئی ایس، ایم ڈی  نے بتایا کہ سی آر آئی ایس نے ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم(آر ٹی آئی ایس)  پروجیکٹ کے تحت ٹرینوں کی لائیو ٹریکنگ کے لیے  اسر و (آئی ایس آر او)  کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس سے ریلوے کو ٹرینوں کو موثر طریقے سے چلانے میں مدد ملے گی۔ستناؤ اور ستناکوم  پر مبنی آئی او ٹی  آلات ٹرینوں پر لگائے جا رہے ہیں۔

 

سیمینار کے دوران، اعداد وشمار کے تجزیوں اور انڈین ریلویز اور لاجسٹک سیکٹر میں فیصلہ سازی کے لیے اس کے استعمال ، انڈین ریلویز کا ڈیٹا اینالیٹکس سفر سے متعلق موضوعات پر  ڈاکٹر آر گوپال کرشنن، جنرل منیجر ڈیٹا اینالیٹکس، سی آر آئی ایس ،  جناب  گنیش راما مورتی، منیجنگ نائب صدر، گارٹنر، ڈاکٹر کنڈوکوری راجو، ٹی سی ایس کے سفر، نقل و حمل اور مہمان نوازی ٹی ٹی ایچ(آئی ایس یو)  کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن ڈومین کنسلٹنٹ، پروفیسر نارائن رنگراج، انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ آپریشنز ریسرچ، آئی آئی ٹی بامبے،  جناب جی وی  ایل  ستیہ کمار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اسٹریٹجک پلاننگ عمل درآمد)، ریلوے بورڈ اور  جناب  مکند شاستری، چیف ڈیٹا سائنس آفیسر اور گروپ وی پی، کومویوا ٹیکنالوجیز نے  پریزنٹیشن  پیش کئے ۔ان پریزٹیشنز کے بعد تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کی گئی۔

سیمینار ایک اہم اقدام ہے جو ایک موثر اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے میں جدت اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کا احساس کراتا ہے۔ اعدادو شمار کے تجزیے  کا انضمام ریلوے نیٹ ورک کو تبدیل کرنے اور ہندوستانی ریلوے کو درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

معزز مقررین نقل و حمل اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسیع تجربے کے ساتھ اعداد وشمار کے تجزیے کے میدان میں  علم اور مہارت کا پیش بہا  خزانہ  پیش کرتے ہیں۔ وہ ہندوستانی ریلوے میں ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال کو بہتر بنانے کے طریقے کے بارے میں اپنی بصیرت، تجربات اور خیالات کا اشتراک کریں گے۔

سیمینار کے دوران  شرکاء کے درمیان نیٹ ورکنگ اور علم کے اشتراک کا موقع فراہم کرنے کی بھی تجویز  ہے۔ اس پروگرام میں  آپ ملک بھر سے  شامل ہونے والے ریلوے کے دیگر پیشہ ور افراد، آئی ٹی ماہرین، اور ڈیٹا تجزیہ کاروں  کے تجربات سے فائدہ اٹھا  سکتے ہیں۔

 اعداد وشمار کے تجزیے قیمتی معلومات   فراہم کر سکتے ہیں جو ہندوستانی ریلوے کے مختلف کاموں کو بہتر بنانے میں مدد  گار ثابت ہوسکتی  ہیں۔ اس کا استعمال دیکھ بھال کے عمل کو بہتر بنانے، ٹرین کے نظام الاوقات کی کارکردگی کو بڑھانے اور  کام کاج پر آنے و الے  اخراجات کو کم کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے، ہندوستانی ریلوے ٹرینوں کی مانگ کا اندازہ لگا سکتا ہے، اور مناسب وسائل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور تاخیر کے  واقعات میں کمی لانےمیں مدد مل سکتی ہے۔

اعداد وشمار کا تجزیہ بہتر خدمات فراہم کرکے اور مربوط نقل و حمل کا نظام فراہم کرنے میں مدد کرکے صارفین کے تجربے کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے، ہندوستانی ریلوے مصروف ترین راستوں کی نشاندہی کر سکتی ہے، اور موثر اور ہموار نقل و حمل کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے بہتر مختلف طریقہ کار والے نقل و حمل کی منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔

سی آر آئی ایس  (مرکز برائے ریلوے اطلاعاتی نظام)

سی آر آئی ایس  قابل آئی ٹی  پیشہ ور افراد اور ریلوے کے تجربہ کار اہلکاروں کا ایک منفرد مجموعہ ہے جو اسے ریلوے کے بنیادی شعبوں کے لیے پیچیدہ آئی ٹی  سسٹمز کو کامیابی کے ساتھ فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، سی آر آئی ایس  ہندوستانی ریلوے کے درج ذیل اہم کام کے شعبوں کے لیے جدید ترین سافٹ ویئر تیار کر رہا ہے: ٹکٹنگ اور مسافر خدمات، فریٹ بزنس، ٹرینوں کی آمدورفت ، اثاثہ جات کا انتظام۔ معین اور غیر معین اثاثہ جات اور وسائل کے بندوبست  کا مواد،  مالی وسائل کی فراہمی   اور انسانی حقوق ۔

سی آر آئی ایس  ہندوستانی ریلویز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپس، کلاؤڈ ٹیکنالوجی کا استعمال، اعداد وشمار کا تجزیہ  اور آئی او ٹی  وہ شعبے ہیں جن میں سی آر آئی ایس سرگرم طور پر مصروف کار  ہے۔ آئی ٹی کے ان صف اول کے شعبوں میں  مہارت حاصل کرنے سے، سی آر آئی  ایس مستقبل میں ریلوے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہو جائے گا۔

*************

 

 

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.2503


(Release ID: 1905534) Visitor Counter : 132
Read this release in: हिन्दी , English