وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

جناب پرشوتم روپالہ نے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے


تن مرگ میں منی ایکوا رئم سینٹر کا دورہ کیا

پی ایم ایم ایس وائی کے استفادہ کنندگان کے درمیان مچھلی  پکڑنے کے آلات تقسیم کئے

Posted On: 03 MAR 2023 7:10PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BN8K.jpg

ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم  روپالہ نے جموں وکشمیر کے مرکزی خطے کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوسرے دن انہوں نے مچھلی گھر مع بیداری مرکز  کے کام کاج کے مقصد کے ساتھ تن مرگ میں   چھوٹی سطح  پر مچھلی گھر کے مرکز( ایم اے سی ) کا دورہ کیا اور مچھلی پکڑنے والی برادری سے بات چیت کی ۔

اس کے بعد  ماہی پروری  ،مویشی پروری  ، ڈیری کے مرکزی وزیر نے  پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی ) کے تحت  اعانت یافتہ  سی اے آر پی  اور ٹراؤٹ   یونٹو ں  کے استفادہ کنندگان کے درمیان مچھلی  پکڑنے کے آلات تقسیم کئے۔ انہوں  نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا  ( پی ایم ایم ایس وائی ) اسکیم اور مچھلی کی پیداوار بڑھانے اور پیداواریت   ( اندرون ملک ، سمندری اور ٹھنڈے  پانی میں ماہی پروری ) اور اس سے جڑی سرگرمیاں   ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، مارکیٹنگ ، برآمدات   اور ادارہ جاتی انتظامات   وغیرہ  پر اہم توجہ دینے کے ساتھ نیلگوں  انقلاب کی دیگر  کثیر جہتی سرگرمیوں سے متعلق  تفصیل سے جانکاری دی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L9Q8.jpg

 

جناب پرشوتم روپالہ نے ہندوستان میں ٹھنڈے پانی میں مچھلی پالنے کے موضوع پر ماہی پروروں  کو جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے ٹھنڈے  پانی میں مچھلی پالنے کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ستمبر  1987 میں  ٹھنڈے پانی  میں  مچھلی  پالنے سے متعلق قومی تحقیقی مرکز قائم کیا تھا۔ انہوں نے آمدنی کے ذرائع بڑھانے ،ریاست کی معیشت میں تعاون  ، ٹھنڈے  پانی میں مچھلی  پالنے کی اہمیت   ان کی منفرد  حیاتیاتی تنوع میں  ہے،  پہاڑوں  میں قیمتی  گرم پلازم اور ماحولیاتی معیار کی دیکھ ریکھ جیسے موضوعات  پر روشنی ڈالی ۔

پی ایم ایم ایس وائی  اور کے سی سی کے استفادہ کنندگا ن ، مچھلی پروروں   اور ماہی گیروں  نے  مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ سے بات چیت کی ۔باہمی بات چیت کے اس سیشن نے وزیر موصوف کو کسانوں کے مسائل کو سمجھنے میں مدد کی ۔ انہوں نے استفادہ کنندگان  ، ماہی پروروں اور ماہی گیروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمالیائی اور ٹھنڈے پانی میں  مچھلی پالنے  کے شعبے میں  ماہی پروری کے تعلق سے بہتری لانے پر کام کیا جائے گا۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037NS5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WUZ2.jpg

 

*************

 

ش ح۔ع ح ۔ رم

(09-03-2023)

U-2466

 


(Release ID: 1905275) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi