وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے ’جن اوشدھی دوس‘ کے آخری دن کی تقریب میں شرکت کی
Posted On:
07 MAR 2023 5:11PM by PIB Delhi
- مورخہ 28 فروری 2023 تک ، 9182 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کیز) ملک بھر میں 36 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہے ہیں، جس میں یہ تمام اضلاع شامل ہیں
- جن اوشدھی ادویات کی قیمت کم سے کم 50 فیصد تک کم ہوتی ہے اور بعض صورتوں میں برانڈیڈ ادویات کی بازاری قیمت سے 80 سے 90 فیصد تک سستی ہوتی ہیں
- پی ایم بی جے پی کی مصنوعات کی باسکٹ میں 1759 ادویات اور 280 جراحی اور استعمال کی اشیاء شامل ہیں جن کی فروخت پی ایم بی جے کیز کےذریعے کی گئی ہے
- موجود مالی برس یعنی 23-2022 میں 28 فروری 2023 تک، 565 نئے پی ایم بی جے کیز کھولے گئے ہیں
- پی ایم بی آئی نے 1095 کروڑ روپئے کی فروخت کی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو تقریباً 6600 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت اور اطلاعات ونشریات کی وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے ، جن اوشدھی دِوَس کے آخری دن کی تقریبات کا آغاز کرنے کے لیے آج آئی پیکس بھون نئی دلّی کا دورہ کیا۔
مورخہ 28 فروری 2023 تک ، 9182 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کیز)، ملک بھر میں 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہے ہیں جس میں ملک کے تمام اضلاع شامل ہیں۔ جن اوشدھی ادویات کی قیمت کم از کم 50 فیصد تک سستی ہوتی ہے اور کچھ معاملات میں تو برانڈیڈ ادویات کی مارکیٹ قیمت کے 80 سے 90 فیصد تک کم ہوتی ہیں۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات کی باسکٹ میں 1759 ادویات اور 280 جراحی اور استعمال کی اشیاء شامل ہیں، جو پی ایم بی جے کیز کے ذریعے فروخت کے لیے موجودہ مالی برس یعنی 23-2022 میں 28 فروری 2023 تک ، 565 نئے پی ایم بی جے کیز کھولے گئے اور پی ایم بی آئی میں 1095 کروڑ روپئے کی فروخت کی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو تقریباً 6600 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔
نئی دلّی میں ، جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان کی تقریبات کا آغاز کرنے والے جن اوشدھی رتھ کو ، کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب میں ملک بھر میں 5 جنوری اوشدھی تقریبات کا آغاز کیا ہے۔
جن اوشدھی دوس -2023 ، کا تیسرا دن ، ملک بھر میں ’جن اوشدھی – ایک قدم ماتری شکتی کی اوور‘ کے طور پر منایا گیا۔ جن اوشدھی کیندروں میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 34 مقامات پر، خواتین استفادہ کنندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں خواتین عوامی نمائندوں ، خواتین ڈاکٹروں، این جیوز کی موجودگی میں بات چیت کی گئی اور جن اوشدھی ادویات کےصحت سے متعلق فوائد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہواری کی صحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔ خواتین پر مبنی مصنوعات پر مشتمل کٹس 3500 سے زیادہ خواتین میں مخصوص مقامات پر تقسیم کی گئیں۔
جاری جن اوشدھی دوس – 2023 کے چوتھے دن کو ’بال متر دوس‘ کے طور پر منایا گیا۔ ہندوستان کی فارما سیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز کی بیورو (پی ایم بی آئی)، نے 5 جنوری اوشدھی دوس کے موقع پر ، ملک بھر کی تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ا یم بی جے پی) کے چوتھے دن کے پروگرام بچوں کے لیے وقف تھے۔
جاری ’جن اوشدھی دوس – 2023 کے پانچویں دن ، ملک بھر میں ’جن اوشدھی-جن آروگیہ میلہ‘ (ہیلتھ کیمپس) اور ہیری ٹیج واک (ہیلتھ واک وراثت کے ساتھ) کا انعقاد کیا گیا۔
جاری ’جن اوشدھی دوس – 2023 کے چھٹے دن کو ’’آج جن اوشدھی متر بنیں‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے عام ادویات کے استعمال کو فروغ د ینے کے لیے ، مائی گوو پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل طور پر ’جن اوشدھی شپتھ‘‘ کا عہد لیا۔
یہ اسکیم سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ نجی کاروباریوں کے ذریعے چلائی جاتی ہے جس میں مخصوص برانڈیڈ پر مبنی خردہ طبی دکانیں سستی ایلوپیتھک ادویات فروخت کرنے کے لیے کھولی جاتی ہیں۔ پری یوجنا کے کلیدی مقاصد، آبادی کے تمام طبقوں کے لیے ، خاص طور پر ، غریبوں اور محروم طبقوں کے لیے معیاری ادویات تک رسائی کو یقینی بنانا، تعلیم اور تشہیر کے ذریعے عام ادویات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ اس تصور کا مقابلہ کیا جاسکے کہ معیار صرف اعلیٰ قیمت کا مترادف ہے۔ پی ایم بی جے پی کیندر کھولنے میں انفرادی کاروباری ا فراد کو شامل کرکے روزگار وضع کریں۔
’’پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا‘‘، دوا سازی کے محکمے، حکومت ہند کی طرف سے ایک عمدہ پہل ، سستی قیمت اور معیاری ادویات فراہم کرنے کی اپنی کوشش میں عام لوگوں پر قابل ذکر اثر ڈالنے میں کامیاب رہی ہے۔ اسٹورس کی تعداد 9100 سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وقت 763 اضلاع میں سے 743 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، مالی سال 21-2020 کے دوران، پی ایم بی جے پی نے 665.83 کروڑ (کم سے کم خردہ قیمت پر) روپئے کی فروخت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے ملک کے عام شہریوں کو تقریباً 4000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔
معیاری عام ادویات سب کو سستی قیمت پر دستیاب کرانے کے مقصد کے ساتھ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا ( پی ایم بی جے پی) کو ،حکومت ہند کی کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے دوا سازی کے محکمے نے شروع کیا ہے۔ اسکیم کے تحت عام ادویات فراہم کرنے کے لیے جن اوشدھی مراکز کے نام سے مخصوص دکانیں کھولی جاتی ہیں۔ جن اوشدھی اسکیم نومبر 2008 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک جن اوشدھی اسٹور بنانا تھا۔
*****
U.No.2430
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1905119)
Visitor Counter : 158