نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وائی 20 کی مشاورتی میٹنگ 11 مارچ 2023 کوپُنے کی چوتھی میزبانی


نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی

Posted On: 09 MAR 2023 4:07PM by PIB Delhi

وائی 20 کی چوتھی مشاورتی میٹنگ 11 مارچ 2023 کو پُنے میں سمبیوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی (ایس آئی یو) واقع لاوالے میں حکومتِ ہند کی وزارت برائے امورِ نوجوانان اور کھیل کے تعاون سے منعقد ہوگی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر سندیپ واسلیکر، صدر، اسٹریٹجک فارسائٹ گروپ کلیدی مقرر ہوں گے۔ افتتاحی تقریب 11 مارچ 2023 بروز ہفتہ دن میں 11:45 بجے ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Y20J2KM.jpg

یوتھ 20 (وائی 20) تمام جی 20 ممبر ممالک کے نوجوانوں کے لئے  ایک باضابطہ مشاورتی فورم ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر سکیں۔ چوتھی وائی 20 کنسلٹیشن کا موضوع ‘‘امن کی تعمیر اور مفاہمت: نا جنگ عہد کا آغاز- واسودھیوا کٹمبکم کا فلسفہ’’ ہے۔ سیمینار کے 6 ذیلی موضوعات حسبِ ذیل ہیں (1) تنازعات کے حل کے لئے ہندوستان میں ‘وکاس سیاست’، (2) موسم کے رُخ پر کارروائی، (3) صنف سے متعلق تنازعات اور اصلاحات، (4) تعلیم، (5) سماجی تبدیلی کیلئے لازمی قانونی اصلاحات اور (6) کام کا مستقبل۔ اس مشاورت کے مقررین بین الاقوامی اور قومی نوجوانان ہیں جنہوں نے صنفی مساوات، انسانی حقوق کی وکالت، تعلیم میں انقلاب آفرینی کے لیےیونیسکو کے ایس ڈی جی 4 یوتھ نیٹ ورک میں نمائندگی، جمہوری قیادت کے ذریعے کمیونٹیز تیار کرنے کے لیے وقف نوجوان اور امن کی طرف قانونی اصلاحات کے میدان میں مثالی کام کیا ہے۔ مشاورتی اجلاس کے سامعین نوجوان مندوبین، مقابلوں کے فاتحین، مدعو اور ہندوستان اور جی 20 ممالک کے طلباء پر مشتمل ہوں گے۔ ان مباحثوں کے ذریعے امید ہے کہ نوجوان ذہنوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور بین الاقوامی تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔

خاص تقریب کے علاوہ، مختلف دیگر سرگرمیاں بھی ہوں گی جیسے ہندوستانی اور بین الاقوامی طلباء کے زیر اہتمام ثقافتی پروگرام، مقامی فنکاروں کی سرگرمیاں، مقامی این جی اوز کی طرف سے مصنوعات کی نمائش اور ہندوستانی دستکاری کی نمائش کے لیے ایک ماڈل ولیج 10 مارچ کو ایس آئی یو میں منعقد کیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس اور خواتین کے عالمی دن کو منانے کے جذبے کی کوشش کے ساتھ موبائل فلم سازی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن، پریس انفارمیشن بیورو، ممبئی، اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ دو روزہ ورکشاپ 9 اور 10 مارچ 2023 کو سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن، لاوالے میں منعقد ہوگا۔ کے شریدھر آئینگر، ڈائریکٹر، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ماہرین کی اپنی ٹیم کے ساتھ ورکشاپ میں 18-35 سال کی عمر کے درمیان پچیس خواتین کی رہنمائی کریں گے۔ یہ نوجوان خواتین پُنے کے آس پاس کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں سمبیوسس انٹرنیشنلیونیورسٹی نے اپنے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت اپنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Y-20-285WJ.jpg

دیگر تعمیراتی پروگرام جیسے پوسٹر مقابلے، مضمون نویسی، شاعری کا مقابلہ، فوٹو گرافی کے مقابلے، مباحثے کے مقابلے، خواتین کو بااختیار بنانے، ڈیزاسٹر اینڈ کرائسز مینجمنٹ، گرین ڈیولپمنٹ اور آب و ہوا کے موضوعات پر ایم یو این مقابلے نوجوانوں کے مختلف گروپوں کی شرکت کے ساتھ مشاورتی اجلاس تک کے سفر کے دوران منعقد کئے گئے۔۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Y-20-3M87W.jpg

وائی 20 مستقبل کے لیڈروں کے طور پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ عالمی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کریں، خیالات کا تبادلہ کریں، بحث کریں، گفت و شنید کریں اور اتفاق رائے تک پہنچیں۔ جی 20 کی گردش پذیر صدارت نوجوانوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیذمہ داری اٹھاتی ہے جو عام طور پر روایتی فورم سے کچھ ہفتے قبل ہوتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوان کیا سوچ رہے ہیں اور پھر ان کی تجاویز کو اپنی پالیسی تجاویز میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ جی 20 کی حکومتوں اور ان کے مقامی نوجوانوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش ہے۔ 2023 میں وائی 20 انڈیا سمٹ نوجوانوں پر مرکوز ہندوستان کی کوششوں کی مثال دے گا اور دنیا بھر کے نوجوانوں کو اپنی اقدار اور پالیسی اقدامات کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہندوستان کی صدارت کے دوران وائی 20 کے بارے میں مزید معلومات یہاں  سے حاصل کریں۔

جی 20 یا گروپ آف ٹوئنٹی ایک بین الحکومتی فورم ہے جس میں 19 ممالک اور یورپییونین شامل ہیں۔ یہ گروپ عالمی معیشت سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرتا ہے جیسے بین الاقوامی مالیاتی استحکام، آبو ہوا میں ناموافق تبدیلیوں میں کمی اور پائیدار ترقی۔ آپ یہاں کلک کر کے  جی20 کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

ہندوستان نے اس سال یکم دسمبر کو انڈونیشیا سے جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی اور وہ 2023 میں پہلی بار ملک میں جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس بلائے گا۔ جمہوریت اور کثیرالجہتی کے لیے گہری وابستگی رکھنے والی قوم کے طور پر ہندوستان کی جی 20 کی صدارت اس کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہوگا۔ جس میںیہ سب کی فلاح و بہبود کے لیے عملی عالمی حل تلاش کر کے ایک اہم کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ ’واسودھائیو کٹمبکم‘ یا ’دنیا ایک خاندان ہے‘ کے حقیقی جذبے کوسامنے لاتا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1905380) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi