صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کے بین الاقوامی دن کی ما قبل شام صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Posted On: 07 MAR 2023 8:38PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے خواتین کے عالمی دن کی ما قبل شام ، جو ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، اپنے پیغام میں کہا کہ؛

‘‘خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، میں تمام ہم وطنوں بالخصوص خواتین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

آج خواتین تمام شعبوں میں قائدانہ اور نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ وہ بے مثال اہداف قائم کررہی ہیں۔ وہ بیدار مغز ہیں اور مختلف شعبو میں قیادت کے عہدوں پر فائز ہیں۔  ان کے خیالات، افکار اور اقدار سے ایک خوشحال کنبہ، مثالی معاشرہ اور ایک خوشحال ملک کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے۔

صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ابھی مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔۔ ملک اپنی بیٹیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرکے انھیں بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی  پھر پورصلاحیتوں کا استعمال کرسکیں۔  ہماری بیٹیاں نہ صرف  ہمارےخاندان کی بلکہ پورے ملک کی شان ہیں۔

میں خواتین کے عالمی دن کے جشن کی کامیابی اور ملک کی خواتین کے خوشگوار مستقبل کی خواہاں ہوں۔’’

صدر جمہوریہ کے پیغام کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں:(Please link the message)

 

******

 

ش ح۔ ن ر 

U NO:2417


(Release ID: 1905122)
Read this release in: English , Marathi