بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی  کو بجلی کی پیداوارمیں قابل قدر شراکت  کے لئے سی بی آئی پی ایوارڈ 2022  سے نوازا گیا

Posted On: 03 MAR 2023 8:44PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی لمیٹڈ، کو 'بجلی کی پیداوار میں شاندار شراکت' کے لیے سی بی آئی پی ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے، جس میں سب سے زیادہ تعاون اس کے وندھیاچل سپر تھرمل پاور اسٹیشن سے ہے، جو اس کی کارکردگی اور اعلیٰ سطح کی پیداوار کے لیے ملک کا سب سے بڑا پاور اسٹیشن ہے۔

 

IMG-20230303-WA0009OSL3.jpg

 

 

یہ ایوارڈ بجلی،نئی اور قابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر  عزت مآب جناب آر کے سنگھ  نےپیش کیا  ۔یہ انعام ڈائریکٹر (آپریشنز) جناب  رمیش بابو وی، اور ریجنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (این آر) جناب  پروین سکسینہ کو دیا گیا ۔ سی بی آئی پی ڈے کے موقع پر اسکوپ کنونشن سنٹر، نئی دہلی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (وندھیاچل)  جناب  سواش چندر نائک بھی موجود تھے۔

 

 

IMG-20230303-WA0011E5S2.jpg

 

سی بی آئی پی ایوارڈ اداروں/ افراد کو پانی، بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کی ترقی میں نمایاں شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ ملک میں بجلی کی پیداوار میں این ٹی پی سی کی لازوال شراکت کا ثبوت ہے۔

 

 

  

 

..................................................................................................................

ش ح۔ ام۔

U-2465


(Release ID: 1905265) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi