بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان کا انتخابی کمیشن ای سی آئی دیانتدارانہ  چناؤسے متعلق ایک سرکرد ہ ، جامع  مثال پیش کرنے کے لئے سب کی شمولیت والے چناؤ اوردیانتدارانہ چناؤ پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کی میز بانی کرے گا


چناؤ بندوبست سے متعلق اداروں (ای ایم بیز ) کی جانب سے کئے گئے مثالی  کام  کو جائزوں  اوردرجہ  بندیوں  میں  ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ وہ ای ایم بیز کی معتبریت کو زیادہ نقصان  پہنچاتے ہیں: راجیو کمار

اعلیٰ چناؤ کمشنر راجیو کمار نے الیکشن مینجمنٹ باڈیز ( ای ایم بیز)سے اپیل کی ہے کہ وہ جائزوں   اور درجہ بندیوں کے لئے لازمی پیرامیٹرس اور معیارات  کے ساتھ آگے آئیں

ای سی آئی   کی قیادت میں دیانتدارانہ چناؤ کے سلسلے میں  31 ای ایم بیز /ممالک ، چارای ایم بیز کے سربراہان ، نائب سربراہان اورآئی ایف ای ایس نے  کانفرنس میں شرکت کی

ماریشس  ، یونان اور بین الاقوامی تنظیم آئی ایف ای ایس  ، دیانتدارانہ چناؤ سے متعلق  لوگوں  کے لئے  مشترکہ قیادت  کے طورپر ای سی آئی  میں شامل ہوئے

Posted On: 09 MAR 2023 9:53PM by PIB Delhi

ہندوستان  کے انتخابی کمیشن نے  9  مارچ  2023 کو ورچوئل فارمیٹ میں  سب کی شمولیت  والے انتخابات اور دیانتدارانہ چناؤ کے موضوع  پر تیسری  بین الاقوامی کانفرنس کی میز بانی کی ۔انتخابی کمیشن   ،دیانتدارانہ چناؤ کے بارے میں  سلسلے کی قیادت  کررہا ہے ، جو دسمبر  2021  میں ورچوئلی  طور پر منعقد سمٹ فار ڈیموکریسی   کے بعد  قائم کیا گیا تھا۔

دیانت دارانہ چناؤ کرانے والی ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس  31 اکتوبر  -یکم نومبر  2022 کو نئی دلی میں منعقدہوئی تھی ۔اس کا نفرنس کا موضوع   تھا ،چناؤ بندوبست اداروں کار ول ،فریم ورک اور صلاحیت ۔ جہاں تقریباََ  11 ملکوں کے چناؤ سے متعلق  بندوبست کرنے والے اداروں کے 50  نمائندوں  نے شرکت کی تھی۔دوسری کانفرنس  کی میزبانی 23 اور  24  جنوری  2023 کو نئی دلی میں  ای سی آئی کی جانب سے  کی گئی تھی ۔اس کانفرنس کا موضوع  تھا ، ٹکنالوجی کا استعمال اور دیانتدارانہ چناؤ  ،جس میں  16  ملکوں کے  40سے زیادہ شرکاء نیز 9  چناؤ  بندوبست اداروں  یا الیکشن اتھارٹیز کے سربراہان یا نائب سربراہان اور   بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے  وفود   اور آئی ایف ای ایس  کے  نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔اس کے علاوہ نئی دلی میں واقع 8 غیر ملکی مشنوں کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

چناؤ بندوبست سے متعلق اداروں کے سامنے  شدید دباؤ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعلیٰ  انتخابی  کمشنر   راجیو کمار نے  اُس  نقصان کے بارے میں وضاحت کی ،جو  سروے  اوردرجہ بندی کرنے والی کچھ ایجنسیوں کی جانب سے   پہنچائے گئے ہیں۔ اعلیٰ  انتخابی کمشنر نے کہا کہ چناؤ  بندوبست سے متعلق  اداروں کے مثالی کام کاج کا ان سروے  اور درجہ بندی میں  ذکر نہیں کیا گیا ہے ، جو کچھ تنظیموں  کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے شرکت کرنے والے چناؤ بندوبست سے متعلق اداروں  سے اپیل کی کہ وہ  لازمی پیرامیٹرس اور معیارات کے ساتھ آگے آئیں ، جو اس  طر ح کے سروے کی رہنمائی  کرنا چاہتے ہیں۔

