صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پرگتی میدان میں عالمی کتاب میلہ 2023  میں ‘انڈیاز ویکسین گروتھ اسٹوری’ کے عنوان سے ایک کتاب  کا اجراءکیا


تحقیق پر مبنی دستاویز بندی ایک ایسا ذریعہ ہے  جو بھارت کے ورثے کو منظر عام پر لا سکتا ہے، جو عالمی  امکانات  اور حل سے ہم کنار کر سکتا ہے  اور  بھارت  میں  کووڈ- 19 کے سلسلے میں اختیار کئے گئے لائحہ عمل نے ہماری روایتی جڑوں اور ورثے پر انحصار کرکےایسا کر دکھایا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

بھارت نے ایک پرو-ویکسین کووڈ مینجمنٹ ماڈل قائم کیا ہے  جس کے نتیجہ میں 3.4ملین جانیں بچائی گئیں

Posted On: 04 MAR 2023 11:10PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں پرگتی میدان میں ورلڈ بک فیئر 2023 (یعنی عالمی کتاب میلہ)میں ‘انڈیا ز  ویکسین گروتھ اسٹوری-فروم کاؤپاکس  ٹو ویسکین میتری’ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراء کیا ،جس کی تصنیف بھارتی حکومت میں  اڈیشنل سکریٹری،   جناب سجن سنگھ یادو نے کی ہے۔اس کتاب میں بھارت کی قابل ستائش کامیابیوں،ترقی،پیداوار اور کووڈ-19 ویکسین کی تقسیم  کو وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔صحت کے مرکزی سکریٹری  جناب راجیش بھوشن  اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

image002STDD.png

ملک بھر کی بھارتی سائنس داں کمیونٹی اور حفظان صحت کےشاندار  پیشہ ور افراد پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اعتماد کی ستائش کرتے ہوئے ،ڈاکٹر مانڈویہ نے کہاکہ اس امتزاج نے  نہ صرف اپنی قوم کے لیے، بلکہ مقررہ مدت میں پوری دنیا میں زندگی بچانے والی ویکسین کی فراہمی کرنے جیسے ناقابل تسخیر چیلنجوں  سے نمٹنے میں قیادت کی ہے، جن میں  اس سے پہلے  کوئی دوسرا ملک کامیابی حاصل   نہیں کرسکا ہے ۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی غیر متزلزل لگن کو سراہتے ہوئے،ڈاکٹر مانڈویہ  نے بتایا کہ ‘‘دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصہ کے طورپر بھارت نےبغیر کسی کمی کے ملک بھر میں کووڈ سے بچاؤ کی  2.2 بلین ویکسین فراہم کی ہیں ،جس کے نتیجہ میں 3.4ملین افراد کی جانیں بچائی جاسکی ہیں۔’’ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جب دوسرے ممالک ویکسین کی تیاری اور اس کی فراہمی کے سلسلے میں  ہچکچاہٹ کے کے شکار تھے، بھارت  نے ایک مثالی پرو ویکسینیشن کووڈ مینجمنٹ ماڈل قائم کیا۔

image003N55O.png

ڈاکٹر مانڈویہ  نے بتایا ‘‘یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ تحقیق، مینوفیکچرنگ اور ویکسی نیشن مہم کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے جو اقدام نہ صرف وبائی بحران کی ایک منظر کشی  ہے بلکہ ویکسین کی تاریخ کا بھی جائزہ لیتا ہے، جس کا 2500 سال پہلے پتہ لگایا جا سکتا تھا ۔" وزیر صحت نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ یہ واضح کرنے کےلئے سامنے آئیں کہ "تحقیق پر مبنی دستاویزبندی ایک ایسا ذریعہ ہے جو بھارت  کے ورثے کو روشناس کر سکتا ہے، جو عالمی امکانات اور حل سے ہم کنارکر سکتا ہے، جیسا کہ ہندوستان کی کووڈ -19 کے سلسلے میں اپنائے گئے لائحہ عمل نے ہماری روایتی جڑوں پر جھکاؤ اور ورثہ پر انحصار کرتے ہوئےکیا ہے۔’’ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ "ہمارا ورثہ ہمارے علم اور سائنس کی عکاسی کرتا ہے جو وقت کی کسوٹی پر کھڑا ہوا ہے، اور جو بحران کے وقت میں مثالی ثابت ہوا ہے"۔ ہمارے روایتی سلام 'نمستے' کی مثال دیتے ہوئے، جو وبائی بحران کے دوران سلام کرنے کا ایک عالمی طریقہ بن گیا، وزیر صحت نے کہا کہ "ہمارے لوگوں کو اپنے ورثے کے اندر امکانات تلاش کرنے چاہیے، انہیں  سائنسی عمل پر مبنی روایات کا گہرا ذخیرہ ملے گا،جس نے بھارت کو ایک زبردست مقام تک پہنچایا  اور دنیا نے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔’’

وزیر صحت نے مصنفین کو تحقیق پر مبنی  دستاویزات تیار کرنے اور انہیں روشنی میں لانے  کی حوصلہ افزائی کی جو بھارتی روایات کے خزانے  اور ورثے کی آواز بنیں گے ،جن کو بھلا دیا گیا ہے  ۔

صحت سکریٹری ،جناب راجیش بھوشن  نے مزید کہا کہ  ایسی 12قسم کی بیماریاں ہیں  جن کا علاج ویکسین کے ذریعہ ممکن ہے  ،جنہیں ویکسین پروینٹیبل ڈیسیز (یعنی ویکسین سے ٹھیک کی جانی والی بیماریاں) کہا جاتا ہے ،جو بھارت کی عالمی ٹیکہ کاری  گروپ  کا حصہ ہیں اور بھارتی حکومت  حاملہ خواتین ،نوجوانوں اور نوزائیدہ بچوں کو یہ  ویکسین کو  بالکل مفت فراہم کررہی ہے۔

‘‘انڈیاز ویکسین گروتھ اسٹوری-فروم  کاؤپاکس ٹو ویکسین میتری ’’ کے عنوان سے اس کتاب میں بھارت کے ذریعہ چلائی جانے والی کووڈ-19  کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔اس کتاب میں  ویکسین لینے میں  ہچکچاہٹ، بے تابی، دستیابی، نقل و حمل، مساوی رسائی، موثر مواصلات اور توقعات کا انتظام، کولڈ چین ڈائنامکس، ویکسین سینٹرز لاجسٹکس جیسے سخت اور کثیر جہتی چیلنجوں پر قابو پانے کے عمل کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ مصنف نے مستقبل کے چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی ہے جو ویکسینولوجی کے لیے سامنے آسکتے ہیں اور بھارتی  ویکسین کی صنعت کی نشوونما کے لیے واضح انداز میں سامنے آسکتے ہیں۔ اس کتاب میں  کووڈ- 19 ویکسین تیار کرنے، فراہم  کرنے اور تقسیم کرنے میں بھارت  کی متاثر کن کامیابیوں پر  بھی گہرائی  کے ساتھ تلاش و تحقیق  پیش کی گئی ہے۔

اس موقع پر بھارتی حکومت میں  سکریٹری،جناب لوک رنجن  ، سینئر سرکاری افسران اور نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین جناب  گووند پرساد شرما بھی موجود تھے۔

****

ش ح۔ ام۔

U-2450



(Release ID: 1905236) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Telugu