صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے ہولی کی ماقبل شام  عوام کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 07 MAR 2023 8:32PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہولی کی ماقبل شام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا کہ ہولی کے پرمسرت موقع پر میں بھارت اور بیرون ممالک میں رہنے والے سبھی بھارتی شہریوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات  پیش کرتی ہوں۔

متحرک رنگوں اوربھائی چارے کا، ہولی کا یہ تہوار ہمارے متنوع معاشرے کی علامت ہے۔ خوشی کا یہ تہوار لوگوں کے درمیان خیرسگالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔میری خواہش ہے کہ رنگوں کا یہ منفرد تہوار ہر ایک کی زندگیوں میں محبت و اخوت کے جذبے کو مستحکم کرے گا ۔

اس پر مسرت موقع پر، آئیے عہد کا کریں کہ ہم اپنے معاشرے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

 صدر جمہوریہ کے پیغام کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں:(Please link the message)

 

******

 

ش ح۔ ن ر 

U NO:2416


(Release ID: 1905121)
Read this release in: English , Marathi