سب کی شمولیت  کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعلیٰ  انتخابی کمشنر نے واضح کیا کہ ہندوستان میں  460 ملین خواتین ووٹرس ہیں جو مرد رائے  دہندگان کی تعداد کے  برابر ہیں ۔ 2019  میں  پارلیمنٹ کے گزشتہ عام انتخابات میں  مرد وں کے مقابلے خواتین   نے زیادہ تعداد میں ووٹ دئے تھے۔ اپنے خطاب میں الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے کہا کہ ہندوستان کا انتخابی کمیشن    کوئی بھی ووٹر  ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہ جائے کہ  وعدے کے ساتھ  سب کی شمولیت والے انتخابات کے لئے کام کرتا رہا ہے ۔ الیکشن کمشنر نے کہا کہ  ہمارا   فلیگ شپ ووٹر ایجوکیشن  پروگرام  ایس وی ای ای پی  ، ملک بھر میں  10لاکھ سے زیادہ  پولنگ اسٹیشنو پر محیط  950 ملین سے زیادہ  ووٹروں   کے ساتھ جڑا ہے ۔ جناب پانڈے نے بتایا کہ ہندوستان میں تمام  پولنگ اسٹیشنوں  کو  قابل رسائی بنایا گیا ہے۔  پی ڈبلیو ڈیز  اور سینئر سٹی  زن (بزرگوں ) کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔خواتین  پر مشتمل  سبھی  پولنگ اسٹیشنوں  ،  پولنگ اسٹیشنو ں  کا بندوبست  پی  ڈبلیو ڈیز  اور نوجوانوں   کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

اپنے خطاب میں چناؤ کمشنر  جناب ارون  گوئل نے کہا ہے کہ سب کی شمولیت والا انتخاب،دیانتدارانہ چناؤ کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹروں کے کئی  سیکشن  بالخصوص  خواتین ،تیسری صنف ، پی ڈبلیو ڈیز ، بزرگ شہری  ،سروس ووٹرس  ، مائیگرینٹس  ،نسلی  اقلیتیں  اور معاشرے کے کچھ دیگر محروم  طبقات   ،چناؤ  میں  شرکت  کے دوران رکاوٹوں  کا سامنا کرتے ہیں اور ای ایم بیز / ای ایز  کو  شہریوں  کے  اس طرح کے زمروں  کی شمولیت  میں  ایک  اہم رول ادا کرنا ہے ۔

سینئر نائب انتخابی کمشنر  اور  ای سی آئی کے  کانفرنس  نوڈل افسر جناب دھرمیندر شرما نے  پہلی دو کانفرنسوں کے نتائج کے بارے میں بات کی اور  استقبالیہ خطاب بھی کیا۔ اپنے  افتتاحی بیان میں یونان کے تال میل ڈویژن کے سربراہ  جناب آیونس  میتھیوڈکس  ،  ماریشس کے  انتخابی کمشنر  محمد عرفان  ،عبدالرحمان  اور نئی دلی میں  امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور محترمہ  اے ایلزبیتھ  نے  شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کانفرنس  میں  آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن کے اسسٹنٹ  ڈائریکٹر  جناب   جیمی گیریڈو  ، بین الاقوامی تنظیموں /اے ڈبلیو ای وی  کے لئے  رومانیہ کے  پی ای اے کے  مستقل نمائندے  جناب  آیون  مِنکو  ، ریڈو لیسو  ،  انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے کی پروگرام آفیسر محترمہ خوشبو اگروال   ،  آئی  ایف ای ایس  انڈونیشیا کے لئے  معذور افراد  تک رسائی کی   جنرل الیکشن نیٹ ورک کی سینئر پروگرام منیجر  محترمہ اینی اینڈریانی  ،  اور  نیپال  کی  ایسوسی ایشن آف یوتھ آرگنائزیشن کی سکریٹری  محترمہ   بپانہ شرما کی جانب سے  نمائندگیوں  کوشامل کیا گیا۔اختتامی اجلاس کی صدارت ماریشس کے   انتخابی کمشنر  (مشترکہ قیادت ) نے کی ۔

