الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب الکیش کمار شرما نے سی –ایم ای ٹی  ،تھریسور  میں ایڈوانسڈ الیکٹرانک آلات  کی   لیباریٹری  کا افتتاح  کیا


معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے الیکٹرانک پرزوں اور آلات کی نشوونما میں جدید مواد اہم ہیں – جناب  الکیش کمار شرما

Posted On: 03 MAR 2023 8:59PM by PIB Delhi

image001JL9A.jpg

image002GZ92.jpg

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی  کی وزارت  میں سکریٹری ،آئی اے ایس جناب الکیش کمار شرما   نے آج تھریسور میں سینٹر فار مٹیرئل  فار الیکٹرانکس ٹیکنولوجی (سی –ایم ای ٹی  )میں الیکٹرانکس کے جدید آلات پر مبنی  ایک لیباریٹری  کا  افتتاح کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سماج  کی ضروریات کے مطابق تحقیق و ترقی  کی اہمیت  اورملک میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے فروغ دینے کی سمت میں حکومت  کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ جدید ترین مواد مستقبل کی ایپلی کیشنز کے لیے الیکٹرانک اجزاء اور آلات تیار کرنے میں اہم ہیں۔ نئی سہولت الیکٹرانک مواد یا سازو سامان  کے سلسلے میں کی جانی والی ترجمے پر مبنی تحقیق میں سی –ایم ای ٹی  کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گی تاکہ حکومت کے آتم نربھر  مشن کے مطابق تجارتی مقصد کےلئے  مصنوعات تیار کی جا سکیں۔

سینٹر فار میٹریلز فار الیکٹرانکس ٹیکنالوجی (سی –ایم ای ٹی  ) ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی ہے جو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے۔ سی –ایم ای ٹی  کے اہم علاقوں میں سے ایک، تھریسور سینسر اور ایکچویٹرز ہیں۔ سی –ایم ای ٹی  نے آئی آئی آئی ٹی ایم کے  اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنٹ  آئی او ٹی  سینسر میں ایک سنٹر آف ایکسیلنس (سی او ای ) قائم کیا ہے۔ سی او ای  خاص طور پر صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید مصنوعات اور حل تیار کرنے پر مرکوز ہے۔ ایم /ایس   مراتا  بزنس انجینئرنگ  انڈیا پرائیویٹ لیمیٹڈ. کو "ملٹی چینل ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم فار ٹمپریچر سینسرز" کی ٹیکنالوجی کی منتقلی سی او ای  ماڈل کی کامیابی کی ایک مثال ہے جہاں تجارتی طور پر قابل عمل مصنوعات کی فراہمی کے لیے تحقیقی ادارے صنعت کی ضروریات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ سی ایم ای ٹی  نے آئی او ٹی  سینسر پر مبنی مختلف حل تیار کیے ہیں اور ان مقامی ٹیکنالوجیز سے ہندوستانی صنعتوں کو عالمی سینسر مارکیٹ میں خود انحصار بننے کے لیے فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی  کی وزارت  میں گروپ کوآرڈینیٹر محترمہ سنیتا ورما، ایم /ایس   مراتا  بزنس انجینئرنگ  انڈیا پرائیویٹ لیمیٹڈکے جنرل منیجر جناب تھاچت راگاش مینن ،سی-ایم ای ٹی کے ڈی جی، ڈاکٹر بی بی کالے، سی-ایم ای ٹی  ، تھریسور کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر این رگھو ، اور سی-ایم ای ٹی ،تھریسور  میں سینئر سائنس داں  ڈاکٹر اے سیمانے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

****

ش ح۔ ام۔

U-2460



(Release ID: 1905254) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi