الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

تحفظ اوراعتماد کو اظہاررائے  کی آزادی ور ذاتی  رازداری کی قربان گاہ پر قربان نہیں کیاجاسکتا:وزیرمملکت راجیو چندرشیکھر


اظہار رائے کی آزادی کو جرم، غیر قانونی  حرکات اور صارف کے نقصان  کوچھپانے  کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا: وزیرمملکت راجیو چندرشیکھر

ڈیجیٹل انڈیا قانون ایک عصری قانون سازی ہوگی جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہندوستان میں انٹرنیٹ ہمارے ڈیجیٹل شہریوں کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد ہے

بھارت  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انٹرنیٹ نہ صرف یہ کہ  بالغوں کے لیے بلکہ بچوں کے لیے بھی محفوظ اورقابل بھروسہ ہے ، اپنا نصاب تیارکرے گا

Posted On: 03 MAR 2023 7:02PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ  اورصنعتوں اور الیکٹرانکس آئی ٹی کے وزیرمملکت  جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا  ہےکہ اظہاررائے کی آزادی کو  جرم، غیر قانونی  سرگرمیوں اور صارف کے نقصان کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اور ا انھوں نے اس بات  کااعادہ  کیا کہ ثالثوں کو اپنے پلیٹ فارم پر موجود مواد کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تحفظ اوراعتماد کو اظہاررائے  کی آزادی ور ذاتی  رازداری کی قربان گاہ پر قربان نہیں کیاجاسکتا ،  جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، "کئی دہائیوں تک جس ماڈل کی پیروی کی گئی وہ یہ تھی کہ ثالث اپنے پلیٹ فارم پر موجود مواد کے بارے میں جوابدہ نہیں تھے، اورغیر قانونی مواد  کو روکنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔ اس سے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال اور دیگر غیر قانونی چیزوں کے پھیلاؤ کو روکنے  میں مدد ملی ہے۔

وزیر موصوف نئی دہلی میں قومی انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام بچوں کے جنسی استحصال کے مواد (سی ایس اے ایم ) پر قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YAZW.jpg

اس بات کاتذکرہ کرتے ہوئے  کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کے تحت طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ‘‘ایک ثالث، اگر وہ ہندوستان میں کاروبار کرنا چاہتا ہے، تو  اب  یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کے معاملے میں پوری تندہی سے کام کرے۔ اس میں موجود مواد کے بارے میں اور اگر کوئی ایسا مواد ہے جو غیر قانونی یا سی ایس اے ایم  ہے، تو اسے عدالتی حکم کے پیش ہونے پر ہمیں پہلے موجد کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔’’

یہ واضح کرتے ہوئے کہ حکومت اور ثالث  کے درمیان کسی بھی طرح کے   تعلقات  مخالفانہ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ  اس بات کو یقینی بنائے کہ انٹرنیٹ محفوظ ہے اور سی ایس اے ایم  جیسے استحصالی مواد سے یہ قابل بھروسہ  ہے۔

آن لائن گیمنگ کے معاملے  میں سی ایس اے ایم کے مواد کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ ‘‘ہزاروں گیمز ایسے ہیں جو سی ایس اے ایم کے  گیمیفائیڈ  ہیں - ہم آئی ٹی ایکٹ کے تحت خبروں کے قوانین کو نافذ کرنے کے عمل میں ہیں جو ان گیمز کو بہت مشکل بنائے گا ، جس سے سی ایس اے ایم بھارتی  انٹرنیٹ  پر دستیاب ہوگا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DRDF.jpg

انہوں نے آنے والے ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ کے بارے میں بھی بات کی، جس کے بارے میں  انہوں نے کہا کہ یہ ایک عصری قانون سازی ہوگی، جس سے ہر اس چیز سے نمٹا جائے گا جس سے  اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان میں انٹرنیٹ ہمارے ڈیجیٹل شہریوں کے لیے محفوظ اور قابل بھروسہ ہے۔

جناب  راجیو چندر شیکھر نے زور دے کر کہاکہ  بھارت،‘‘ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا طریقہ کار وضع کرے گا کہ انٹرنیٹ نہ صرف بالغوں کے لیے بلکہ بچوں کے لیے بھی محفوظ اور قابل بھروسہ ہو۔

این ایچ آرسی  کے چیئرپرسن جسٹس (ریٹائرڈ) ارون مشرا، ممبران ڈاکٹر دنیشور منوہر مولے اور جناب راجیو جین، اور سکریٹری جنرل  جناب  ڈی کے سنگھ اس موقع پر موجود دیگر  معززماہرین  شخصیات میں شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NRIP.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I2QE.jpg

*************

(ش ح ۔ش م ۔ ع آ)

U -2468



(Release ID: 1905280) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Kannada