سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر جی این رامچندرن : ایک حیاتیاتی طبیعات داں  اور ساختی ماہر حیاتیات


 (سی پی بی سی آر)کے صد سالہ یوم  پیدائش کے موقع پر پروٹین کے ڈھانچے کے افعال پر نظر ثانی

Posted On: 04 MAR 2023 5:36PM by PIB Delhi

مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی آف بڑودہ، وڈودرا، گجرات کے شعبہ حیاتیات نے ‘‘ڈاکٹر جی این رامچندرن (2023) کی صد سالہ پیدائش پر پروٹینز کا جشن  منانا’ کے موضوع پر آف لائن موڈ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ وہ پروٹین کے ڈھانچے کے شعبے میں ایک سرکردہ سائنسدان تھے، جنہوں نے کولیجن اور رامچندرن پلاٹوں کی ساخت کی دریافت کے ساتھ ساختی حیاتیات کے شعبے کے لیے تحقیقات کے دروازے کھول دیے۔ جی این رامچندرن کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات سائنس میں ان کی منفرد حصولیابیوں اور شاندار کارناموں کو یاد کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی، پدم شری ایوارڈ یافتہ، گلوبل لیڈرز فاؤنڈیشن کے ‘‘ملینیم لیڈر آف ایشیا’’ اور گجرات زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انچارج ڈین پروفیسر کے مرلی دھرن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروفیسر سی رتنا پربھا کنوینر اور سربراہ، بایو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے شعبہ کے مختلف کاموں سے آگاہ کیا اور کانفرنس کے موضوع اور اس کے مقاصد پر بات کی۔ پروفیسر پشپا رابن سکریٹری ایلومنائی ایسوسی ایشن آف بائیو کیمسٹری ڈپارٹمنٹ(اے بی سی ڈی) نے سابق طلباء ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ کانفرنس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور سائنسدانوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی  ہے۔

افتتاحی اجلاس کے بعد مکمل حاضری والے مختلف اجلاس ہوئے۔ سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر کنی منجوناتھا نے کلیدی خطبہ دیا جس میں انہوں نے سانپوں اور دیگر جانوروں کے پروٹین اور پیپٹائڈ زہریلے مادوں پر اپنی تحقیق کے بہت سے طبی استعمال کی ترقی پر بات کی۔ پروفیسر سدھارتھ پی سرما، چیئرمین سالیماتی  حیاتیاتی یونٹ(ایم بی یو) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس(آئی آئی ایس سی)، بنگلور نے  این ایم آر    اسپیکٹرو کاپی کے استعمال سے پروٹین کی ساختی خصوصیات پر بات کی۔ بائیو کیمسٹری ڈپارٹمنٹ سے پروفیسر ڈی این راؤ اور ایگزیکٹو ایڈیٹر انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس( آئی جے بی بی) سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی نے  نظام ہاضمہ کے  سرطان  اور گیسٹرک کینسر کا سبب بننے والے ہیلی کوبیکٹر پائلوری کے انزائم آرسنل پر ایک گفتگو کی۔ بائیلور کالج آف میڈیسن، ہوسٹن، امریکہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر وی وی بی  پرساد نے خود کو ڈاکٹر جی این رامچندرن سے جوڑا تھا۔ اپنے پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے انسانی روٹا وائرس کی نقل کے ساختی میکانزم اور  ہیئتی  تشکیل (مورفوجینیسیس)  پر ایک لیکچر دیا۔ بفالو میں امریکہ کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ ہیپنر نے متغیر ای جی ایف آر کے لیے ادویات کے ڈیزائن اور تیاری  پر بات کی۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر آلو ناگ نے پیپٹائڈس کے ساتھ رسولی پیدا کرنے والے  تعامل میں خلل ڈالنے پر ایک گفتگو پیش کی – ایچ پی وی سے متاثرہ کینسر کے علاج کے لیے حکمت عملی ڈاکٹر وشال ایم گوہل، ٹیکساس  اے اینڈ ایم  یونیورسٹی، امریکہ اور آئی آئی ایس ای آر  موہالی سے پروفیسر پی گپتا سرما  ، ڈاکٹر شرد گپتا آئی آئی ٹی گاندھی نگر سے ، نے پروٹین کے بنیادی پہلوؤں اور انسانی بیماریوں سے ان کے تعلق پر گفتگو کی۔

قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران اور سائنسدانوں کو ماہرین کے ایک پینل کے طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ نوجوان تفتیش کاروں اور ابھرتے ہوئے سائنسدانوں کے پوسٹروں اور زبانی پیشکشوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ سی ایس آئی آر۔این آئی ایس سی پی آرسے ڈاکٹر این کے پرسنا سینئر سائنٹسٹ اور ایڈیٹر انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس(آئی جے بی بی) ، پروفیسر ڈی این راؤ ایگزیکٹو ایڈیٹر، انڈین جرنل آف بایو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس (آئی جے بی بی) سی ایس آئی آر۔این آئی ایس سی پی آرسے، نئی دہلی، پروفیسر بی وی وی پرساد ہوٹن کالج امریکہ،  کنی منجو ناتھا ،این یو ایس سنگاپور سے اور فالو میں امریکی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہیپنر  نے پوسٹر اور زبانی پریزنٹیشنز کے بارے میں اپنا فیصلہ  دیا۔

پروگرام کا اختتام زبانی اور پوسٹر کے ذریعہ  پریزنٹیشن کے نتائج کے اعلان کے ساتھ کیا گیا۔ گجرات سائنس اکیڈمی، احمد آباد، گجرات کے زیر اہتمام نقد انعامات ریسرچ اسکالرز کے پیش کردہ بہترین پوسٹرز اور نوجوان تفتیش کاروں کی زبانی پیشکشوں کو دیے گئے۔ تقریب کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایس ای آر بی۔ ڈی ایس ٹی، گجرات اسٹیٹ بائیو ٹیکنالوجی مشن، دی ایم ایس یونیورسٹی آف بڑودہ، سوسائٹی آف بائیولوجیکل کیمسٹ (ایس بی سی))، انڈیا، اور گجرات سائنس اکیڈمی نے کانفرنس کو اسپانسر کیا ہے۔

*************

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.2461



(Release ID: 1905256) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Tamil