جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سرمایہ کاری سے متعلق یورپی بینک کے عالمی ڈائریکٹر نے آر ای اور گرین ہائیڈروجن پروجیکٹوں کی مالی اعانت پر تعاون کے لئے سی ایم ڈی ، آر آئی ای ڈی سے ملاقات کی
Posted On:
02 MAR 2023 6:49PM by PIB Delhi
سرمایہ کاری سے متعلق یورپی بینک (ای آئی بی ) کی عالمی ڈائریکٹر محترمہ ماریا شا بارراگن نے آج آئی آر ای ڈی اے کے کارپوریٹ دفتر میں ، بھارت کی قابل تجدید توانائی کے فروغ سے متعلق ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز (سی ایم ڈی) ، جناب پردیپ کمار داس سے ملاقات کی۔
ممکنہ تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے ، جناب داس نے کہا ، " آئی آر ای ڈی اے مالی اعانت کے ذریعہ بھارت میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہے ، اور ہمیں اپنے آب و ہوا کے اہداف کے حصول کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق یورپی بینک کے ساتھ شراکت میں خوشی ہوگی۔ یہ تعاون بہت کچھ فراہم کرے گا۔ بھارت میں قابل تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن منصوبوں کی ترقی کے لئے ضروری حمایت میں وہ سب کچھ فراہم کرے گا جو ملک کے شہریوں کے لئے نئے مواقع کھولنے میں مدد اور سال 2030 تک غیر زیر زمین ایندھن (نان فاسل فیولس)سے اس کی نصب شدہ توانائی کی صلاحیت کا 50 فیصد حاصل کرنے کے لئے بھارتی حکومت کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
آئی آر ای ڈی اے، سی ایم ڈی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے تعاون سے قابل تجدید توانائی ، گرین ہائیڈروجن ، گرین امونیا ، ای موبلٹی ، بیٹری اسٹوریج ، وغیرہ کے ابھرتے ہوئے میدانوں میں نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ اوران دو معروف اداروں کے وسائل سب کے لئے تیز تر پائیدار مستقبل بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
ای آئی بی کے عالمی ڈائریکٹر نے پچھلے تین سال میں اس کی متاثر کن نمو کے لئے آئی آر ای ڈی اے کی ستائش کی۔ انہوں نے آر ای منصوبوں کو معیار کے ساتھ فوری اور مؤثر طریقے سے مالی مدد فراہم کرنے کےلئے بھی آئی آر ای ڈی اے ٹیم کی ستائش کی۔
جناب چنتن شاہ ، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) ، آئی آر ای ڈی اے ، ڈاکٹر آر سی شرما ، سی ایف او ، آئی آر ای ڈی اے ، اور دیگر سینئر آئی آر ای ڈی اے اور ای آئی بی کے عہدیداروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
*****
U.No:2499
ش ح۔ش م۔س ا
(Release ID: 1905521)
Visitor Counter : 106