انگولہ ، آرمینیا ،آسٹریلیا ، کنیڈا ،چلی ،کوسٹریکا ، کروئیشیا ، ڈنمارک ، ڈومینیکا ، جارجیا ، گویانہ ، کینیا ، جمہوریہ کوریا ،  ماریشس  ، مالدووا ، ناروے  ، فلیپینس ،  پرتگال  ،رومانیہ ،سینٹ  لوسیا  ،سورینام ، سویڈن  ،سوئٹزر لینڈ اور زامبیا کے ساتھ ساتھ  بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کی  دو بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں  اور  انتخابی نظام  کے لئے  انٹر نیشنل فاؤنڈیشن  او ر دو شہری سوسائٹی  تنظیموں  یعنی انڈونیشیا میں  معذٰوروں  تک  رسائی کے لئے جنرل الیکشن  نیٹ ورک  اورنیپال میں  ایسوسی ایشن آف یوتھ آرگنائزیشن    کے نمائندوں سمیت  31  ملکوں  / چناؤ  بندوبست سے متعلق اداروں  کے کل 59 شرکاء نے  کانفرنس میں شرکت کی ۔

پس  منظر :

سمٹ فار ڈیمو کریسی  امریکی صد ر کی ایک  پہل تھی ،جس کی دسمبر  2021  میں میز بانی کی تھی ۔ہندوستان کے وزیر  اعظم نے  9  دسمبر  2021  کو لیڈروں  کے  مکمل اجلاس میں  اظہار خیال کیا تھا ۔اس سربراہ کانفرنس کے بعد  جمہوریت  سے متعلق موضوعات  پر مذاکرات اور  دیگر  پروگراموں  کے ساتھ ائیر آف ایکشن کی تجویز  پیش کی گئی تھی ۔اس سربراہ کانفرنس نے  دو  پلیٹ فارم  ،  فوکل گروپس اور ڈیمو کریسی  کو ہورٹ  کو بھی فروغ دیا تھا تاکہ ائیر آف ایکشن میں  شرکت کو آسان بنایا جاسکے ۔دوسری سمٹ فار ڈیموکریسی یعنی جمہوریت کے لئے دوسری سربراہ کانفرنس   29 اور 30 مارچ  2023  کو ہوگی ،جس کی  مشترکہ میز بانی  کاسٹریکا  ، جمہوریہ کوریا، نیدرلینڈ ، زامبیا اور امریکہ  کی جانب سے کی جائے گی۔

دیانتدارانہ چناؤ کے موضوع  پر چناؤ ٹیم  کی قیادت کے طور پرہندوستان کے انتخابی کمیشن  نے  اشتراک  پر مبنی  طریقہ کار  اپنا یا ہے اور   چناؤ ٹیم  کی مشترکہ میزبانی کے لئے  یونان ، ماریشس اور آئی ایف ای ایس کو مدعو کیا ہے۔  دنیا بھر میں انتخابات کے  انعقاد سے نمٹنے  کے لئے  انتخابی  نظام کے  انٹر نیشنل فاؤنڈیشن  اور  انٹر نیشنل آئی ڈی ای اے  کے علاوہ  ای  ایم بیز  او ر  حکومت  کے ہم منصبوں  کے کو مدعو کیا ہے۔

سمٹ فار ڈیمو کریسی ،  ائیر آف ایکشن کے حصے کے طورپر  ای سی آئی کے ذریعہ ہندوستان   دیانتدارانہ چناؤ سے متعلق  ڈیمو کریسی کوہورٹ کی قیادت کررہا ہے تاکہ دنیا کی  دیگر جمہوریتو ں کے ساتھ  اپنی معلومات  ، تکنیکی مہارت اور تجربات مشترک کرسکے۔ ای سی آئی نے  اپنے  قائدانہ رول  کی حیثیت سے دنیا بھر کے  46 الیکشن مینجمنٹ اداروں   کے  60 سے زیادہ افسروں  کے لئے کوہورٹ کی نگرانی میں   نومبر  2022 – مارچ  2023 کے دوران صلاحیت سازی کے پروگرامو ں اور تربیت کے چار پروگراموں کا بھی اہتمام کیا ہے۔

*************

 

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-2492



(Release ID: 1905517) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi