الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کل سے بنگلورو کے تین روزہ دورے پر ؛


بنگلورو میں تمام شراکت داروں کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا بل پر پہلا ڈیجیٹل انڈیا ڈائیلاگ کا انعقاد

Posted On: 08 MAR 2023 6:21PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی ، کاروبار اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر 9 مارچ سے تین روزہ سرکاری دورے پر بنگلورو میں ہوں گے۔

وزیرموصوف  میتی وائی-ناسکوم سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) – آئی او ٹی اینڈ اے آئی کے زیر اہتمام گھریلو اختراع کے ذریعہ یکسر  تبدیلی کے موضوع پر  ڈیپ ٹیک سربراہ کانفرنس  سے خطاب کریں گے -

جناب راجیو چندر شیکھر ان پالیسی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے جو حکومت ہند کی طرف سے ڈیپ ٹیک ماحولیاتی نظام میں تیزی لانے اور ہندوستان کے ڈیجیٹل معیشت کے مزید اہداف حاصل کرنے کے لئے کیے جا رہے ہیں۔

وزیرموصوف  اس پروگرام میں فلیگ شپ پروگرام ہیلتھ کیئر انوویشن چیلنج (ایچ آئی سی) کا اگلا ایڈیشن بھی لانچ کریں گے۔ ایچ آئی سی کے ماضی کے ایڈیشن میں ملک بھر میں صحت فراہم کرنے والوں کے ذریعہ ڈیجیٹل اپنانے کی بہت سی کامیابیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

اس سربراہی اجلاس میں صنعت کے رہنماؤں ، سرمایہ کاروں اور سرکاری نمائندوں کے ساتھ ، اہم جدید ترین حل ، تشکیل شدہ گول میز اور پینل،  نیٹ ورکنگ کے مواقع کی بھی نمائش کی جائیں گی ۔ بنگلورو میں ہونے والی ڈیپ ٹیک کانفرنس میں ملک بھر سے خاص طور پر کرناٹک سے اسٹارٹ اپس کی شرکت بھی ہوگی۔

بعدازاں ، وزیرموصوف  ڈیجیٹل انڈیا بل کے بارے میں عنقریب متعارف کیے جانے والے ڈیجیٹل انڈیا بل کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ یہ مستقبل کے لئے تیار قانون سازی ہے جس کا مقصد موجودہ آئی ٹی ایکٹ کو تبدیل کرنا ہے اور ہندوستان کے ٹیک ایڈ کے لئے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ یہ مشاورت ڈیجیٹل انڈیا کےمذاکرات کا ایک حصہ ہے جو وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کے قانون اور پالیسی سازی کے لئے مشاورتی نقطہ نظرفروغ دینے کی پہل کے مطابق ہیں۔

جناب  راجیو چندر شیکھر صنعت کے نمائندے ، وکلاء ، ثالثوں ، صارفین کے گروپ اور دیگر سمیت شراکت داروں کے ساتھ ان اصولوں پر جن پر مجوزہ بل کی بنیاد رکھی جائے گی، تبادلہ خیال کریں گے اور اس پر ان کی رائے طلب کریں گے ۔

اگلے دن ، وزیر موصوف  بنگلورو کے آر وی کالم  میں 'نیو انڈیا فار ینگ انڈیا' کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس پہل کے تحت ر ، وزیرموصوف  نے گذشتہ 18 مہینوں میں ملک بھر کے 43 سے زیادہ کالجوں کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے نیو انڈیا میں ان کے لئے دستیاب مواقع اور ڈیجیٹل کاری مہارت اور انڈیا ٹیک ایڈ کے فروغ سے متعلق نریندر مودی حکومت کی کوششوں پر طلباء کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

جناب  راجیو چندر شیکھر ٹیک ڈویلپمنٹ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اطلاعاتی ٹکنالوجی کے  پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2442

 


(Release ID: 1905196) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Marathi