بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب  سربانند سونووال نے ویزاگ میں سرمایہ کاروں کے عالمی اجلاس  میں‘انڈیا گروتھ اسٹوری’کے لیے ایک مضبوط پیش کش کی


بھارت  کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کووسعت دینے کے لیے 1.97 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ  14 شعبوں میں پی ایل آئی اسکیم: جناب سونووال

Posted On: 04 MAR 2023 7:05PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ع سرمایہ کاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس میں بھارت  کی ترقی کی داستان کے لیے مضبوط موقف پیش کیا۔ سرمایہ کار وں کی  عالمی سربراہ میٹنگ  کے  اختتامی  اجلاس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے  جہاز رانی کی مرکزی  وزیر نے مینوفیکچرنگ میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے نریندر مودی حکومت کی طرف سے وضع کردہ اختراعی اسکیموں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی  بھارتی  معیشت کی فطری صلاحیت کے سبب  یہ دنیا میں ترقی  اورفروغ کے  روشن ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GB2M.jpg

جناب  سونووال نے کہا‘‘آزادی کا امرت کال میں، ملک جدیدبنیادی ڈھانچے  کی تخلیق کے ذریعے ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے ساتھ ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کا وژن سپلائی چین کو بڑھانے اور رسد کی لاگت کو کم کرنے کے لیے اپنی بندرگاہوں، ریلوے اور شاہراہوں  کو ترقی دے کر جامع ترقی اورشرح نمو کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم  کے گتی شکتی منصوبہ نے نہ صرف یہ کہ  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے بلکہ پروجیکٹوں کی لاگت کو بھی کم کیا ہے۔ کثیر ماڈل ٹرانسپورٹ نظام ہر شہر کا مستقبل ہے۔ آندھرا پردیش اور ہندوستان کے ساحلی علاقے ترقی کی اس دوڑ میں ایک نئی رفتار کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GBP8.jpg

ہبھارتی  معیشت کی مضبوط حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے ہندوستان کی ترقی کی داستان  میں کاروباری سرگرمیوں  سے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ‘‘تازہ ترین اقتصادی جائزےکے مطابق، ہندوستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران  خدمات سے متعلق شعبے  میں 84.8 بلین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی اب تک کی سب سے زیادہ آمد حاصل کی اورایسا یہ جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں حکومت کی سرمایہ کار دوست ایف ڈی آئی پالیسی کے نتیجے میں ہوا ہے۔

بھارتی معیشت کے پُرامید نقطہ نظر کی بات کرتے ہوئے،  جناب سونووال نے مزید کہا کہ ‘‘بھارت سرمایہ کاری کی حدوں کو بڑھا کر، ضابطوں کی  رکاوٹوں کودور کرکے ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور کاروباری ماحول کو بہتر بنا کر اپنے شعبوں کو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کھول رہا ہے۔ روس یوکرین جنگ، امریکی مالیاتی پالیسی، عالمی کساد بازاری اور دیگر عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستانی معیشت  مستحکم رہی۔بھارت 2023 میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کی نظریں اپنی طرف متوجہ کرے گا اور ساتھ ہی ایسے اقدامات کرے گا جس میں  پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی ) اسکیموں کے عمل آوری  کی وجہ سے؛ کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا، صنعت کے لیے تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا اور صحت مند معاشی نمو کی پیش گوئی کرنا شامل ہیں۔ پی ایل آئی اسکیم کا اعلان 14 شعبوں کے لیے کیا گیا تھا، جس میں وائٹ گڈز، ٹیلی کام اور آٹو پرزے شامل ہیں، ہندوستان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے جس پر 1.97 لاکھ کروڑ روپے  کی لاگت آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052PCM.jpg

ملک کی سمندری معیشت کے بارے میں اظہارخیال  کرتے ہوئے  جناب سونووال نے کہا، ‘‘بصیرت والافروز یر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طرف سے نافذ کی گئی مختلف اسکیموں سے ہندوستانی بندرگاہوں کو بندرگاہی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہوگا۔ سمندر صدیوں سے ہندوستان کے لیے دولت اور خوشحالی کا ذریعہ رہا ہے اور ہمارے ساحل اس خوشحالی کے باب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ آج، بندرگاہ کی وزارت  کی قیادت  کے تحت ترقی کے لیے ملک میں ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبے چل رہے ہیں۔ اوریہ کہ مستقبل میں  ان میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج 21ویں صدی کا ہندوستان ساحلی اضلاع کی ہمہ گیر ترقی کے خیال کو نافذ کر رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی بصیرت افروز  قیادت میں، پی ایم گتی شکتی نے مختلف وزارتوں کو قریب کیا ہے لہذا ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے نتیجے میں اہداف کو حاصل کرنے میں تیزی سے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس سے  بڑے پیمانے پر عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ اتحاد کا احساس پی ایم گتی شکتی کی کلید ہے۔ اس سے ہندوستان کے لوگوں کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا، مسابقت کو فروغ ملے گا اور ہندوستان کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے وشاکھاپٹنم میں ایڈوانٹیج آندھرا پردیش گلوبل انویسٹر سمٹ 2023 میں آندھرا پردیش کے  وزیراعلیٰ جناب جگن موہن ریڈی،ڈونر کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے علاوہ ملک کی تجارت اور صنعتوں کے دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔

********

(ش ح ۔ش م ۔ ع آ)

U -2451



(Release ID: 1905239) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi